Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ہوسیع 6:8 - کِتابِ مُقادّس

8 جِلعاد بدکرداری کی بستی ہے۔ وہ خُون آلُودہ ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 گِلعادؔ بدکاروں کی بستی ہے، جہاں کے نقش قدم خُون آلُودہ ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 जिलियाद शहर मुजरिमों से भर गया है, हर तरफ़ ख़ून के दाग़ हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 جِلعاد شہر مجرموں سے بھر گیا ہے، ہر طرف خون کے داغ ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




ہوسیع 6:8
17 حوالہ جات  

یقیناً جِلعاد میں بدکرداری ہے۔ وہ بِالکُل بطالت ہیں۔ وہ جِلجاؔل میں بَیل قُربان کرتے ہیں۔ اُن کی قُربان گاہیں کھیت کی ریگھارِیوں پر کے تُودوں کی مانِند ہیں۔


اور اُس کی مُخالِفت میں یہ رِعایت چاہی کہ وہ اُسے یروشلِیم میں بُلا بھیجے اور گھات میں تھے کہ اُسے راہ میں مار ڈالیں۔


دِین دار آدمی دُنیا سے جاتے رہے۔ لوگوں میں کوئی راستباز نہیں۔ وہ سب کے سب گھات میں بَیٹھے ہیں کہ خُون کریں۔ ہر شخص جال بِچھا کر اپنے بھائی کا شِکار کرتا ہے۔


اَے کاہِنو یہ بات سُنو! اَے بنی اِسرائیل کان لگاؤ! اَے بادشاہ کے گھرانے سُنو! اِس لِئے کہ فتویٰ تُم پر ہے کیونکہ تُم مِصفاؔہ میں پھندا اور تبُور پر دام بنے ہو۔


بدزُبانی عہد شِکنی اور خُون ریزی اور چوری اور حرام کاری کے سِوا اَور کُچھ نہیں ہوتا۔ وہ ظُلم کرتے ہیں اور خُون پر خُون ہوتا ہے۔


لیکن مَیں اُس پالتُو برّہ کی مانِند تھا جِسے ذبح کرنے کو لے جاتے ہیں اور مُجھے معلُوم نہ تھا کہ اُنہوں نے میرے خِلاف منصُوبے باندھے ہیں کہ آؤ درخت کو اُس کے پَھل سمیت نیست کریں اور اُسے زِندوں کی زمِین سے کاٹ ڈالیں تاکہ اُس کے نام کا ذِکر تک باقی نہ رہے۔


اُن کے جالے سے پوشاک نہیں بنے گی۔ وہ اپنی دست کاری سے مُلبّس نہ ہوں گے۔ اُن کے اعمال بدکرداری کے ہیں اور ظُلم کا کام اُن کے ہاتھوں میں ہے۔


مُجھے بدکرداروں سے چُھڑا اور خُون خوار آدمِیوں سے مُجھے بچا۔


وہ دیہات کی کمِین گاہوں میں بَیٹھتا ہے۔ وہ پوشِیدہ مقاموں میں بے گُناہ کو قتل کرتا ہے۔ اُس کی آنکھیں بیکس کی گھات میں لگی رہتی ہیں۔


اور تُو آپ جانتا ہے کہ ضرویاہ کے بیٹے یُوآب نے مُجھ سے کیا کیا کِیا یعنی اُس نے اِسرائیلی لشکر کے دو سرداروں نیر کے بیٹے ابنیر اور یتر کے بیٹے عماسا سے کیا کِیا جِن کو اُس نے قتل کِیا اور صُلح کے وقت خُونِ جنگ بہایا اور خُونِ جنگ کو اپنے پٹکے پر جو اُس کی کمر میں بندھا تھا اور اپنی جُوتیوں پر جو اُس کے پاؤں میں تِھیں لگایا۔


اور جب وہ اُس بڑے پتّھر کے نزدِیک پُہنچے جو جِبعُوؔن میں ہے تو عماسا اُن سے مِلنے کو آیا اور یُوآب اپنا جنگی لِباس پہنے تھا اور اُس کے اُوپر ایک پٹکا تھا جِس سے ایک تلوار مِیان میں پڑی ہُوئی اُس کی کمر میں بندھی تھی اور اُس کے چلتے چلتے وہ نِکل پڑی۔


جب ابنیر حبرُوؔن میں لَوٹ آیا تو یوآب اُسے الگ پھاٹک کے اندر لے گیا تاکہ اُس کے ساتھ چُپکے چُپکے بات کرے اور وہاں اپنے بھائی عساہیل کے خُون کے بدلہ میں اُس کے پیٹ میں اَیسا مارا کہ وہ مَر گیا۔


اور جد کے قبِیلہ سے جِلعاد میں رامہ اور اُس کی نواحی تو خُونی کی پناہ کے لِئے اور محنایم اور اُس کی نواحی۔


میرے دِل کو کِسی بُری بات کی طرف مائِل نہ ہونے دے کہ بدکاروں کے ساتھ مِل کر شرارت کے کاموں میں مصرُوف ہو جائے اور مُجھے اُن کے نفِیس کھانے سے باز رکھ۔


اور یعقُوبؔ اراؔم کی زمِین کو بھاگ گیا۔ ہاں اِسرائیل بِیوی کی خاطِر نَوکر بنا۔ اُس نے بِیوی کی خاطِر چَوپانی کی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات