Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ہوسیع 5:1 - کِتابِ مُقادّس

1 اَے کاہِنو یہ بات سُنو! اَے بنی اِسرائیل کان لگاؤ! اَے بادشاہ کے گھرانے سُنو! اِس لِئے کہ فتویٰ تُم پر ہے کیونکہ تُم مِصفاؔہ میں پھندا اور تبُور پر دام بنے ہو۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 ”اَے کاہِنوں یہ سُنو! اَے بنی اِسرائیل دھیان دو! اَے شاہی خاندان! سُنو، تمہارے خِلاف یُوں فیصلہ کیا گیا ہے: تُم مِصفاہؔ میں پھندا، اَور تبورؔ پر پھیلا ہُوا جال بَن گیٔے ہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 ऐ इमामो, सुनो मेरी बात! ऐ इसराईल के घराने, तवज्जुह दे! ऐ शाही ख़ानदान, मेरे पैग़ाम पर ग़ौर कर! तुम पर फ़ैसला है, क्योंकि अपनी बुतपरस्ती से तुमने मिसफ़ाह में फंदा लगा दिया, तबूर पहाड़ पर जाल बिछा दिया

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 اے امامو، سنو میری بات! اے اسرائیل کے گھرانے، توجہ دے! اے شاہی خاندان، میرے پیغام پر غور کر! تم پر فیصلہ ہے، کیونکہ اپنی بُت پرستی سے تم نے مِصفاہ میں پھندا لگا دیا، تبور پہاڑ پر جال بچھا دیا

باب دیکھیں کاپی




ہوسیع 5:1
29 حوالہ جات  

اِفرائِیم میرے خُدا کی طرف سے نِگہبان ہے۔ نبی اپنی تمام راہوں میں چِڑِیمار کا جال ہے۔ وہ اپنے خُدا کے گھر میں عداوت ہے۔


دِین دار آدمی دُنیا سے جاتے رہے۔ لوگوں میں کوئی راستباز نہیں۔ وہ سب کے سب گھات میں بَیٹھے ہیں کہ خُون کریں۔ ہر شخص جال بِچھا کر اپنے بھائی کا شِکار کرتا ہے۔


اَے بنی یعقُوبؔ کے سردارو اور اَے بنی اِسرائیل کے حاکِمو جو عدالت سے عداوت رکھتے ہو اور ساری راستی کو مروڑتے ہو اِس بات کو سُنو۔


جِس طرح سے رہزنوں کے غول کِسی آدمی کی گھات میں بَیٹھتے ہیں اُسی طرح کاہِنوں کے گروہ سِکم کی راہ میں قتل کرتی ہے ہاں اُنہوں نے بدکاری کی ہے۔


اور اُس نے قادِس نفتالی سے ابی نُوعم کے بیٹے برق کو بُلا بھیجا اور اُس سے کہا کہ کیا خُداوند اِسرائیلؔ کے خُدا نے حُکم نہیں کِیا کہ تُو تبُور کے پہاڑ پر چڑھ جا اور بنی نفتالی اور بنی زبُولُون میں سے دس ہزار آدمی اپنے ساتھ لے لے؟


اور اب اَے کاہِنو تُمہارے لِئے یہ حُکم ہے۔


اور اِضحاق کے اُونچے مقام برباد ہوں گے اور اِسرائیل کے مَقدِس وِیران ہو جائیں گے اور مَیں یُربعاؔم کے گھرانے کے خِلاف تلوار لے کر اُٹُھوں گا۔


تُمہاری بے نِہایت شرارت کے سبب سے بَیت ایل میں تُمہارا یِہی حال ہو گا۔ شاہِ اِسرائیلؔ علیٰ الصَّباح بِالکُل فنا ہو جائے گا۔


اَے بنی اِسرائیل خُداوند کا کلام سُنو کیونکہ اِس مُلک کے رہنے والوں سے خُداوند کا جھگڑا ہے کیونکہ یہ مُلک راستی و شفقت اور خُدا شناسی سے خالی ہے۔


ربُّ الافواج تُم کو فرماتا ہے اَے میرے نام کی تحقِیر کرنے والے کاہِنو! بیٹا اپنے باپ کی اور نَوکر اپنے آقا کی تعظِیم کرتا ہے۔ پس اگر مَیں باپ ہُوں تو میری عِزّت کہاں ہے؟ اور اگر آقا ہُوں تو میرا خَوف کہاں ہے؟ پر تُم کہتے ہو ہم نے کِس بات میں تیرے نام کی تحقِیر کی؟


اور مَیں نے کہا اَے یعقُوب کے سردارو اور بنی اِسرائیل کے حاکِموں سُنو! کیا مُناسِب نہیں کہ تُم عدالت سے واقِف ہو؟


مَیں اُس رِیچھنی کی مانِند جِس کے بچّے چِھن گئے ہوں اُن سے دوچار ہُوں گا اور اُن کے دِل کا پردہ چاک کر کے شیرِ بَبر کی طرح اُن کو وہِیں نِگل جاؤُں گا۔ دشتی درِندے اُن کو پھاڑ ڈالیں گے۔


وہ بادشاہ جِس کا نام ربُّ الافواج ہے یُوں فرماتا ہے کہ مُجھے اپنی حیات کی قَسم جَیسا تبُور پہاڑوں میں اور جَیسا کرمِل سمُندر کے کنارے ہے وَیسا ہی وہ آئے گا۔


بادشاہ اور اُس کی والِدہ سے کہہ کہ عاجِزی کرو اور نِیچے بَیٹھو کیونکہ تُمہاری بزُرگی کا تاج تُمہارے سر پر سے اُتار لِیا گیا ہے۔


اَے بُوڑھو سُنو! اَے زمِین کے سب باشِندو کان لگاؤ! کیا تُمہارے یا تُمہارے باپ دادا کے ایّام میں کبھی اَیسا ہُؤا؟


تب اُنہوں نے سِیسرا کو خبر پُہنچائی کہ برق بن ابینُو عم کوہِ تبُور پر چڑھ گیا ہے۔


پِھر سموئیل نے کہا کہ سب اِسرائیلؔ کو مِصفاہ میں جمع کرو اور مَیں تُمہارے لِئے خُداوند سے دُعا کرُوں گا۔


سو وہ سب مِصفاہ میں فراہم ہُوئے اور پانی بھر کر خُداوند کے آگے اُنڈیلا اور اُس دِن روزہ رکھّا اور وہاں کہنے لگے کہ ہم نے خُداوند کا گُناہ کِیا ہے اور سموئیل مِصفاہ میں بنی اِسرائیل کی عدالت کرتا تھا۔


اور وہ سال بسال بَیت ایل اور جِلجاؔل اور مِصفاؔہ میں دَورہ کرتا اور اُن سب مقاموں میں بنی اِسرائیل کی عدالت کرتا تھا۔


کیونکہ مَیں تُمہارے باپ دادا کو جِس دِن سے مُلکِ مِصرؔ سے نِکال لایا آج تک تاکِید کرتا اور بر وقت جتاتا اور کہتا رہا کہ میری سُنو۔


اَے بنی اِسرائیل! اَے سب لوگو جِن کو مَیں مُلکِ مِصرؔ سے نِکال لایا یہ بات سُنو جو خُداوند تُمہاری بابت فرماتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات