Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ہوسیع 5:8 - کِتابِ مُقادّس

8 جِبِعہ میں قرنا پُھونکو اور رامہ میں تُرہی۔ بَیت آوؔن میں للکارو کہ اَے بِنیمِین خبردار پِیچھے دیکھ!

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 ”گِبعہؔ میں نرسنگا، اَور رامہؔ میں قَرنا پھُونکو۔ بیت آوِنؔ میں جنگ کی للکار دو؛ اَے بِنیامین، آگے بڑھ۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 जिबिया में नरसिंगा फूँको, रामा में तुरम बजाओ! बैत-आवन में जंग के नारे बुलंद करो। ऐ बिनयमीन, दुश्मन तेरे पीछे पड़ गया है!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 جِبعہ میں نرسنگا پھونکو، رامہ میں تُرم بجاؤ! بیت آون میں جنگ کے نعرے بلند کرو۔ اے بن یمین، دشمن تیرے پیچھے پڑ گیا ہے!

باب دیکھیں کاپی




ہوسیع 5:8
20 حوالہ جات  

اُنہوں نے اپنے آپ کو نِہایت خراب کِیا جَیسا جِبعہ کے ایّام میں ہُؤا تھا۔ وہ اُن کی بدکرداری کو یاد کرے گا اور اُن کے گُناہوں کی سزا دے گا۔


اَے اِسرائیل اگرچہ تُو بدکاری کرے تَو بھی اَیسا نہ ہو کہ یہُوداؔہ بھی گُنہگار ہو۔ تُم جِلجاؔل میں نہ آؤ اور بَیت آؔون پر نہ جاؤ اور خُداوند کی حیات کی قَسم نہ کھاؤ۔


صِیُّون میں نرسِنگا پُھونکو۔ میرے کوہِ مُقدّس پر سانس باندھ کر زور سے پُھونکو۔ مُلک کے تمام باشِندے تھرتھرائیں کیونکہ خُداوند کا روز چلا آتا ہے بلکہ آ پُہنچا ہے۔


یہُوداؔہ میں اِشتہار دو اور یروشلیِم میں اِس کی مُنادی کرو اور کہو کہ تُم مُلک میں نرسِنگا پُھونکو۔ بُلند آواز سے پُکارو اور کہو کہ جمع ہو کہ حصِین شہروں میں چلیں۔


اور سموئیل رامہ کو چلا گیا اور ساؤُل اپنے گھر ساؤُل کے جِبعہ کو گیا۔


تُرہی اپنے مُنہ سے لگا۔ وہ عُقاب کی طرح خُداوند کے گھر پر ٹُوٹ پڑا ہے کیونکہ اُنہوں نے میرے عہد سے تجاوُز کِیا اور میری شرِیعت کے خِلاف چلے۔


وہ گھاٹی سے پار گئے۔ اُنہوں نے جِبع میں رات کاٹی۔ رامہ ہِراسان ہے جِبعۂِ ساؤُل بھاگ نِکلا ہے۔


اِفراؔئِیم میں سے وہ لوگ آئے جِن کی جڑ عمالِیق میں ہے۔ تیرے پِیچھے پِیچھے اَے بِنیمِین! تیرے لوگوں کے درمیان مکِیر میں سے حاکِم اُتر کر آئے۔ اور زبُولُون میں سے وہ لوگ آئے جو سِپہ سالار کا عصا لِئے رہتے ہیں۔


صِیُّون میں نرسِنگا پُھونکو اور روزہ کے لِئے ایک دِن مُقدّس کرو۔ مُقدّس محفِل فراہم کرو۔


بَیت آون کی بچِھیوں کے سبب سے سامرؔیہ کے باشِندے خَوف زدہ ہوں گے کیونکہ وہاں کے لوگ اُس پر ماتم کریں گے اور وہاں کے کاہِن بھی جو اُس کی گُذشتہ شَوکت کے سبب سے شادمان تھے۔


اَے بنی بِنیمِین یروشلیِم میں سے پناہ کے لِئے بھاگ نِکلو اور تقُوؔع میں نرسِنگا پُھونکو اور بَیت ہکّرم میں آتِشِین علَم بُلند کرو کیونکہ شِمال کی طرف سے بلا اور بڑی تباہی آنے والی ہے۔


اور اُس نے ایک کو بَیت اؔیل میں قائِم کِیا اور دُوسرے کو دان میں رکھّا۔


اُسی کے بیٹوں میں سے سات آدمی ہمارے حوالہ کر دِئے جائیں اور ہم اُن کو خُداوند کے لِئے خُداوند کے چُنے ہُوئے ساؤُل کے جِبعہ میں لٹکا دیں گے۔ بادشاہ نے کہا مَیں دے دُوں گا۔


تب سب اِسرائیلی بزُرگ جمع ہو کر رامہ میں سموئیل کے پاس آئے۔


پِھر وہ رامہ کو لَوٹ آتا کیونکہ وہاں اُس کا گھر تھا اور وہاں اِسرائیلؔ کی عدالت کرتا تھا اور وہِیں اُس نے خُداوند کے لِئے ایک مذبح بنایا۔


اور یشُوع نے یرِیحُو سے عی کو جو بَیت ایل کی مشرِقی سمت میں بَیت آوؔن کے قرِیب واقِع ہے کُچھ لوگ یہ کہہ کر بھیجے کہ جا کر مُلک کا حال دریافت کرو اور اِن لوگوں نے جا کر عی کا حال دریافت کِیا۔


کیا یہ مُمکِن ہے کہ شہر میں نرسِنگا پُھونکا جائے اور لوگ نہ کانپیں یا کوئی بلا شہر پر آئے اور خُداوند نے اُسے نہ بھیجا ہو؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات