Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ہوسیع 9:16 - کِتابِ مُقادّس

16 بنی اِفرائیِم تباہ ہو گئے۔ اُن کی جڑ سُوکھ گئی۔ اُن کے ہاں اَولاد نہ ہو گی اور اگر اَولاد ہو بھی تو مَیں اُن کے پِیارے بچّوں کو ہلاک کرُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 اِفرائیمؔ مُرجھاگیا ہے، اُن کی جڑ سُوکھ گئی ہے، اَور اُن پر پھل نہیں آتا۔ اگر وہ بچّے جنیں بھی، تو مَیں اُن کے دُلاروں کو قتل کر دُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 इसराईल को मारा गया, लोगों की जड़ सूख गई है, और वह फल नहीं ला सकते। उनके बच्चे पैदा हो भी जाएँ तो मैं उनकी क़ीमती औलाद को मार डालूँगा।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 اسرائیل کو مارا گیا، لوگوں کی جڑ سوکھ گئی ہے، اور وہ پھل نہیں لا سکتے۔ اُن کے بچے پیدا ہو بھی جائیں تو مَیں اُن کی قیمتی اولاد کو مار ڈالوں گا۔“

باب دیکھیں کاپی




ہوسیع 9:16
10 حوالہ جات  

کہ اِسرائیل کے گھرانے سے کہہ خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ دیکھو مَیں اپنے مَقدِس کو جو تُمہارے زور کا فخر اور تُمہارا منظُورِ نظر ہے جِس کے لِئے تُمہارے دِل ترستے ہیں ناپاک کرُوں گا اور تُمہارے بیٹے اور تُمہاری بیٹِیاں جِن کو تُم پِیچھے چھوڑ آئے ہو تلوار سے مارے جائیں گے۔


پس جِس طرح آگ بُھوسے کو کھا جاتی ہے اور جلتا ہُؤا پُھوس بَیٹھ جاتا ہے اُسی طرح اُن کی جڑ بوسِیدہ ہو گی اور اُن کی کلی گرد کی طرح اُڑ جائے گی کیونکہ اُنہوں نے ربُّ الافواج کی شرِیعت کو ترک کِیا اور اِسرائیل کے قُدُّوس کے کلام کو حقِیر جانا۔


کیونکہ دیکھو وہ دِن آتا ہے جو بھٹّی کی مانِند سوزان ہو گا۔ تب سب مغرُور اور بدکردار بُھوسے کی مانِند ہوں گے اور وہ دِن اُن کو اَیسا جلائے گا کہ شاخ و بُن کُچھ نہ چھوڑے گا ربُّ الافواج فرماتا ہے۔


بیشک اُنہوں نے ہوا بوئی۔ وہ گِردباد کاٹیں گے نہ اُس میں ڈنٹھل نِکلے گا نہ اُس کی بالوں سے غلّہ پَیدا ہو گا اور اگر پَیدا ہو بھی تو اجنبی اُسے چٹ کر جائیں گے۔


اِفرائِیم مظلُوم اور فتویٰ سے دبا ہے کیونکہ اُس نے تقلِید پر قناعت کی۔


وہ ہنُوز لگائے نہ گئے وہ ہنُوز بوئے نہ گئے۔ اُن کا تنہ ہنُوز زمِین میں جڑ نہ پکڑ چُکا کہ وہ فقط اُن پر پُھونک مارتا ہے اور وہ خُشک ہو جاتے ہیں اور گِردباد اُن کو بُھوسے کی مانِند اُڑا لے جاتا ہے۔


نِیچے اُس کی جڑیں سُکھائی جائیں گی اور اُوپر اُس کی ڈالی کاٹی جائے گی۔


اور اُن کے بعد اَور سات سُوکھی اور پتلی اور پُوربی ہوا کی ماری مُرجھائی ہُوئی بالیں نِکلِیں۔


باہر وہ تلوار سے مَریں گے اور کوٹھریوں کے اندر خَوف سے۔ جوان مَرد اور کُنواریاں دُودھ پِیتے بچّے اور پکّے بال والے سب یُوں ہی ہلاک ہوں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات