Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ہوسیع 14:5 - کِتابِ مُقادّس

5 مَیں اِسرائیل کے لِئے اوس کی مانِند ہُوں گا۔ وہ سوسن کی طرح پُھولے گا اور لُبناؔن کی طرح اپنی جڑیں پَھیلائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 مَیں اِسرائیل کے لیٔے اوس کی مانند ہُوں گا؛ اَور وہ شُوشنؔ کی مانند پھُولے گا۔ اَور لبانونؔ کے دیودار کی مانند اَپنی جڑیں پھیلائے گا؛

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 इसराईल के लिए मैं शबनम की मानिंद हूँगा। तब वह सोसन की मानिंद फूल निकालेगा, लुबनान के देवदार के दरख़्त की तरह जड़ पकड़ेगा,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 اسرائیل کے لئے مَیں شبنم کی مانند ہوں گا۔ تب وہ سوسن کی مانند پھول نکالے گا، لبنان کے دیودار کے درخت کی طرح جڑ پکڑے گا،

باب دیکھیں کاپی




ہوسیع 14:5
32 حوالہ جات  

اُس میں کثرت سے کلِیاں نِکلیں گی۔ وہ شادمانی سے گا کر خُوشی کرے گا۔ لُبناؔن کی شَوکت اور کرمِل اور شارُوؔن کی زِینت اُسے دی جائے گی۔ وہ خُداوند کا جلال اور ہمارے خُدا کی حشمت دیکھیں گے۔


اب آیندہ ایّام میں یعقُوبؔ جڑ پکڑے گا اور اِسرائیل پنپے گا اور پُھولے گا اور رُویِ زمِین کو میووں سے مالا مال کرے گا۔


اور اِیمان کے وسِیلہ سے مسِیح تُمہارے دِلوں میں سکُونت کرے تاکہ تُم مُحبّت میں جڑ پکڑ کے اور بُنیاد قائِم کر کے۔


اور پوشاک کے لِئے کیوں فِکر کرتے ہو؟ جنگلی سوسن کے درختوں کو غَور سے دیکھو کہ وہ کِس طرح بڑھتے ہیں۔ وہ نہ مِحنت کرتے نہ کاتتے ہیں۔


زمِین میں پہاڑوں کی چوٹِیوں پر اناج کی اِفراط ہوگی۔ اُن کا پَھل لُبنان کے درختوں کی طرح جُھومے گا اور شہر والے زمِین کی گھاس کی مانِند ہرے بھرے ہوں گے۔


میری جڑیں پانی تک پَھیل گئی ہیں اور رات بھر اوس میری شاخوں پر رہتی ہے۔


میری تعلِیم مِینہہ کی طرح برسے گی۔ میری تقرِیر شبنم کی مانِند ٹپکے گی جَیسے نرم گھاس پر پھوآر پڑتی ہو اور سبزی پر جھڑیاں۔


اور یعقُوب کا بقِیّہ بُہت سی اُمّتوں کے لِئے اَیسا ہو گا جَیسے خُداوند کی طرف سے اوس اور گھاس پر بارِش جو نہ اِنسان کا اِنتظار کرتی ہے اور نہ بنی آدمؔ کے لِئے ٹھہرتی ہے۔


کیونکہ مَیں پِیاسی زمِین پر پانی اُنڈیلُوں گا اور خُشک زمِین میں ندیاں جاری کرُوں گا۔ مَیں اپنی رُوح تیری نسل پر اور اپنی برکت تیری اَولاد پر نازِل کرُوں گا۔


تیرے مُردے جی اُٹھیں گے۔ میری لاشیں اُٹھ کھڑی ہوں گی۔ تُم جو خاک میں جا بسے ہو جاگو اور گاؤ کیونکہ تیری اوس اُس اوس کی مانِند ہے جو نباتات پر پڑتی ہے اور زمِین مُردوں کو اُگل دے گی۔


کیونکہ خُداوند نے مُجھ سے یُوں فرمایا ہے کہ مَیں اپنے مسکن میں تابِشِ آفتاب کی مانِند اور مَوسم دِرَو کی گرمی میں شبنم کے بادل کی طرح سکُون کے ساتھ نظر کرُوں گا۔


وہ کٹی ہُوئی گھاس پر مینہ کی مانِند اور زمِین کو سیراب کرنے والی بارِش کی طرح نازِل ہو گا۔


اور وہ بقِیّہ جو یہُوداؔہ کے گھرانے سے بچ رہا ہے پِھر نِیچے کی طرف جڑ پکڑے گا اور اُوپر کی طرف پَھل لائے گا۔


وہ صُبح کی رَوشنی کی مانِند ہو گا جب سُورج نِکلتا ہے۔ اَیسی صُبح جِس میں بادل نہ ہوں۔ جب نرم نرم گھاس زمِین میں سے بارِش کے بعد کی صاف چمک کے باعِث نِکلتی ہے۔


سوسن کے درختوں پر غَور کرو کہ کِس طرح بڑھتے ہیں۔ وہ نہ مِحنت کرتے نہ کاتتے ہیں تَو بھی مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ سُلیماؔن بھی باوجُود اپنی ساری شان و شوکت کے اُن میں سے کِسی کی مانِند مُلبّس نہ تھا۔


تیری دونوں چھاتِیاں دو تَواَم آہُو بچّے ہیں جو سوسنوں میں چَرتے ہیں۔


میرا محبُوب میرا ہے اور مَیں اُس کی ہُوں۔ وہ سوسنوں کے درمِیان چَراتا ہے۔


بادشاہ کا غضب شیر کی گرج کی مانِند ہے اور اُس کی نظرِعنایت گھاس پر شبنم کی مانِند۔


تُو نے اُس کے لِئے جگہ تیّار کی۔ اُس نے گہری جڑ پکڑی اور زمِین کو بھر دِیا۔


صادِق کھجُور کے درخت کی مانِند سرسبز ہو گا۔ وہ لُبنان کے دیودار کی طرح بڑھے گا۔


یا حرمُون کی اَوس کی مانِند ہے جو صِیُّون کے پہاڑوں پر پڑتی ہے کیونکہ وہِیں خُداوند نے برکت کا یعنی ہمیشہ کی زِندگی کا حُکم فرمایا۔


اَے آسمان اُوپر سے ٹپک پڑ! ہاں بادل راست بازی برسائیں۔ زمِین کُھل جائے اور نجات اور صداقت کا پَھل لائے۔ وہ اُن کو اِکٹّھے اُگائے۔ مَیں خُداوند اُس کا پَیدا کرنے والا ہُوں۔


جو خُداوند کے گھر میں لگائے گئے ہیں وہ ہمارے خُدا کی بارگاہوں میں سرسبز ہوں گے۔


اور اُس وقت تُو کہے گا اَے خُداوند مَیں تیری سِتایش کرُوں گا کہ اگرچہ تُو مُجھ سے ناخُوش تھا تَو بھی تیرا قہر ٹل گیا اور تُو نے مُجھے تسلّی دی۔


مَیں نے اُس کی راہیں دیکِھیں اور مَیں ہی اُسے شِفا بخشُوں گا۔ مَیں اُس کی رہبری کرُوں گا اور اُس کو اور اُس کے غم خواروں کو پِھر دِلاسا دُوں گا۔


خُداوند فرماتا ہے مَیں لبوں کا پَھل پَیدا کرتا ہُوں سلامتی! سلامتی اُس کو جو دُور ہے اور اُس کو جو نزدِیک ہے اور مَیں ہی اُسے صِحت بخشُوں گا۔


اَے برگشتہ فرزندو واپس آؤ! مَیں تُمہاری برگشتگی کا چارہ کرُوں گا۔ دیکھ ہم تیرے پاس آتے ہیں کیونکہ تُو ہی اَے خُداوند ہمارا خُدا ہے۔


ہاں مَیں اُن سے خُوش ہو کر اُن سے نیکی کرُوں گا اور یقِیناً دِل و جان سے اُن کو اِس مُلک میں لگاؤُں گا۔


آؤ ہم دریافت کریں اور خُداوند کے عِرفان میں ترقّی کریں۔ اُس کا ظہُور صُبح کی مانِند یقِینی ہے اور وہ ہمارے پاس برسات کی مانِند یعنی آخِری برسات کی مانِند جو زمِین کو سیراب کرتی ہے آئے گا۔


تُجھ سا خُدا کَون ہے جو بدکرداری مُعاف کرے اور اپنی مِیراث کے بقِیّہ کی خطاؤں سے درگُذرے؟ وہ اپنا قہر ہمیشہ تک نہیں رکھ چھوڑتا کیونکہ وہ شفقت کرنا پسند کرتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات