Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ہوسیع 7:15 - کِتابِ مُقادّس

15 اگرچہ مَیں نے اُن کی تربِیّت کی اور اُن کو قَوی بازُو کِیا تَو بھی وہ میرے حق میں بداندیشی کرتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 مَیں نے اُنہیں تربّیت دی اَور تقویّت بخشی، لیکن وہ میرے خِلاف بُرے منصُوبے باندھتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 मैं ही ने उन्हें तरबियत दी, मैं ही ने उन्हें तक़वियत दी, लेकिन वह मेरे ख़िलाफ़ बुरे मनसूबे बाँधते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 مَیں ہی نے اُنہیں تربیت دی، مَیں ہی نے اُنہیں تقویت دی، لیکن وہ میرے خلاف بُرے منصوبے باندھتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




ہوسیع 7:15
18 حوالہ جات  

تُم خُداوند کے خِلاف کیا منصُوبہ باندھتے ہو؟ وہ بِالکُل نابُود کر ڈالے گا۔ عذاب دوبارہ نہ آئے گا۔


مَیں جِن جِن کو عزِیز رکھتا ہُوں اُن سب کو ملامت اور تنبِیہ کرتا ہُوں۔ پس سرگرم ہو اور تَوبہ کر۔


اور تُم اُس نصِیحت کو بُھول گئے جو تُمہیں فرزندوں کی طرح کی جاتی ہے کہ اَے میرے بیٹے! خُداوند کی تنبِیہ کو ناچِیز نہ جان اور جب وہ تُجھے ملامت کرے تو بے دِل نہ ہو۔


چُنانچہ ہم تصوُّرات اور ہر ایک اُونچی چِیز کو جو خُدا کی پہچان کے برخِلاف سر اُٹھائے ہُوئے ہے ڈھا دیتے ہیں اور ہر ایک خیال کو قَید کر کے مسِیح کا فرمانبردار بنا دیتے ہیں۔


اِس لِئے کہ اگرچہ اُنہوں نے خُدا کو جان تو لِیا مگر اُس کی خُدائی کے لائِق اُس کی تمجِید اور شُکرگُذاری نہ کی بلکہ باطِل خیالات میں پڑ گئے اور اُن کے بے سمجھ دِلوں پر اندھیرا چھا گیا۔


تُو نے رُوحُ القُدس کے وسِیلہ سے ہمارے باپ اپنے خادِم داؤُد کی زُبانی فرمایا کہ قَوموں نے کیوں دُھوم مچائی؟ اور اُمّتوں نے کیوں باطِل خیال کِئے؟


دِل سب چِیزوں سے زِیادہ حِیلہ باز اور لاعِلاج ہے۔ اُس کو کَون دریافت کر سکتا ہے؟


اَے میرے بیٹے! خُداوند کی تنبِیہ کو حِقیر نہ جان اور اُس کی ملامت سے بیزار نہ ہو۔


اَے خُداوند! مُبارک ہے وہ آدمی جِسے تُو تنبِیہ کرتا اور اپنی شرِیعت کی تعلِیم دیتا ہے۔


تُم کب تک اَیسے شخص پر حملہ کرتے رہو گے جو جُھکی ہُوئی دِیوار اور ہِلتی باڑ کی مانِند ہے تاکہ سب مِل کر اُسے قتل کرو؟


قَومیں کِس لِئے طَیش میں ہیں اور لوگ کیوں باطِل خیال باندھتے ہیں؟


دیکھ! وہ آدمی جِسے خُدا تنبِیہ کرتا ہے خُوش قِسمت ہے۔ اِس لِئے قادِرِ مُطلق کی تادِیب کو حقِیر نہ جان۔


اور خُداوند اُن پر مِہربان ہُؤا اور اُس نے اُن پر ترس کھایا اور اُس عہد کے سبب سے جو اُس نے ابرہامؔ اور اِضحاقؔ اور یعقُوب سے باندھا تھا اُن کی طرف اِلتِفات کی اور نہ چاہا کہ اُن کو ہلاک کرے اور اب بھی اُن کو اپنے حضُور سے دُور نہ کِیا۔


(اور خُداوند نے بنی اِسرائیل کو ایک نجات دینے والا عِنایت کِیا۔ سو وہ ارامیوں کے ہاتھ سے نِکل گئے اور بنی اِسرائیل پہلے کی طرح اپنے ڈیروں میں رہنے لگے۔


جو دِل میں شرارت کے منصُوبے باندھتے ہیں وہ ہمیشہ مِل کر جنگ کے لِئے جمع ہو جاتے ہیں۔


اَے اِسرائیل یِہی تیری ہلاکت ہے کہ تُو میرا یعنی اپنے مددگار کا مُخالِف بنا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات