Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ہوسیع 14:7 - کِتابِ مُقادّس

7 اُس کے زیرِ سایہ رہنے والے بحال ہو جائیں گے۔ وہ گیہُوں کی مانِند تر و تازہ اور تاک کی مانِند شگُفتہ ہوں گے۔ اُن کی شُہرت لُبناؔن کی مَے کی سی ہو گی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 لوگ پھر سے اُس کے سایہ میں بسیں گے۔ اَور وہ اناج کی مانند بڑھےگا۔ وہ انگور کی بیل کی مانند شگفتہ ہوگا، اَور اُس کی شہرت لبانونؔ کی مَے کی مانند ہوگی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 लोग दुबारा उसके साये में जा बसेंगे। वहाँ वह अनाज की तरह फलें-फूलेंगे, अंगूर के-से फूल निकालेंगे। दूसरे उनकी यों तारीफ़ करेंगे जिस तरह लुबनान की उम्दा मै की।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 لوگ دوبارہ اُس کے سائے میں جا بسیں گے۔ وہاں وہ اناج کی طرح پھلیں پھولیں گے، انگور کے سے پھول نکالیں گے۔ دوسرے اُن کی یوں تعریف کریں گے جس طرح لبنان کی عمدہ مَے کی۔

باب دیکھیں کاپی




ہوسیع 14:7
17 حوالہ جات  

جو حق تعالیٰ کے پردہ میں رہتا ہے۔ وہ قادرِ مُطلق کے سایہ میں سکُونت کرے گا۔


یِسُوعؔ نے اُس سے کہا قِیامت اور زِندگی تو مَیں ہُوں۔ جو مُجھ پر اِیمان لاتا ہے گو وہ مَر جائے تَو بھی زِندہ رہے گا۔


بلکہ زِراعت سلامتی سے ہو گی۔ تاک اپنا پَھل دے گی اور زمِین اپنا حاصِل اور آسمان سے اوس پڑے گی اور مَیں اِن لوگوں کے بقِیّہ کو اِن سب برکتوں کا وارِث بناؤُں گا۔


مَیں اِسرائیل کے لِئے اوس کی مانِند ہُوں گا۔ وہ سوسن کی طرح پُھولے گا اور لُبناؔن کی طرح اپنی جڑیں پَھیلائے گا۔


وہ دو روز کے بعد ہم کو حیاتِ تازہ بخشے گا اور تِیسرے روز اُٹھا کھڑا کرے گا اور ہم اُس کے حضُور زِندگی بسر کریں گے۔


اور زمِین اناج اور مَے اور تیل کی سُنے گی اور وہ یِزرعیل کی سُنیں گے۔


مَیں اُسے اِسرائیل کے اُونچے پہاڑ پر لگاؤُں گا اور وہ شاخیں نِکالے گا اور پَھل لائے گا اور عالِیشان دیودار ہو گا اور ہر قِسم کے پرِندے اُس کے نِیچے بسیں گے۔ وہ اُس کی ڈالِیوں کے سایہ میں بسیرا کریں گے۔


کیونکہ جِس طرح زمِین اپنے نباتات کو پَیدا کرتی ہے اور جِس طرح باغ اُن چِیزوں کو جو اُس میں بوئی گئی ہیں اُگاتا ہے اُسی طرح خُداوند خُدا صداقت اور سِتایش کو تمام قَوموں کے سامنے ظہُور میں لائے گا۔


مَیں چلغوزوں کے باغ میں گیا کہ وادی کی نباتات پر نظر کرُوں اور دیکُھوں کہ تاک میں غُنچے اور اناروں میں پُھول نِکلے ہیں کہ نہیں۔


جَیسا سیب کا درخت بَن کے درختوں میں وَیسا ہی میرا محبُوب نَوجوانوں میں ہے۔ مَیں نِہایت شادمانی سے اُس کے سایہ میں بَیٹھی اور اُس کا پَھل میرے مُنہ میں مِیٹھا لگا۔


خواہ مَیں دُکھ میں سے گُذروں تُو مُجھے تازہ دَم کرے گا۔ تُو میرے دُشمنوں کے قہر کے خِلاف ہاتھ بڑھائے گا۔ اور تیرا دہنا ہاتھ مُجھے بچا لے گا۔


کیا تُو ہم کو پِھر زِندہ نہ کرے گا تاکہ تیرے لوگ تُجھ میں شادمان ہوں؟


مَیں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ جب تک گیہُوں کا دانہ زمِین میں گِر کر مَر نہیں جاتا اکیلا رہتا ہے لیکن جب مَر جاتا ہے تو بُہت سا پَھل لاتا ہے۔


اور اُس وقت مَیں سنُوں گا خُداوند فرماتا ہے۔ مَیں آسمان کی سنُوں گا اور آسمان زمِین کی سُنے گا۔


اَے میری زَوجہ! تیرے ہونٹوں سے شہد ٹپکتا ہے۔ شہد و شِیر تیری زُبان تلے ہیں۔ تیری پوشاک کی خُوشبُو لُبناؔن کی سی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات