Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ہوسیع 2:5 - کِتابِ مُقادّس

5 اُن کی ماں نے چِھنالا کِیا۔ اُن کی والِدہ نے رُوسِیاہی کی کیونکہ اُس نے کہا مَیں اپنے یاروں کے پِیچھے جاؤُں گی جو مُجھ کو روٹی پانی اور اُونی اور کتانی کپڑے اور رَوغن و شربت دیتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 اُن کی ماں نے بےوفائی کی اَور ذِلّت کے ساتھ حاملہ ہُوئی۔ اُس نے کہا، ’مَیں اَپنے عاشقوں کے پیچھے چلی جاؤں گی، جو مُجھے اَپنی روٹی اَور اَپنا پانی، اَور اَپنے اُونی اَور کتانی کپڑے اَور اَپنا روغن اَور اَپنی مَے دیتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 उनकी माँ ने ज़िना किया, उन्हें जन्म देनेवाली ने शर्मनाक हरकतें की हैं। वह बोली, ‘मैं अपने आशिक़ों के पीछे भाग जाऊँगी। आख़िर मेरी रोटी, पानी, ऊन, कतान, तेल और पीने की चीज़ें वही मुहैया करते हैं।’

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 اُن کی ماں نے زنا کیا، اُنہیں جنم دینے والی نے شرم ناک حرکتیں کی ہیں۔ وہ بولی، ’مَیں اپنے عاشقوں کے پیچھے بھاگ جاؤں گی۔ آخر میری روٹی، پانی، اُون، کتان، تیل اور پینے کی چیزیں وہی مہیا کرتے ہیں۔‘

باب دیکھیں کاپی




ہوسیع 2:5
33 حوالہ جات  

خُداوند نے مُجھے فرمایا جا اُس عَورت سے جو اپنے یار کی پِیاری اور بدکار ہے مُحبّت رکھ جِس طرح کہ خُداوند بنی اِسرائیل سے جو غَیر معبُودوں پر نِگاہ کرتے ہیں اور کِشمِش کے کُلچے چاہتے ہیں مُحبّت رکھتا ہے۔


کیونکہ اُس نے نہ جانا کہ مَیں ہی نے اُسے غلّہ و مَے اور رَوغن دِیا اور سونے چاندی کی فراوانی بخشی جِس کو اُنہوں نے بعل پر خرچ کِیا۔


وفادار بستی کَیسی بدکار ہو گئی! وہ تو اِنصاف سے معمُور تھی اور راست بازی اُس میں بستی تھی لیکن اب خُونی رہتے ہیں۔


مَیں نے اِسرائیل کو بیابانی انگُوروں کی مانِند پایا۔ تُمہارے باپ دادا کو انجِیر کے پہلے پکّے پَھل کی مانِند دیکھا جو درخت کے پہلے مَوسم میں لگا ہو لیکن وہ بعل فغُور کے پاس گئے اور اپنے آپ کو اُس باعِث رُسوائی کے لِئے مخصُوص کِیا اور اپنے اُس محبُوب کی مانِند مکرُوہ ہُوئے۔


کیونکہ وہ تنہا گورخر کی مانِند اسُور کو چلے گئے ہیں۔ اِفرائِیم نے اُجرت پر یار بُلائے۔


اِس لِئے تُو دِن کو گِر پڑے گا اور تیرے ساتھ نبی بھی رات کو گِرے گا اور مَیں تیری ماں کو تباہ کرُوں گا۔


تُم اپنی ماں سے حُجّت کرو کیونکہ نہ وہ میری بِیوی ہے اور نہ مَیں اُس کا شَوہر ہُوں کہ وہ اپنی بدکاری اپنے سامنے سے اور اپنی زِناکاری اپنے پِستانوں سے دُور کرے۔


کیونکہ اَے یہُوداؔہ! جِتنے تیرے شہر ہیں اُتنے ہی تیرے معبُود ہیں اور جِتنے یروشلیِم کے کُوچے ہیں اُتنے ہی تُم نے اُس رُسوائی کے باعِث کے لِئے مذبحے بنائے یعنی بعل کے لِئے بخُور جلانے کی قُربان گاہیں۔


کیونکہ مُدّت ہُوئی کہ تُو نے اپنے جُوئے کو توڑ ڈالا اور اپنے بندھنوں کے ٹُکڑے کر ڈالے اور کہا کہ مَیں تابِع نہ رہُوں گی۔ ہاں ہر ایک اُونچے پہاڑ پر اور ہر ایک ہرے درخت کے نِیچے تُو بدکاری کے لِئے لیٹ گئی۔


خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ تیری ماں کا طلاق نامہ جِسے لِکھ کر مَیں نے اُسے چھوڑ دِیا کہاں ہے؟ یا اپنے قرض خواہوں میں سے کِس کے ہاتھ مَیں نے تُم کو بیچا؟ دیکھو تُم اپنی شرارتوں کے سبب سے بِک گئے اور تُمہاری خطاؤں کے باعِث تُمہاری ماں کو طلاق دی گئی۔


اور فِلستِیوں کے سردار فراہم ہُوئے تاکہ اپنے دیوتا دجوؔن کے لِئے بڑی قُربانی گُذرانیں اور خُوشی کریں کیونکہ وہ کہتے تھے کہ ہمارے دیوتا نے ہمارے دُشمن سمسُوؔن کو ہمارے ہاتھ میں کر دِیا ہے۔


جب خُداوند نے شرُوع میں ہوسِیعَ کی معرفت کلام کِیا تو اُس کو فرمایا کہ جا ایک بدکار بِیوی اور بدکاری کی اَولاد اپنے لِئے لے کیونکہ مُلک نے خُداوند کو چھوڑ کر بڑی بدکاری کی ہے۔


اَے یروشلیِم! تربِیّت پذِیر ہو تا نہ ہو کہ میرا دِل تُجھ سے ہٹ جائے۔ نہ ہو کہ مَیں تُجھے وِیران اور غَیر آباد زمِین بنا دُوں۔


اور اگر تُو اپنے دِل میں کہے کہ یہ حادِثے مُجھ پر کیوں گُذرے؟ تیری بدکرداری کی شِدّت سے تیرا دامن اُٹھایا گیا اور تیری ایڑِیاں جبراً برہنہ کی گئِیں۔


اور تیری پَیدایش کا حال یُوں ہے کہ جِس دِن تُو پَیدا ہُوئی تیری ناف کاٹی نہ گئی اور نہ صفائی کے لِئے تُجھے پانی سے غُسل مِلا اور نہ تُجھ پر نمک مَلا گیا اور تُو کپڑوں میں لپیٹی نہ گئی۔


اِس لِئے اَے بدکار تُو خُداوند کا کلام سُن۔


اور مَیں تُجھے اُن کے حوالہ کر دُوں گا اور وہ تیرے گُنبد اور اُونچے مقاموں کو مِسمار کریں گے اور تیرے کپڑے اُتاریں گے اور تیرے خُوش نُما زیور چِھین لیں گے اور تُجھے ننگی اور برہنہ چھوڑ جائیں گے۔


اور اُس روز حسِین کُنواریاں اور جوان مَرد پِیاس سے بیتاب ہو جائیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات