Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ہوسیع 6:7 - کِتابِ مُقادّس

7 لیکن وہ عہد شِکن آدمِیوں کی مانِند ہیں۔ اُنہوں نے وہاں مُجھ سے بیوفائی کی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 اُنہُوں نے آدمؔ کی مانند عہد توڑ دیا۔ اُنہُوں نے وہاں مُجھ سے بےوفائی کی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 वह आदम शहर में अहद तोड़कर मुझसे बेवफ़ा हो गए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 وہ آدم شہر میں عہد توڑ کر مجھ سے بےوفا ہو گئے۔

باب دیکھیں کاپی




ہوسیع 6:7
18 حوالہ جات  

تُرہی اپنے مُنہ سے لگا۔ وہ عُقاب کی طرح خُداوند کے گھر پر ٹُوٹ پڑا ہے کیونکہ اُنہوں نے میرے عہد سے تجاوُز کِیا اور میری شرِیعت کے خِلاف چلے۔


اُنہوں نے خُداوند کے ساتھ بیوفائی کی کیونکہ اُن سے اجنبی بچّے پَیدا ہُوئے۔ اب ایک مہِینے کا عرصہ اُن کی جائیداد سمیت اُن کو کھا جائے گا۔


تیرا مسکن فریب کے درمِیان ہے۔ خُداوند فرماتا ہے فریب ہی سے وہ مُجھ کو جاننے سے اِنکار کرتے ہیں۔


اگر آدؔم کی طرح اپنی بدی اپنے سِینہ میں چِھپا کر مَیں نے اپنی تقصِیروں پر پردہ ڈالا ہو


اُس نے کہا تُجھے کِس نے بتایا کہ تُو ننگا ہے؟ کیا تُو نے اُس درخت کا پَھل کھایا جِس کی بابت مَیں نے تُجھ کو حُکم دِیا تھا کہ اُسے نہ کھانا؟


اور اُس کے آئِین کو اور اُس کے عہد کو جو اُس نے اُن کے باپ دادا سے باندھا تھا اور اُس کی شہادتوں کو جو اُس نے اُن کو دی تِھیں ردّ کِیا اور باطِل باتوں کے پَیرو ہو کر نِکمّے ہو گئے اور اپنے آس پاس کی قَوموں کی تقلِید کی جِن کے بارہ میں خُداوند نے اُن کو تاکِید کی تھی کہ وہ اُن کے سے کام نہ کریں۔


عَورت نے جو دیکھا کہ وہ درخت کھانے کے لِئے اچھّا اور آنکھوں کو خُوش نُما معلُوم ہوتا ہے اور عقل بخشنے کے لِئے خُوب ہے تو اُس کے پَھل میں سے لِیا اور کھایا اور اپنے شَوہر کو بھی دِیا اور اُس نے کھایا۔


یہ اُس عہد کی مانِند نہ ہو گا جو مَیں نے اُن کے باپ دادا سے اُس دِن باندھا تھا جب مُلکِ مِصرؔ سے نِکال لانے کے لِئے اُن کا ہاتھ پکڑا تھا۔ اِس واسطے کہ وہ میرے عہد پر قائِم نہیں رہے اور خُداوند فرماتا ہے کہ مَیں نے اُن کی طرف کُچھ توُّجہ نہ کی۔


اُس عہد کے مُطابِق نہیں جو مَیں نے اُن کے باپ دادا سے کِیا جب مَیں نے اُن کی دست گِیری کی تاکہ اُن کو مُلکِ مِصرؔ سے نِکال لاؤُں اور اُنہوں نے میرے اُس عہد کو توڑا اگرچہ مَیں اُن کا مالِک تھا خُداوند فرماتا ہے۔


اِس لِئے کہ خُداوند فرماتا ہے اِسرائیل کے گھرانے اور یہُوداؔہ کے گھرانے نے مُجھ سے نِہایت بے وفائی کی۔


اور جب وہ یہ سب کُچھ کر چُکی تو مَیں نے کہا وہ میری طرف واپس آئے گی پر وہ نہ آئی اور اُس کی بے وفا بہن یہُوداؔہ نے یہ حال دیکھا۔


ہاں تُو نے نہ سُنا نہ جانا۔ ہاں قدِیم ہی سے تیرے کان کُھلے نہ تھے کیونکہ مَیں جانتا تھا کہ تُو بِالکُل بے وفا ہے اور رَحِم ہی سے خطاکار کہلاتا ہے۔


اِنتِہایِ زمِین سے نغموں کی آواز ہم کو سُنائی دیتی ہے۔ جلال و عظمت صادِق کے لِئے! پر مَیں نے کہا مَیں گُداز ہو گیا۔ مَیں ہلاک ہُؤا۔ مُجھ پر افسوس! دغابازوں نے دغا کی۔ ہاں دغابازوں نے بڑی دغا کی۔


زمِین اپنے باشِندوں سے نِجس ہُوئی کیونکہ اُنہوں نے شرِیعت کو عدُول کِیا۔ آئِین سے مُنحرف ہُوئے۔ عہدِ ابدی کو توڑا۔


تَو بھی آدمؔ سے لے کر مُوسیٰ تک مَوت نے اُن پر بھی بادشاہی کی جنہوں نے اُس آدمؔ کی نافرمانی کی طرح جو آنے والے کا مثِیل تھا گُناہ نہ کِیا تھا۔


اور مَیں اُن آدمِیوں کو جِنہوں نے مُجھ سے عہد شِکنی کی اور اُس عہد کی باتیں جو اُنہوں نے میرے حضُور باندھا ہے پُوری نہیں کِیں جب بچھڑے کو دو ٹُکڑے کِیا اور اُن دو ٹُکڑوں کے درمِیان سے ہو کر گُذرے۔


اِس لِئے کہ جب مَیں اُن کو اُس مُلک میں جِس کی قَسم مَیں نے اُن کے باپ دادا سے کھائی اور جہاں دُودھ اور شہد بہتا ہے پُہنچا دُوں گا اور وہ خُوب کھا کھا کر موٹے ہو جائیں گے تب وہ اَور معبُودوں کی طرف پِھر جائیں گے اور اُن کی عِبادت کریں گے اور مُجھے حقیر جانیں گے اور میرے عہد کو توڑ ڈالیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات