Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ہوسیع 13:7 - کِتابِ مُقادّس

7 اِس لِئے مَیں اُن کے لِئے شیرِ بَبر کی مانِند ہُؤا۔ چِیتے کی مانِند راہ میں اُن کی گھات میں بَیٹُھوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 اِس لیٔے مَیں اُن پر شیرببر کی طرح جھپٹ پڑوں گا، اَور چیتے کی مانند راہ میں گھات لگائے بیٹھا رہُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 यह देखकर मैं उनके लिए शेरबबर बन गया हूँ। अब मैं चीते की तरह रास्ते के किनारे उनकी ताक में बैठूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 یہ دیکھ کر مَیں اُن کے لئے شیرببر بن گیا ہوں۔ اب مَیں چیتے کی طرح راستے کے کنارے اُن کی تاک میں بیٹھوں گا۔

باب دیکھیں کاپی




ہوسیع 13:7
10 حوالہ جات  

کیونکہ مَیں اِفرائِیم کے لِئے شیرِ بَبر اور بنی یہُوداؔہ کے لِئے جوان شیر کی مانِند ہُوں گا۔ مَیں ہاں مَیں ہی پھاڑُوں گا اور چلا جاؤُں گا۔ مَیں اُٹھا لے جاؤُں گا اور کوئی چُھڑانے والا نہ ہو گا۔


اِس لِئے جنگل کا شیرِ بَبر اُن کو پھاڑے گا۔ بیابان کا بھیڑِیا اُن کو ہلاک کرے گا۔ چِیتا اُن کے شہروں کی گھات میں بَیٹھا رہے گا۔ جو کوئی اُن میں سے نِکلے پھاڑا جائے گا کیونکہ اُن کی سرکشی بُہت ہُوئی اور اُن کی برگشتگی بڑھ گئی۔


وہ میرے لِئے گھات میں بَیٹھا ہُؤا رِیچھ اور کمِین گاہ کا شیرِ بَبر ہے۔


شیرِ بَبر گرجا ہے۔ کَون نہ ڈرے گا؟ خُداوند خُدا نے فرمایا ہے۔ کَون نبُوّت نہ کرے گا؟


کیا شیرِ بَبر جنگل میں گرجے گا جب کہ اُس کو شِکار نہ مِلا ہو؟ اور اگر جوان شیر نے کُچھ نہ پکڑا ہو تو کیا وہ غار میں سے اپنی آواز کو بُلند کرے گا؟


اُس نے کہا کہ خُداوند صِیُّون سے نعرہ مارے گا اور یروشلیِم سے آواز بُلند کرے گا اور چرواہوں کی چراگاہیں ماتم کریں گی اور کرمِل کی چوٹی سُوکھ جائے گی۔


خُداوند بہادُر کی مانِند نِکلے گا۔ وہ جنگی مَرد کی مانِند اپنی غَیرت دِکھائے گا۔ وہ نعرہ مارے گا۔ ہاں وہ للکارے گا۔ وہ اپنے دُشمنوں پر غالِب آئے گا۔


اور جو حَیوان مَیں نے دیکھا اُس کی شکل تیندوے کی سی تھی اور پاؤں رِیچھ کے سے اور مُنہ بَبر کا سا اور اُس اژدہا نے اپنی قُدرت اور اپنا تخت اور بڑا اِختیار اُسے دے دِیا۔


اور اگر سر اُٹھاؤں تو تُو شیر کی طرح مُجھے شِکار کرتا ہے اور پِھر عجِیب صُورت میں مُجھ پر ظاہِر ہوتا ہے۔


وہ جوان شیر کی طرح اپنی کمِین گاہ سے نِکلا ہے۔ یقِیناً سِتم گر کے ظُلم سے اور اُس کے قہر کی شِدّت سے اُن کا مُلک وِیران ہو گیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات