Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ہوسیع 2:23 - کِتابِ مُقادّس

23 اور مَیں اُس کو اُس سرزمِین میں اپنے لِئے بوؤُں گا اور لورُؔحامہ پر رحم کرُوں گا اور لوعمّی سے کہُوں گا تُم میرے لوگ ہو اور وہ کہیں گے اَے ہمارے خُدا!

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

23 مَیں خُود اُسے اَپنے لیٔے مُلک میں لگاؤں گا؛ جسے مَیں نے لورُحامہؔ (جو رحم سے نامحروم رہی) اُس پر رحم کروں گا۔ اَور جنہیں لُو عمّی (میری اُمّت نہیں) کہا گیا اُنہیں تُم میرے اُمّت ہو کہُوں گا؛ اَور وہ کہیں گے، آپ میرے خُدا ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

23 उस वक़्त मैं अपनी ख़ातिर इसराईल का बीज मुल्क में बो दूँगा। ‘लोरुहामा’ पर मैं रहम करूँगा, और ‘लोअम्मी’ से मैं कहूँगा, ‘तू मेरी क़ौम है।’ जवाब में वह बोलेगी, ‘तू मेरा ख़ुदा है’।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

23 اُس وقت مَیں اپنی خاطر اسرائیل کا بیج ملک میں بو دوں گا۔ ’لورُحامہ‘ پر مَیں رحم کروں گا، اور ’لوعمی‘ سے مَیں کہوں گا، ’تُو میری قوم ہے۔‘ جواب میں وہ بولے گی، ’تُو میرا خدا ہے‘۔“

باب دیکھیں کاپی




ہوسیع 2:23
33 حوالہ جات  

اور مَیں اِس تِہائی کو آگ میں ڈال کر چاندی کی طرح صاف کرُوں گا اور سونے کی طرح تاؤُں گا۔ وہ مُجھ سے دُعا کریں گے اور مَیں اُن کی سنُوں گا۔ مَیں کہُوں گا یہ میرے لوگ ہیں اور وہ کہیں گے خُداوند ہی ہمارا خُدا ہے۔


کیا خُدا صِرف یہُودِیوں ہی کا ہے غَیر قَوموں کا نہیں؟ بے شک غَیر قَوموں کا بھی ہے۔


اور اُس وقت بُہت سی قَومیں خُداوند سے میل کریں گی اور میری اُمّت ہوں گی اور مَیں تیرے اندر سکُونت کرُوں گا۔ تب تُو جانے گی کہ ربُّ الافواج نے مُجھے تیرے پاس بھیجا ہے۔


ساری دُنیا خُداوند کو یاد کرے گی اور اُس کی طرف رجُوع لائے گی اور قَوموں کے سب گھرانے تیرے حضُور سِجدہ کریں گے۔


کیونکہ آفتاب کے طلُوع سے غرُوب تک قَوموں میں میرے نام کی تمجِید ہو گی اور ہر جگہ میرے نام پر بخُور جلائیں گے اور پاک ہدئے گُذرانیں گے کیونکہ قَوموں میں میرے نام کی تمجِید ہو گی ربُّ الافواج فرماتا ہے۔


اور وہ پِھر حامِلہ ہُوئی اور بیٹی پَیدا ہُوئی اور خُداوند نے اُسے فرمایا کہ اُس کا نام لورُحاؔمہ رکھ کیونکہ مَیں اِسرائیل کے گھرانے پر پِھر رحم نہ کرُوں گا کہ اُن کو مُعاف کرُوں۔


دیکھو وہ دِن آتے ہیں خُداوند فرماتا ہے جب مَیں اِسرائیل کے گھر میں اور یہُوداؔہ کے گھر میں اِنسان کا بِیج اور حَیوان کا بِیج بوؤُں گا۔


اور وہ میرے لوگ ہوں گے اور مَیں اُن کا خُدا ہُوں گا۔


اُمرا مِصرؔ سے آئیں گے۔ کُوش خُدا کی طرف اپنے ہاتھ بڑھانے میں جلدی کرے گا۔


اَے خُداوند میری قُوّت اور میرے گڑھ اور مُصِیبت کے دِن میں میری پناہ گاہ! دُنیا کے کناروں سے قَومیں تیرے پاس آ کر کہیں گی کہ فی الحقِیقت ہمارے باپ دادا نے محض جُھوٹ کی مِیراث حاصِل کی یعنی بُطلان اور بے سُود چِیزیں۔


تُو میرا خُدا ہے۔ مَیں تیرا شُکر کرُوں گا۔ تُو میرا خُدا ہے۔ مَیں تیری تمجِید کرُوں گا۔


اور یروشلیِم سے لڑنے والی قَوموں میں سے جو بچ رہیں گے سال بسال بادشاہ ربُّ الافواج کو سِجدہ کرنے اور عِیدِ خیام منانے کو آئیں گے۔


اور خُداوند ساری دُنیا کا بادشاہ ہو گا۔ اُس روز ایک ہی خُداوند ہو گا اور اُس کا نام واحِد ہو گا۔


زمِین میں پہاڑوں کی چوٹِیوں پر اناج کی اِفراط ہوگی۔ اُن کا پَھل لُبنان کے درختوں کی طرح جُھومے گا اور شہر والے زمِین کی گھاس کی مانِند ہرے بھرے ہوں گے۔


اگرچہ مَیں نے اُن کو قَوموں میں پراگندہ کِیا تَو بھی وہ اُن دُور کے مُلکوں میں مُجھے یاد کریں گے اور اپنے بال بچّوں سمیت زِندہ رہیں گے اور واپس آئیں گے۔


میرا محبُوب میرا ہے اور مَیں اُس کی ہُوں۔ وہ سوسنوں کے درمِیان چَراتا ہے۔


وہ مُجھے یُوں پُکارتے ہیں کہ اَے ہمارے خُدا ہم بنی اِسرائیل تُجھے پہچانتے ہیں۔


ایک تو کہے گا مَیں خُداوند کا ہُوں اور دُوسرا اپنے آپ کو یعقُوبؔ کے نام کا ٹھہرائے گا اور تِیسرا اپنے ہاتھ پر لِکھے گا مَیں خُداوند کا ہُوں اور اپنے آپ کو اِسرائیل کے نام سے مُلقّب کرے گا۔


خُدا کے اور خُداوند یِسُوعؔ مسِیح کے بندہ یعقُوبؔ کی طرف سے اُن بارہ قبِیلوں کو جو جا بجا رہتے ہیں سلام پُہنچے۔


اور تُم میرے لوگ ہو گے اور مَیں تُمہارا خُدا ہُوں گا۔


تو مَیں یعقُوبؔ کی نسل کو اور اپنے خادِم داؤُد کی نسل کو رَدّ کر دُوں گا تاکہ مَیں ابرہامؔ اور اِضحاقؔ اور یعقُوبؔ کی نسل پر حُکُومت کرنے کے لِئے اُس کے فرزندوں میں سے کِسی کو نہ لُوں بلکہ مَیں تو اُن کو اَسِیری سے واپس لاؤُں گا اور اُن پر رحم کرُوں گا۔


اور مَیں تُم کو تُمہاری تمام ناپاکی سے چُھڑاؤُں گا اور اناج منگواؤُں گا اور اِفراط بخشُوں گا اور تُم پر قحط نہ بھیجُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات