Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ہوسیع 14:8 - کِتابِ مُقادّس

8 اِفرائِیم کہے گا اب مُجھے بُتوں سے کیا کام؟ مَیں خُداوند نے اُس کی سُنی ہے اور اُس پر نِگاہ کرُوں گا۔ مَیں سرسبز سرو کی مانِند ہُوں۔ تُو مُجھ ہی سے برومند ہُؤا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 اَے اِفرائیمؔ مُجھے بُتوں سے اَور کیا سروکار ہے؟ مَیں اُسے جَواب دُوں گا اَور اُس کی خبرگیری کروں گا۔ مَیں صنوبر کے سرسبز درخت کی مانند ہُوں؛ تُو مُجھ ہی سے برومند ہُوا۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 तब इसराईल कहेगा, ‘मेरा बुतों से क्या वास्ता?’ मैं ही तेरी सुनकर तेरी देख-भाल करूँगा। मैं जूनीपर का सायादार दरख़्त हूँ, और तू मुझसे ही फल पाएगा।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 تب اسرائیل کہے گا، ’میرا بُتوں سے کیا واسطہ؟‘ مَیں ہی تیری سن کر تیری دیکھ بھال کروں گا۔ مَیں جونیپر کا سایہ دار درخت ہوں، اور تُو مجھ سے ہی پھل پائے گا۔“

باب دیکھیں کاپی




ہوسیع 14:8
23 حوالہ جات  

جو مُجھے دِکھائی نہیں دیتا وہ تُو مُجھے سِکھا۔ اگر مَیں نے بدی کی ہے تو اب اَیسا نہیں کرُوں گا؟


ہر اچّھی بخشِش اور ہر کامِل اِنعام اُوپر سے ہے اور نُوروں کے باپ کی طرف سے مِلتا ہے جِس میں نہ کوئی تبدِیلی ہو سکتی ہے اور نہ گردِش کے سبب سے اُس پر سایہ پڑتا ہے۔


پس وہ اُٹھ کر اپنے باپ کے پاس چلا۔ وہ ابھی دُور ہی تھا کہ اُسے دیکھ کر اُس کے باپ کو ترس آیا اور دَوڑ کر اُس کو گلے لگا لِیا اور چُوما۔


کانٹوں کی جگہ صنَوبر نِکلے گا اور جھاڑی کے بدلے آس کا درخت ہو گا اور یہ خُداوند کے لِئے نام اور ابدی نِشان ہو گا جو کبھی مُنقطع نہ ہو گا۔


بیابان میں دیودار اور ببُول اور آس اور زَیتُون کے درخت لگاؤُں گا۔ صحرا میں چِیڑ اور سرو و صنَوبر اِکٹّھے لگاؤُں گا۔


اِس لِئے کہ وہ آپ ہمارا ذِکر کرتے ہیں کہ تُمہارے پاس ہمارا آنا کَیسا ہُؤا اور تُم بُتوں سے پِھر کر خُدا کی طرف رجُوع ہُوئے تاکہ زِندہ اور حقِیقی خُدا کی بندگی کرو۔


کیونکہ جو تُم میں نِیّت اور عمل دونوں کو اپنے نیک اِرادہ کو انجام دینے کے لِئے پَیدا کرتا ہے وہ خُدا ہے۔


(اِس لِئے کہ نُور کا پَھل ہر طرح کی نیکی اور راست بازی اور سچّائی ہے)۔


کیونکہ اُس کی معمُوری میں سے ہم سب نے پایا یعنی فضل پر فضل۔


لُبناؔن کا جلال تیرے پاس آئے گا۔ سرو اور صنَوبر اور دیودار سب آئیں گے تاکہ میرے مَقدِس کو آراستہ کریں اور مَیں اپنے پاؤں کی کُرسی کو رَونق بخشُوں گا۔


وہ لوگوں کے سامنے گانے اور کہنے لگتا ہے کہ مَیں نے گُناہ کِیا اور حق کو اُلٹ دِیا اور اِس سے مُجھے فائِدہ نہ ہُؤا۔


جو مُجھے طاقت بخشتا ہے اُس میں مَیں سب کُچھ کر سکتا ہُوں۔


اور راست بازی کے پَھل سے جو یِسُوعؔ مسِیح کے سبب سے ہے بھرے رہو تاکہ خُدا کا جلال ظاہِر ہو اور اُس کی سِتایش کی جائے۔


مَیں اُسے اِسرائیل کے اُونچے پہاڑ پر لگاؤُں گا اور وہ شاخیں نِکالے گا اور پَھل لائے گا اور عالِیشان دیودار ہو گا اور ہر قِسم کے پرِندے اُس کے نِیچے بسیں گے۔ وہ اُس کی ڈالِیوں کے سایہ میں بسیرا کریں گے۔


تب تُم پر صاف پانی چِھڑکُوں گا اور تُم پاک صاف ہو گے اور مَیں تُم کو تُمہاری تمام گندگی سے اور تُمہارے سب بُتوں سے پاک کرُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات