Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ہوسیع 11:9 - کِتابِ مُقادّس

9 مَیں اپنے قہر کی شِدّت کے مُطابِق عمل نہیں کرُوں گا۔ مَیں ہرگِز اِفرائِیم کو ہلاک نہ کرُوں گا کیونکہ مَیں اِنسان نہیں۔ خُدا ہُوں۔ تیرے درمِیان سکُونت کرنے والا قدُّوس اور مَیں قہر کے ساتھ نہیں آؤُں گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 مَیں اَپنے قہر شدید کو بھڑکنے نہ دُوں گا، نہ مَیں پلٹ کر اِفرائیمؔ کو تباہ کروں گا۔ کیونکہ مَیں خُدا ہُوں، اِنسان نہیں۔ تمہارے درمیان سکونت کرنے والا قُدُّوس ہُوں۔ مَیں قہر لے کر نہ آؤں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 न मैं अपना सख़्त ग़ज़ब नाज़िल करूँगा, न दुबारा इसराईल को बरबाद करूँगा। क्योंकि मैं इनसान नहीं बल्कि ख़ुदा हूँ, वह क़ुद्दूस जो तेरे दरमियान सुकूनत करता है। मैं ग़ज़ब में नहीं आऊँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 نہ مَیں اپنا سخت غضب نازل کروں گا، نہ دوبارہ اسرائیل کو برباد کروں گا۔ کیونکہ مَیں انسان نہیں بلکہ خدا ہوں، وہ قدوس جو تیرے درمیان سکونت کرتا ہے۔ مَیں غضب میں نہیں آؤں گا۔

باب دیکھیں کاپی




ہوسیع 11:9
30 حوالہ جات  

خُدا اِنسان نہیں کہ جُھوٹ بولے اور نہ وہ آدمؔ زاد ہے کہ اپنا اِرادہ بدلے۔ کیا جو کُچھ اُس نے کہا اُسے نہ کرے؟ یا جو فرمایا ہے اُسے پُورا نہ کرے؟


کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں خُداوند فرماتا ہے تاکہ تُجھے بچاؤُں۔ اگرچہ مَیں سب قَوموں کو جِن میں مَیں نے تُجھے تِتّربِتّر کِیا تمام کر ڈالُوں گا تَو بھی تُجھے تمام نہ کرُوں گا بلکہ تُجھے مُناسِب تنبِیہہ کرُوں گا اور ہرگِز بے سزا نہ چھوڑُوں گا۔


اَے صِیُّون کی بسنے والی تُو چِلاّ اور للکار کیونکہ تُجھ میں اِسرائیل کا قُدُّوس بزُرگ ہے۔


کیونکہ مَیں خُداوند لاتبدِیل ہُوں اِسی لِئے اَے بنی یعقُوب تُم نیست نہیں ہُوئے۔


مَیں اُن کی برگشتگی کا چارہ کرُوں گا۔ مَیں کُشادہ دِلی سے اُن سے مُحبّت رکُھّوں گا کیونکہ میرا قہر اُن پر سے ٹل گیا ہے۔


اور عماسا نے اُس تلوار کا جو یُوآب کے ہاتھ میں تھی خیال نہ کِیا۔ سو اُس نے اُس سے اُس کے پیٹ میں اَیسا مارا کہ اُس کی انتڑِیاں زمِین پر نِکل پڑیں اور اُس نے دُوسرا وار نہ کِیا۔ سو وہ مَر گیا۔ پِھر یُوآب اور اُس کا بھائی ابِیشے سبع بِن بِکرؔی کا پِیچھا کرنے چلے۔


مَیں اپنے نام کی خاطِر اپنے غضب میں تاخِیر کرُوں گا اور اپنے جلال کی خاطِر تُجھ سے باز رہُوں گا کہ تُجھے کاٹ نہ ڈالُوں۔


لیکن وہ رحِیم ہو کر بدکاری مُعاف کرتا ہے اور ہلاک نہیں کرتا بلکہ بارہا اپنے قہر کو روک لیتا ہے اور اپنے پُورے غضب کو بھڑکنے نہیں دیتا


تب ابِیشے نے داؤُد سے کہا خُدا نے آج کے دِن تیرے دُشمن کو تیرے ہاتھ میں کر دِیا ہے سو اب تُو ذرا مُجھ کو اِجازت دے کہ نیزہ کے ایک ہی وار میں اُسے زمِین سے پَیوند کر دُوں اور مَیں اُس پر دُوسرا وار کرنے کا بھی نہیں۔


اور اُن مخصُوص کی ہُوئی چِیزوں میں سے کُچھ بھی تیرے ہاتھ میں نہ رہے تاکہ خُداوند اپنے قہرِ شدِید سے باز آئے اور جَیسا اُس نے تیرے باپ دادا سے قَسم کھائی ہے اُس کے مُطابِق تُجھ پر رحم کرے اور ترس کھائے اور تُجھ کو بڑھائے۔


خُدا اُس میں ہے۔ اُسے کبھی جُنِبش نہ ہو گی۔ خُدا صُبح سویرے اُس کی کُمک کرے گا۔


پس جِس طرح آگ بُھوسے کو کھا جاتی ہے اور جلتا ہُؤا پُھوس بَیٹھ جاتا ہے اُسی طرح اُن کی جڑ بوسِیدہ ہو گی اور اُن کی کلی گرد کی طرح اُڑ جائے گی کیونکہ اُنہوں نے ربُّ الافواج کی شرِیعت کو ترک کِیا اور اِسرائیل کے قُدُّوس کے کلام کو حقِیر جانا۔


اُن پر افسوس جو مدد کے لِئے مِصرؔ کو جاتے اور گھوڑوں پر اِعتماد کرتے ہیں اور رتھوں پر بھروسا رکھتے ہیں اِس لِئے کہ وہ بُہت ہیں اور سواروں پر اِس لِئے کہ وہ بُہت زورآور ہیں لیکن اِسرائیل کے قُدُّوس پر نِگاہ نہیں کرتے اور خُداوند کے طالِب نہیں ہوتے!


ہِراسان نہ ہو اَے کِیڑے یعقُوبؔ! اَے اِسرائیل کی قلِیل جماعت! مَیں تیری مدد کرُوں گا خُداوند فرماتا ہے ہاں مَیں جو اِسرائیل کا قُدُّوس تیرا فِدیہ دینے والا ہُوں۔


تُو اُن کو اُسائے گا اور ہوا اُن کو اُڑا لے جائے گی اور گِردباد اُن کو تِتّربِتّر کرے گا پر تُو خُداوند سے شادمان ہو گا اور اِسرائیل کے قُدُّوس پر فخر کرے گا۔


شاید وہ شِنوا ہوں اور ہر ایک اپنی بُری روِش سے باز آئے اور مَیں بھی اُس عذاب کو جو اُن کی بد اَعمالی کے باعِث اُن پر لانا چاہتا ہُوں باز رَکُھّوں۔


اَے ہمارے نجات دینے والے خُدا! ہم کو بحال کر۔ اپنا غضب ہم سے دُور کر۔


اِفرائِیم ہوا چَرتا ہے۔ وہ پُوربی ہوا کے پِیچھے دَوڑتا ہے۔ وہ مُتواتِر جُھوٹ پر جُھوٹ بولتا اور ظُلم کرتا ہے۔ وہ اسُوریوں سے عہد و پَیمان کرتے اور مِصرؔ کو تیل بھیجتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات