Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ہوسیع 6:11 - کِتابِ مُقادّس

11 اَے یہُوداؔہ تیرے لِئے بھی کٹائی کا وقت مُقرّر ہے جب مَیں اپنے لوگوں کو اسِیری سے واپس لاؤُں گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 تیرے لیٔے بھی اَے بنی یہُوداہؔ، فصل کا وقت مُقرّر کیا جا چُکاہے۔ جَب بھی مَیں اَپنے لوگوں کے قدیم ایّام کو بحال کروں گا،

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 लेकिन यहूदाह पर भी अदालत की फ़सल पकनेवाली है। जब कभी मैं अपनी क़ौम को बहाल करके

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 لیکن یہوداہ پر بھی عدالت کی فصل پکنے والی ہے۔ جب کبھی مَیں اپنی قوم کو بحال کر کے

باب دیکھیں کاپی




ہوسیع 6:11
9 حوالہ جات  

ہنسوا لگاؤ کیونکہ کھیت پک گیا ہے۔ آؤ رَوندو کیونکہ حَوض لبالب اور کولھُو لبریز ہیں کیونکہ اُن کی شرارت عظِیم ہے۔


کیونکہ ربُّ الافواج اِسرائیل کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ دُخترِ بابل کھلِیہان کی مانِند ہے جب اُسے رَوندنے کا وقت آئے۔ تھوڑی دیر ہے کہ اُس کی کٹائی کا وقت آ پُہنچے گا۔


اور خُداوند نے ایُّوب کی اسِیری کو جب اُس نے اپنے دوستوں کے لِئے دُعا کی بدل دِیا اور خُداوند نے ایُّوب کو جِتنا اُس کے پاس پہلے تھا اُس کا دو چند دِیا۔


پِھر ایک اَور فرِشتہ نے مَقدِس سے نِکل کر اُس بادِل پر بَیٹھے ہُوئے سے بڑی آواز کے ساتھ پُکار کر کہا کہ اپنی درانتی چلا کر کاٹ کیونکہ کاٹنے کا وقت آ گیا۔ اِس لِئے کہ زمِین کی فصل بُہت پَک گئی۔


اور وُہی ساحِل یہُوداؔہ کے گھرانے کے بقِیّہ کے لِئے ہوں گے۔ وہ اُن میں چرایا کریں گے۔ وہ شام کے وقت اسقلوؔن کے مکانوں میں لیٹا کریں گے کیونکہ خُداوند اُن کا خُدا اُن پر پِھر نظر کرے گا اور اُن کی اسِیری کو مَوقُوف کرے گا۔


پر وہ خُداوند کی تدابِیر سے آگاہ نہیں اور اُس کی مصلحت کو نہیں سمجھتِیں کیونکہ وہ اُن کو کھلِیہان کے پُولوں کی طرح جمع کرے گا۔


جب خُداوند صِیُّون کے اسِیروں کو واپس لایا تو ہم خواب دیکھنے والوں کی مانِند تھے۔


اَے خُداوند! تُو اپنے مُلک پر مہربان رہا ہے۔ تُو یعقُوب کو اسِیری سے واپس لایا ہے۔


اِس لِئے اَے میرے خادِم یعقُوبؔ ہِراسان نہ ہو خُداوند فرماتا ہے اور اَے اِسرائیل گھبرا نہ جا کیونکہ دیکھ مَیں تُجھے دُور سے اور تیری اَولاد کو اَسِیری کی سرزمِین سے چُھڑاؤں گا اور یعقُوبؔ واپس آئے گا اور آرام و راحت سے رہے گا اور کوئی اُسے نہ ڈرائے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات