Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ہوسیع 5:7 - کِتابِ مُقادّس

7 اُنہوں نے خُداوند کے ساتھ بیوفائی کی کیونکہ اُن سے اجنبی بچّے پَیدا ہُوئے۔ اب ایک مہِینے کا عرصہ اُن کی جائیداد سمیت اُن کو کھا جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 اُنہُوں نے یَاہوِہ سے بےوفائی کی ہے؛ کیونکہ وہ ناجائز اَولاد پیدا کرتے ہیں۔ اَب اُن کے نئے چاند کے تہوار اُنہیں اَور اُن کے کھیتوں کو کھا جایٔیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 उन्होंने रब से बेवफ़ा होकर नाजायज़ औलाद पैदा की है। अब नया चाँद उन्हें उनकी मौरूसी ज़मीनों समेत हड़प कर लेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 اُنہوں نے رب سے بےوفا ہو کر ناجائز اولاد پیدا کی ہے۔ اب نیا چاند اُنہیں اُن کی موروثی زمینوں سمیت ہڑپ کر لے گا۔

باب دیکھیں کاپی




ہوسیع 5:7
15 حوالہ جات  

لیکن وہ عہد شِکن آدمِیوں کی مانِند ہیں۔ اُنہوں نے وہاں مُجھ سے بیوفائی کی ہے۔


لیکن خُداوند فرماتا ہے اَے اِسرائیل کے گھرانے! جِس طرح بِیوی بے وفائی سے اپنے شَوہر کو چھوڑ دیتی ہے اُسی طرح تُو نے مُجھ سے بے وفائی کی ہے۔


ہاں تُو نے نہ سُنا نہ جانا۔ ہاں قدِیم ہی سے تیرے کان کُھلے نہ تھے کیونکہ مَیں جانتا تھا کہ تُو بِالکُل بے وفا ہے اور رَحِم ہی سے خطاکار کہلاتا ہے۔


اور مَیں نے ایک مہِینے میں تِین چرواہوں کو ہلاک کِیا کیونکہ میری جان اُن سے بیزار تھی اور اُن کے دِل میں مُجھ سے کراہِیّت تھی۔


علاوہ اِس کے مَیں اُس کی تمام خُوشیوں اور جشنوں اور نئے چاند اور سبت کے ایّام اور تمام مُعیّن عِیدوں کو مَوقُوف کرُوں گا۔


مَیں اُس کے بچّوں پر رحم نہ کرُوں گا کیونکہ وہ حلال زادہ نہیں ہیں۔


اِس لِئے اُن سے کہہ خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ آگے کو میری کِسی بات کی تکمِیل میں تاخِیر نہ ہو گی بلکہ خُداوند خُدا فرماتا ہے کہ جو بات مَیں کہُوں گا پُوری ہو جائے گی۔


اِس لِئے کہ خُداوند فرماتا ہے اِسرائیل کے گھرانے اور یہُوداؔہ کے گھرانے نے مُجھ سے نِہایت بے وفائی کی۔


کہ ہم نے خطا کی۔ خُداوند کا اِنکار کِیا اور اپنے خُدا کی پَیروی سے برگشتہ ہو گئے۔ ہم نے ظُلم اور سرکشی کی باتیں کِیں اور دِل میں باطِل تصوُّر کر کے دروغ گوئی کی۔


مُجھے بچا اور پردیسیوں کے ہاتھ سے چُھڑا جِن کے مُنہ سے بطالت نِکلتی رہتی ہے اور جِن کا دہنا ہاتھ جُھوٹ کا دہنا ہاتھ ہے۔


اُوپر سے ہاتھ بڑھا۔ مُجھے رہائی دے اور بڑے سَیلاب یعنی پردیسیوں کے ہاتھ سے چُھڑا


میرے دِل کو تُمہارے نئے چاندوں اور تُمہاری مُقرّرہ عِیدوں سے نفرت ہے۔ وہ مُجھ پر بار ہیں۔ مَیں اُن کی برداشت نہیں کر سکتا۔


اُن پر افسوس! کیونکہ وہ مُجھ سے آوارہ ہو گئے۔ وہ برباد ہوں! کیونکہ وہ مُجھ سے باغی ہُوئے۔ اگرچہ مَیں اُن کا فِدیہ دینا چاہتا ہُوں وہ میرے خِلاف دروغ گوئی کرتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات