Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ہوسیع 8:7 - کِتابِ مُقادّس

7 بیشک اُنہوں نے ہوا بوئی۔ وہ گِردباد کاٹیں گے نہ اُس میں ڈنٹھل نِکلے گا نہ اُس کی بالوں سے غلّہ پَیدا ہو گا اور اگر پَیدا ہو بھی تو اجنبی اُسے چٹ کر جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 وہ ہَوا بوتے ہیں اَور گِردباد کی فصل کاٹتے ہیں۔ نہ ڈنٹھل میں بالیں لگتی ہیں؛ نہ اُس میں سے اناج پیدا ہوگا۔ اَور اگر اُس میں سے اناج پیدا بھی ہو جائے، تو پردیسی اُسے چٹ کر جایٔیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 वह हवा का बीज बो रहे हैं और आँधी की फ़सल काटेंगे। अनाज की फ़सल तैयार है, लेकिन बालियाँ कहीं नज़र नहीं आतीं। इससे आटा मिलने का इमकान ही नहीं। और अगर थोड़ा-बहुत गंदुम मिले भी तो ग़ैरमुल्की उसे हड़प कर लेंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 وہ ہَوا کا بیج بو رہے ہیں اور آندھی کی فصل کاٹیں گے۔ اناج کی فصل تیار ہے، لیکن بالیاں کہیں نظر نہیں آتیں۔ اِس سے آٹا ملنے کا امکان ہی نہیں۔ اور اگر تھوڑا بہت گندم ملے بھی تو غیرملکی اُسے ہڑپ کر لیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




ہوسیع 8:7
22 حوالہ جات  

جو بدی بوتا ہے مُصیِبت کاٹے گا اور اُس کے قہر کی لاٹھی ٹُوٹ جائے گی۔


میرے دیکھنے میں تو جو گُناہ کو جوتتے اور دُکھ بوتے ہیں وُہی اُس کو کاٹتے ہیں۔


فریب نہ کھاؤ۔ خُدا ٹھٹّھوں میں نہیں اُڑایا جاتا کیونکہ آدمی جو کُچھ بوتا ہے وُہی کاٹے گا۔


خُداوند قہر کرنے میں دِھیما اور قُدرت میں بڑھ کر ہے اور مُجرِم کو ہرگِز بری نہ کرے گا۔ خُداوند کی راہ گِردباد اور آندھی میں ہے اور بادل اُس کے پاؤں کی گرد ہیں۔


اجنبی اُس کی توانائی کو نِگل گئے اور اُس کو خبر نہیں اور بال سفید ہونے لگے پر وہ بے خبر ہے۔


اِس لِئے مَیں اپنا غلّہ فصل کے وقت اور اپنی مَے کو اُس کے مَوسم میں واپس لے لُوں گا اور اپنے اُونی اور کتانی کپڑے جو اُس کی سترپوشی کرتے چِھین لُوں گا۔


اُنہوں نے گیہُوں بویا پر کانٹے جمع کِئے۔ اُنہوں نے مشقّت کھینچی پر فائِدہ نہ اُٹھایا۔ خُداوند کے قہرِ شدِید کے سبب سے اپنے انجام سے شرمِندہ ہو۔


کیونکہ دیکھو خُداوند آگ کے ساتھ آئے گا اور اُس کے رتھ گِردباد کی مانِند ہوں گے تاکہ اپنے قہر کو جوش کے ساتھ اور اپنی تنبِیہہ کو آگ کے شُعلہ میں ظاہِر کرے۔


لگاتے وقت اُس کے گِرد اِحاطہ بناتا ہے اور صُبح کو اُس میں پُھول کِھلتے ہیں۔ لیکن اُس کا حاصِل دُکھ اور سخت مُصِیبت کے وقت ہیچ ہے۔


اور یہ بھی بلایِ عظِیم ہے کہ ٹِھیک جَیسا وہ آیا تھا وَیسا ہی جائے گا اور اُسے اِس فضُول مِحنت سے کیا حاصِل ہے؟


اور شاہِ اِسرائیلؔ فِقح کے ایّام میں شاہِ اسُور تِگلت پِلاسر نے آ کر ایُّوؔن اور ابِیل بَیت معکہ اور ینُوحہَ اور قادِؔس اور حصُور اور جِلعاد اور گلِیل اور نفتالی کے سارے مُلک کو لے لِیا اور لوگوں کو اسِیر کر کے اسُور میں لے گیا۔


اور شاہِ اسُور پُول اُس کے مُلک پر چڑھ آیا۔ سو مناحِم نے ہزار قِنطار چاندی پُول کو نذر کی تاکہ وہ اُس کی دست گِیری کرے اور سلطنت کو اُس کے ہاتھ میں مُستحکم کر دے۔


تیری زمِین کی پَیداوار اور تیری ساری کمائی کو ایک اَیسی قَوم کھائے گی جِس سے تُو واقِف نہیں اور تُو سدا مظلُوم اور دبا ہی رہے گا۔


جو کوئی اپنے جِسم کے لِئے بوتا ہے وہ جِسم سے ہلاکت کی فصل کاٹے گا اور جو رُوح کے لِئے بوتا ہے وہ رُوح سے ہمیشہ کی زِندگی کی فصل کاٹے گا۔


تُم کِس لِئے اپنا رُوپیہ اُس چِیز کے لِئے جو روٹی نہیں اور اپنی مِحنت اُس چِیز کے واسطے جو آسُودہ نہیں کرتی خرچ کرتے ہو؟ تُم غَور سے میری سُنو اور وہ چِیز جو اچّھی ہے کھاؤ اور تُمہاری جان فربَہی سے لذّت اُٹھائے۔


ہماری مِیراث اجنبِیوں کے حوالہ کی گئی۔ ہمارے گھر بے گانوں نے لے لِئے۔


بنی اِفرائیِم تباہ ہو گئے۔ اُن کی جڑ سُوکھ گئی۔ اُن کے ہاں اَولاد نہ ہو گی اور اگر اَولاد ہو بھی تو مَیں اُن کے پِیارے بچّوں کو ہلاک کرُوں گا۔


تُم نے بُہت سا بویا پر تھوڑا کاٹا۔ تُم کھاتے ہو پر آسُودہ نہیں ہوتے۔ تُم پِیتے ہو پر پیاس نہیں بجُھتی۔ تُم کپڑے پہِنتے ہو پر گرم نہیں ہوتے اور مزدُور اپنی مزدُوری سُوراخدار تَھیلی میں جمع کرتا ہے۔


اور اُن کے بعد اَور سات سُوکھی اور پتلی اور پُوربی ہوا کی ماری مُرجھائی ہُوئی بالیں نِکلِیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات