Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ہوسیع 8:6 - کِتابِ مُقادّس

6 کیونکہ یہ بھی اِسرائیل ہی کی کر تُوت ہے۔ کارِیگر نے اُس کو بنایا ہے۔ وہ خُدا نہیں۔ سامرؔیہ کا بچھڑا یقِیناً ٹُکڑے ٹُکڑے کِیا جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 وہ اِسرائیل میں بنائے گیٔے ہیں! یہ بچھڑا جسے ایک کاریگر نے بنایا؛ خُدا نہیں ہے۔ سامریہؔ کے اُس بچھڑے کے ٹکڑے ٹکڑے کئے جایٔیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 ऐ इसराईल, जिस बछड़े की पूजा तू करता है उसे दस्तकार ही ने बनाया है। सामरिया का बछड़ा ख़ुदा नहीं है बल्कि पाश पाश हो जाएगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 اے اسرائیل، جس بچھڑے کی پوجا تُو کرتا ہے اُسے دست کار ہی نے بنایا ہے۔ سامریہ کا بچھڑا خدا نہیں ہے بلکہ پاش پاش ہو جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی




ہوسیع 8:6
22 حوالہ جات  

اور تُم دیکھتے اور سُنتے ہو کہ صِرف اِفِسُس ہی میں نہیں بلکہ تقرِیباً تمام آسِیہ میں اِس پَولُس نے بُہت سے لوگوں کو یہ کہہ کر قائِل اور گُمراہ کر دِیا ہے کہ جو ہاتھ کے بنائے ہُوئے ہیں وہ خُدا نہیں ہیں۔


پس خُدا کی نسل ہو کر ہم کو یہ خیال کرنا مُناسِب نہیں کہ ذاتِ اِلہٰی اُس سونے یا روپَے یا پتّھر کی مانِند ہے جو آدمی کے ہُنر اور اِیجاد سے گھڑے گئے ہوں۔


کھودی ہُوئی مُورت سے کیا حاصِل کہ اُس کے بنانے والے نے اُسے کھود کر بنایا؟ ڈھالی ہُوئی مُورت اور جُھوٹ سِکھانے والے سے کیا فائِدہ کہ اُس کا بنانے والا اُس پر بھروسا رکھتا اور گُونگے بُتوں کو بناتا ہے؟


اُن کا دِل دغاباز ہے۔ اب وہ مُجرِم ٹھہریں گے۔ وہ اُن کے مذبحوں کو ڈھائے گا اور اُن کے سُتُونوں کو توڑے گا۔


قَوموں میں اِعلان کرو اور اِشتِہار دو اور جھنڈا کھڑا کرو۔ مُنادی کرو۔ پوشِیدہ نہ رکھّو۔ کہہ دو کہ بابل لے لِیا گیا۔ بیل رُسوا ہُؤا۔ مرودؔک سراسِیمہ ہو گیا۔ اُس کے بُت خجِل ہُوئے۔ اُس کی مُورتیں توڑی گئِیں۔


ہر آدمی حَیوانِ خصلت اور بے عِلم ہو گیا ہے۔ ہر ایک سُنار اپنی کھودی ہُوئی مُورت سے رُسوا ہے کیونکہ اُس کی ڈھالی ہُوئی مُورت باطِل ہے۔ اُن میں دَم نہیں۔


جب یہ ہو چُکا تو سب اِسرائیلی جو حاضِر تھے یہُوداؔہ کے شہروں میں گئے اور سارے یہُوداؔہ اور بِنیمِین کے بلکہ اِفرائِیم اور منسّی کے بھی سُتُونوں کو ٹُکڑے ٹُکڑے کِیا اور یسِیرتوں کو کاٹ ڈالا اور اُونچے مقاموں اور مذبحوں کو ڈھا دِیا یہاں تک کہ اُن سبھوں کو نابُود کر دِیا۔ تب سب بنی اِسرائیل اپنے اپنے شہر میں اپنی اپنی ملِکیّت کو لَوٹ گئے۔


اور یُوسیاؔہ نے اُن اُونچے مقاموں کے سب گھروں کو بھی جو سامرِؔیہ کے شہروں میں تھے جِن کو اِسرائیلؔ کے بادشاہوں نے خُداوند کو غُصّہ دِلانے کو بنایا تھا ڈھایا اور جَیسا اُس نے بَیت اؔیل میں کِیا تھا وَیسا ہی اُن سے بھی کِیا۔


پِھر بَیت اؔیل کا وہ مذبح اور وہ اُونچا مقام جِسے نباط کے بیٹے یرُبعاؔم نے بنایا تھا جِس نے اِسرائیلؔ سے گُناہ کرایا۔ سو اِس مذبح اور اُونچے مقام دونوں کو اُس نے ڈھا دِیا اور اُونچے مقام کو جلا دِیا اور اُسے کُوٹ کُوٹ کر خاک کر دِیا اور یسِیرت کو جلا دِیا۔


تب موآؔب کمُوؔس سے شرمِندہ ہو گا جِس طرح اِسرائیل کا گھرانا بَیت ایل سے جو اُس کا بھروسا تھا خجِل ہُؤا۔


اور اب وہ گُناہ پر گُناہ کرتے ہیں اُنہوں نے اپنے لِئے چاندی کی ڈھالی ہُوئی مُورتیں بنائِیں اور اپنی فہمِید کے مُطابِق بُت تیّار کِئے جو سب کے سب کارِیگروں کا کام ہیں۔ وہ اُن کی بابت کہتے ہیں جو لوگ قُربانی گُذرانتے ہیں بچھڑوں کو چُومیں۔


اسُور ہم کو نہیں بچائے گا۔ ہم گھوڑوں پر سوار نہیں ہوں گے اور اپنی دست کاری کو خُدا نہ کہیں گے کیونکہ یتِیموں پر رحم کرنے والا تُو ہی ہے۔


اور اب تُمہارا خیال ہے کہ تُم خُداوند کی بادشاہی کا جو داؤُد کی اَولاد کے ہاتھ میں ہے مُقابلہ کرو اور تُم بھاری انبوہ ہو اور تُمہارے ساتھ وہ سُنہلے بچھڑے ہیں جِن کو یرُبعاؔم نے بنایا کہ تُمہارے معبُود ہوں۔


اور اُس کی سب کھودی ہُوئی مُورتیں چُور چُور کی جائیں گی اور جو کُچھ اُس نے اُجرت میں پایا آگ سے جلایا جائے گا اور مَیں اُس کے سب بُتوں کو توڑ ڈالُوں گا کیونکہ اُس نے یہ سب کُچھ کسبی کی اُجرت سے پَیدا کِیا ہے اور وہ پِھر کسبی کی اُجرت ہو جائے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات