Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ہوسیع 7:16 - کِتابِ مُقادّس

16 وہ رجُوع ہوتے ہیں پر حق تعالیٰ کی طرف نہیں۔ وہ دغا دینے والی کمان کی مانِند ہیں۔ اُن کے اُمرا اپنی زُبان کی گُستاخی کے سبب سے تہِ تَیغ ہوں گے۔ اِس سے مُلکِ مِصرؔ میں اُن کی ہنسی ہو گی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 وہ خُداتعالیٰ کی طرف نہیں لَوٹتے؛ وہ ناقص کمان کی مانند ہیں۔ اُن کے اُمرا اَپنے گُستاخ کلام کے سبب سے تلوار سے مارے جایٔیں گے۔ اِسی لیٔے مُلک مِصر میں اُن کا مذاق اُڑایا جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 वह तौबा करके वापस आ जाते हैं, लेकिन मेरे पास नहीं, लिहाज़ा वह ढीली कमान जैसे बेकार हो गए हैं। चुनाँचे उनके राहनुमा कुफ़र बकने के सबब से तलवार की ज़द में आकर हलाक हो जाएंगे। इस बात के बाइस वह मिसर में मज़ाक़ का निशाना बन जाएंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 وہ توبہ کر کے واپس آ جاتے ہیں، لیکن میرے پاس نہیں، لہٰذا وہ ڈھیلی کمان جیسے بےکار ہو گئے ہیں۔ چنانچہ اُن کے راہنما کفر بکنے کے سبب سے تلوار کی زد میں آ کر ہلاک ہو جائیں گے۔ اِس بات کے باعث وہ مصر میں مذاق کا نشانہ بن جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




ہوسیع 7:16
32 حوالہ جات  

وہ خُداوند کے مُلک میں نہ بسیں گے بلکہ اِفرائِیم مِصرؔ کو واپس جائے گا اور وہ اسُور میں ناپاک چِیزیں کھائیں گے۔


بلکہ برگشتہ ہو کر اپنے باپ دادا کی طرح بے وفائی کی اور دھوکا دینے والی کمان کی طرح ایک طرف کو جُھک گئے۔


خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ تُو اپنی بہن کے پِیالہ سے جو گہرا اور بڑا ہے پِئے گی۔ تیری ہنسی ہو گی اور تُو ٹھٹّھوں میں اُڑائی جائے گی کیونکہ اُس میں بُہت سی سمائی ہے۔


اُن کے مُنہ آسمان پر ہیں اور اُن کی زُبانیں زمِین کی سَیر کرتی ہیں۔


کیونکہ وہ تباہی کے خَوف سے چلے گئے لیکن مِصرؔ اُن کو سمیٹے گا۔ موف اُن کو دفن کرے گا۔ اُن کی چاندی کے اچّھے خزانوں پر بِچُّھو بُوٹی قابِض ہو گی۔ اُن کے خَیموں میں کانٹے اُگیں گے۔


وہ کہتے ہیں ہم اپنی زُبان سے جِیتیں گے۔ ہمارے ہونٹ ہمارے ہی ہیں۔ ہمارا مالِک کَون ہے؟


اور بڑے بول بولنے اور کُفر بَکنے کے لِئے اُسے ایک مُنہ دِیا گیا اور اُسے بیالِیس مہِینے تک کام کرنے کا اِختیار دِیا گیا۔


(چُنانچہ وہ راست باز اُن میں رہ کر اور اُن کے بے شرع کاموں کو دیکھ دیکھ کر اور سُن سُن کر گویا ہر روز اپنے سچّے دِل کو شکنجہ میں کھینچتا تھا)۔


اِسی طرح زُبان بھی ایک چھوٹا سا عُضو ہے اور بڑی شیخی مارتی ہے۔ دیکھو۔ تھوڑی سی آگ سے کِتنے بڑے جنگل میں آگ لگ جاتی ہے۔


اور چٹان پر کے وہ ہیں جو سُن کر کلام کو خُوشی سے قبُول کر لیتے ہیں لیکن جڑ نہیں رکھتے مگر کُچھ عرصہ تک اِیمان رکھ کر آزمایش کے وقت پِھر جاتے ہیں۔


اور مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ جو نِکمّی بات لوگ کہیں گے عدالت کے دِن اُس کا حِساب دیں گے۔


کیونکہ میرے لوگ مُجھ سے برگشتگی پر آمادہ ہیں۔ باوُجُودیکہ اُنہوں نے اُن کو بُلایا کہ حق تعالیٰ کی طرف رجُوع لائیں لیکن کِسی نے نہ چاہا کہ اُس کی تمجِید کرے۔


اُن پر افسوس! کیونکہ وہ مُجھ سے آوارہ ہو گئے۔ وہ برباد ہوں! کیونکہ وہ مُجھ سے باغی ہُوئے۔ اگرچہ مَیں اُن کا فِدیہ دینا چاہتا ہُوں وہ میرے خِلاف دروغ گوئی کرتے ہیں۔


اَے اِفرائِیم مَیں تُجھ سے کیا کرُوں؟ اَے یہُوداؔہ مَیں تُجھ سے کیا کرُوں؟ کیونکہ تُمہاری نیکی صُبح کے بادل اور شبنم کی مانِند جلد جاتی رہتی ہے۔


اور جب وہ دِیگر اقوام کے درمِیان جہاں جہاں وہ گئے تھے پُہنچے تو اُنہوں نے میرے مُقدّس نام کو ناپاک کِیا کیونکہ لوگ اُن کی بابت کہتے تھے کہ یہ خُداوند کے لوگ ہیں اور اُس کے مُلک سے نِکل آئے ہیں۔


تب اُنہوں نے کہا آؤ ہم یَرمِیاؔہ کی مُخالفت میں منصُوبے باندھیں کیونکہ شرِیعت کاہِن سے جاتی نہ رہے گی اور نہ مشوَرَت مُشِیر سے اور نہ کلام نبی سے۔ آؤ ہم اُسے زُبان سے ماریں اور اُس کی کِسی بات پر توجُّہ نہ کریں۔


اور خُداوند فرماتا ہے کہ باوُجُود اِس سب کے اُس کی بے وفا بہن یہُوداؔہ سچّے دِل سے میری طرف نہ پِھری بلکہ رِیاکاری سے۔


کیونکہ یروشلیِم کی بربادی ہو گئی اور یہُوداؔہ گِر گیا۔ اِس لِئے کہ اُن کی بول چال اور چال چلن خُداوند کے خِلاف ہیں کہ اُس کی جلالی آنکھوں کو غضب ناک کریں۔


کیونکہ اُن کا دِل اُس کے حضُور درُست نہ تھا اور وہ اُس کے عہد میں وفادار نہ نِکلے۔


میری جان بَبروں کے درمیان ہے۔ مَیں آتش مِزاج لوگوں میں پڑا ہُوں۔ یعنی اَیسے لوگوں میں جِن کے دانت برچِھیاں اور تِیر ہیں۔ جِن کی زُبان تیز تلوار ہے۔


تیری زُبان محض شرارت اِیجاد کرتی ہے۔ اَے دغاباز! وہ تیز اُسترے کی مانِند ہے۔


خُداوند سب خُوشامدی لبوں کو اور بڑے بول بولنے والی زُبان کو کاٹ ڈالے گا۔


اُنہوں نے اپنے دِلوں کو سخت کِیا ہے۔ وہ اپنے مُنہ سے بڑا بول بولتے ہیں۔


اور وہ حق تعالیٰ کے خِلاف باتیں کرے گا اور حق تعالیٰ کے مُقدّسوں کو تنگ کرے گا اور مُقرّرہ اَوقات و شرِیعت کو بدلنے کی کوشِش کرے گا اور وہ ایک دَور اور دَوروں اور نِیم دَور تک اُس کے حوالہ کِئے جائیں گے۔


وہ پِھر مُلکِ مِصرؔ میں نہ جائیں گے بلکہ اسُور اُن کا بادشاہ ہو گا کیونکہ وہ واپس آنے سے اِنکار کرتے ہیں۔


خُداوند فرماتا ہے تُمہاری باتیں میرے خِلاف بُہت سخت ہیں تَو بھی تُم کہتے ہو ہم نے تیری مُخالفت میں کیا کہا؟


تُم نے تو کہا خُدا کی عِبادت کرنا عبث ہے۔ ربُّ الافواج کے احکام پر عمل کرنا اور اُس کے حضُور ماتم کرنا لاحاصِل ہے۔


غرِیبوں کی تباہی اور مِسکِینوں کی آہ کے سبب سے خُداوند فرماتا ہے کہ اب مَیں اُٹھُوں گا اور جِس پر وہ پُھنکارتے ہیں اُسے امن و امان میں رکھُّوں گا۔


کیونکہ ربُّ الافواج اِسرائیل کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ جِس طرح میرا قہر و غضب یروشلیِم کے باشِندوں پر نازِل ہُؤا اُسی طرح میرا قہر تُم پر بھی جب تُم مِصرؔ میں داخِل ہو گے نازِل ہو گا اور تُم لَعنت و حَیرت اور طعن و تشنِیع کا باعِث ہو گے اور اِس مُلک کو تُم پِھر نہ دیکھو گے۔


وہ مَے کو خُداوند کے لِئے نہ تپائیں گے اور وہ اُس کے مقبُول نہ ہوں گے اُن کی قُربانِیاں اُن کے لِئے نَوحہ گروں کی روٹی کی مانِند ہوں گی۔ اُن کو کھانے والے ناپاک ہوں گے کیونکہ اُن کی روٹِیاں اُن ہی کی بُھوک کے لِئے ہوں گی اور خُداوند کے گھر میں داخِل نہ ہوں گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات