Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ہوسیع 5:10 - کِتابِ مُقادّس

10 یہُوداؔہ کے اُمرا سرحدّوں کو سرکانے والوں کی مانِند ہیں۔ مَیں اُن پر اپنا قہر پانی کی طرح اُنڈیلُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 بنی یہُوداہؔ کے اُمرا اُن لوگوں کی مانند ہیں جو سرحدوں کے نِشان ہٹاتے ہیں۔ مَیں پانی کے سیلاب کی طرح اَپنا قہر اُن پر اُنڈیل دُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 यहूदाह के राहनुमा उन जैसे बन गए हैं जो नाजायज़ तौर पर अपनी ज़मीन की हुदूद बढ़ा देते हैं। जवाब में मैं अपना ग़ज़ब मूसलाधार बारिश की तरह उन पर नाज़िल करूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 یہوداہ کے راہنما اُن جیسے بن گئے ہیں جو ناجائز طور پر اپنی زمین کی حدود بڑھا دیتے ہیں۔ جواب میں مَیں اپنا غضب موسلادھار بارش کی طرح اُن پر نازل کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی




ہوسیع 5:10
15 حوالہ جات  

تُو اُس مُلک میں جِسے خُداوند تیرا خُدا تُجھ کو قبضہ کرنے کو دیتا ہے اپنے ہمسایہ کی حد کا نِشان جِس کو اگلے لوگوں نے تیری مِیراث کے حِصّہ میں ٹھہرایا ہو مت ہٹانا۔


اِسی لِئے ہر دِین دار تُجھ سے اَیسے وقت میں دُعا کرے جب تُو مِل سکتا ہے۔ یقینا جب سَیلاب آئے تو اُس تک نہیں پُہنچے گا۔


لَعنت اُس پر جو اپنے پڑوسی کی حد کے نِشان کو ہٹائے اور سب لوگ کہیں آمِین۔


لیکن جو سُن کر عمل میں نہیں لاتا وہ اُس آدمی کی مانِند ہے جِس نے زمِین پر گھر کو بے بُنیاد بنایا۔ جب سَیلاب اُس پر زور سے آیا تو وہ فی الفَور گِر پڑا اور وہ گھر بِالکُل برباد ہُؤا۔


اور مِینہ برسا اور پانی چڑھا اور آندِھیاں چلِیں اور اُس گھر کو صدمہ پُہنچایا اور وہ گِر گیا اور بِالکُل برباد ہو گیا۔


اب مَیں اپنا قہر تُجھ پر اُنڈیلنے کو ہوں اور اپنا غضب تُجھ پر پُورا کرُوں گا اور تیری روِش کے مُطابِق تیری عدالت کرُوں گا اور تیرے سب گِھنَونے کاموں کی سزا تُجھ پر لاؤُں گا۔


اُن قدِیم حدُود کو نہ سرکا جو تیرے باپ دادا نے باندھی ہیں۔


جھگڑے کا شرُوع پانی کے پُھوٹ نِکلنے کی مانِند ہے اِس لِئے لڑائی سے پہلے جھگڑے کو چھوڑ دو۔


اُس نے دِن بھر سَیلاب کی طرح میرا اِحاطہ کِیا۔ اُس نے مُجھے بِالکُل گھیر لِیا۔


اپنا غضب اُن پر اُنڈیل دے اور تیرا شدِید قہر اُن پر آ پڑے۔


تیرے سردار گردن کش اور چوروں کے ساتھی ہیں۔ اُن میں سے ہر ایک رِشوت دوست اور اِنعام کا طالِب ہے۔ وہ یتِیموں کا اِنصاف نہیں کرتے اور بیواؤں کی فریاد اُن تک نہیں پُہنچتی۔


جِس طرح چاندی بھٹّی میں پِگھلائی جاتی ہے اُسی طرح تُم اُس میں پِگھلائے جاؤ گے اور تُم جانو گے کہ مَیں خُداوند نے اپنا قہر تُم پر نازِل کِیا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات