Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ہوسیع 3:2 - کِتابِ مُقادّس

2 سو مَیں نے اُسے پندرہ رُوپیہ اور ڈیڑھ خومر جَو دے کر اپنے لِئے مول لِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 چنانچہ اُسے مَیں چاندی کے پندرہ ثاقل اَور ایک حُومر اَور ایک لیتھیک جَو کے عِوض خرید لایا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 तब मैंने चाँदी के 15 सिक्के और जौ के 195 किलोग्राम देकर उसे वापस ख़रीद लिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 تب مَیں نے چاندی کے 15 سِکے اور جَو کے 195 کلو گرام دے کر اُسے واپس خرید لیا۔

باب دیکھیں کاپی




ہوسیع 3:2
9 حوالہ جات  

ایفہ اور بَت ایک ہی وزن کا ہو تاکہ بَت میں خومر کا دسواں حِصّہ ہو۔ اور ایفہ بھی خومر کا دسواں حِصّہ ہو۔ اُس کا اندازہ خومر کے مُطابِق ہو۔


اور اگر کوئی شخص اپنے مورُوثی کھیت کا کوئی حِصّہ خُداوند کے لِئے مُقدّس قرار دے تو تُو قِیمت کا اندازہ کرتے وقت یہ دیکھنا کہ اُس میں کِتنا بِیج بویا جائے گا۔ جِتنی زمِین میں ایک خومر کے وزن کے برابر جَو بو سکیں اُس کی قِیمت چاندی کی پچاس مِثقال ہو۔


مَیں تُمہارے کہنے کے مُطابِق جِتنا مَہر اور جہیز تُم مُجھ سے طلب کرو دُوں گا لیکن لڑکی کو مُجھ سے بیاہ دو۔


کیونکہ پندرہ بِیگھے تاکِستان سے فقط ایک بَت مَے حاصِل ہو گی اور ایک خومر بِیج سے ایک اَیفہ غلّہ۔


تب ساؤُل نے کہا تُم داؤُد سے کہنا کہ بادشاہ مہر نہیں مانگتا۔ وہ فقط فِلستِیوں کی سَو کھلڑیاں چاہتا ہے تاکہ بادشاہ کے دُشمنوں سے اِنتِقام لِیا جائے۔ ساؤُل کا یہ اِرادہ تھا کہ داؤُد کو فِلستِیوں کے ہاتھ سے مَروا ڈالے۔


لیکن اگر اُس کا باپ ہرگِز راضی نہ ہو کہ اُس لڑکی کو اُسے دے تو وہ کُنوارِیوں کے مَہر کے مُوافِق اُسے نقدی دے۔


مَیں بِیس برس تک تیرے گھر میں رہا۔ چَودہ برس تک تو مَیں نے تیری دونوں بیٹِیوں کی خاطِر اور چھ برس تک تیری بھیڑ بکریوں کی خاطِر تیری خِدمت کی اور تُو نے دس بار میری مزدُوری بدل ڈالی۔


ماسِوا اِس کے مَیں نے محلوؔن کی بِیوی موآبی رُوت کو بھی اپنی بِیوی بنانے کے لِئے خرِید لِیا ہے تاکہ اُس مُردہ کے نام کو اُس کی مِیراث میں قائِم کرُوں اور اُس مُردہ کا نام اُس کے بھائِیوں اور اُس کے مکان کے دروازہ سے مِٹ نہ جائے۔ تُم آج کے دِن گواہ ہو۔


اور اُسے کہا تُو مُدّتِ دراز تک مُجھ پر قناعت کرے گی اور حرام کاری سے باز رہے گی اور کِسی دُوسرے کی بِیوی نہ بنے گی اور مَیں بھی تیرے لِئے یُوں ہی رہُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات