Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ہوسیع 10:6 - کِتابِ مُقادّس

6 اِس کو بھی اسُور میں لے جا کر اُس مُخالِف بادشاہ کی نذر کریں گے۔ اِفرائِیم ندامت اُٹھائے گا اور اِسرائیلؔ اپنی مشورَت سے خجِل ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 اُسے اشُور لے جایا جائے گا اَور عظیم بادشاہ کی نذر کیا جائے گا۔ اِفرائیمؔ ندامت اُٹھائے گا؛ اَور اِسرائیل اَپنے غَیر قوموں کی مشورت سے شرمندہ ہوگا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 हाँ, बछड़े को मुल्के-असूर में ले जाकर शहनशाह को ख़राज के तौर पर पेश किया जाएगा। इसराईल की रुसवाई हो जाएगी, वह अपने मनसूबे के बाइस शरमिंदा हो जाएगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 ہاں، بچھڑے کو ملکِ اسور میں لے جا کر شہنشاہ کو خراج کے طور پر پیش کیا جائے گا۔ اسرائیل کی رُسوائی ہو جائے گی، وہ اپنے منصوبے کے باعث شرمندہ ہو جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی




ہوسیع 10:6
22 حوالہ جات  

جب اِفرائِیم نے اپنی بِیماری اور یہُوداؔہ نے اپنے زخم کو دیکھا تو اِفرائِیم اسُور کو گیا اور اُس مُخالِف بادشاہ کو دعوت دی لیکن وہ نہ تُم کو شِفا دے سکتا ہے اور نہ تُمہارے زخم کا اِندِمال کر سکتا ہے۔


لیکن فرِعونؔ کی حِمایت تُمہارے لِئے خجالت ہو گی اور مِصرؔ کے سایہ میں پناہ لینا تُمہارے واسطے رُسوائی ہو گا۔


اور اُن کے بُتوں اور ڈھالی ہُوئی مُورتوں کو سونے چاندی کے قِیمتی ظرُوف سمیت اسِیر کر کے مِصرؔ کو لے جائے گا اور چند سال تک شاہِ شِمال سے دست بردار رہے گا۔


لیکن اُنہوں نے نہ سُنا نہ کان لگایا بلکہ اپنی مصلحتوں اور اپنے بُرے دِل کی سختی پر چلے اور برگشتہ ہُوئے اور آگے نہ بڑھے۔


کیونکہ عُمرؔی کے قوانِین اور اَخیاؔب کے خاندان کے اعمال کی پَیروی ہوتی ہے اور تُم اُن کی مشورَت پر چلتے ہو تاکہ مَیں تُم کو وِیران کرُوں اور اُس کے رہنے والوں کو سُسکار کا باعِث بناؤُں۔ پس تُم میرے لوگوں کی رُسوائی اُٹھاؤ گے۔


کیونکہ یہ بھی اِسرائیل ہی کی کر تُوت ہے۔ کارِیگر نے اُس کو بنایا ہے۔ وہ خُدا نہیں۔ سامرؔیہ کا بچھڑا یقِیناً ٹُکڑے ٹُکڑے کِیا جائے گا۔


ہوا نے اُسے اپنے دامن میں اُٹھا لِیا۔ وہ اپنی قُربانِیوں سے شرمِندہ ہوں گے۔


جُوں جُوں وہ فراوان ہُوئے میرے خِلاف زِیادہ گُناہ کرنے لگے۔ پس مَیں اُن کی حشمت کو رُسوائی سے بدل ڈالُوں گا۔


تب تُم اپنی بُری روِش اور بد اعمالی کو یاد کرو گے اور اپنی بدکرداری و مکرُوہات کے سبب سے اپنی نظر میں گِھنَونے ٹھہرو گے۔


تب موآؔب کمُوؔس سے شرمِندہ ہو گا جِس طرح اِسرائیل کا گھرانا بَیت ایل سے جو اُس کا بھروسا تھا خجِل ہُؤا۔


بُت بنانے والے سب کے سب پشیمان اور سراسِیمہ ہوں گے۔ وہ سب کے سب شرمِندہ ہوں گے۔


کیونکہ وہ اُن بلُوطوں سے جِن کو تُم نے چاہا شرمِندہ ہوں گے اور تُم اُن باغوں سے جِن کو تُم نے پسند کِیا ہے خجِل ہو گے۔


اُس کی قُوّت کے قدم چھوٹے کِئے جائیں گے اور اُسی کی مصلحت اُسے نِیچے گِرائے گی۔


اور شاہِ اسُور سلمنسر نے اِس پر چڑھائی کی اور ہُوسِیع اُس کا خادِم ہو گیا اور اُس کے لِئے ہدیہ لایا۔


پِھر تُو نے اہلِ اسُور سے بدکاری کی کیونکہ تُو سیر نہ ہو سکتی تھی۔ ہاں تُو نے اُن سے بھی بدکاری کی پر تَو بھی تُو آسُودہ نہ ہُوئی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات