Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ہوسیع 10:3 - کِتابِ مُقادّس

3 یقِیناً اب وہ کہیں گے ہمارا کوئی بادشاہ نہیں کیونکہ جب ہم خُداوند سے نہیں ڈرتے تو بادشاہ ہمارے لِئے کیا کر سکتا ہے؟

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 تَب وہ کہیں، ”گے ہمارا کویٔی بادشاہ نہیں کیونکہ ہم نے یَاہوِہ کی تعظیم نہ کی۔ لیکن ہمارا کویٔی بادشاہ ہوتا بھی، تو وہ ہمارے لیٔے کیا کرتا؟“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 जल्द ही वह कहेंगे, “हम इसलिए बादशाह से महरूम हैं कि हमने रब का ख़ौफ़ न माना। लेकिन अगर बादशाह होता भी तो वह हमारे लिए क्या कर सकता?”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 جلد ہی وہ کہیں گے، ”ہم اِس لئے بادشاہ سے محروم ہیں کہ ہم نے رب کا خوف نہ مانا۔ لیکن اگر بادشاہ ہوتا بھی تو وہ ہمارے لئے کیا کر سکتا؟“

باب دیکھیں کاپی




ہوسیع 10:3
14 حوالہ جات  

تُمہاری بے نِہایت شرارت کے سبب سے بَیت ایل میں تُمہارا یِہی حال ہو گا۔ شاہِ اِسرائیلؔ علیٰ الصَّباح بِالکُل فنا ہو جائے گا۔


مَیں نے اپنے قہر میں تُجھے بادشاہ دِیا اور غضب سے اُسے اُٹھا لِیا۔


سامرؔیہ کا بادشاہ کٹ گیا ہے۔ وہ پانی پر تَیرتی شاخ کی مانِند ہے۔


پس وہ چِلاّئے کہ لے جا! لے جا! اُسے مَصلُوب کر! پِیلاطُسؔ نے اُن سے کہا کیا مَیں تُمہارے بادشاہ کو مصلُوب کرُوں؟ سردار کاہِنوں نے جواب دِیا کہ قَیصر کے سِوا ہمارا کوئی بادشاہ نہیں۔


اب تُو کیوں چِلاّتی ہے گویا دردِ زِہ میں مُبتلا ہے؟ کیا تُجھ میں کوئی بادشاہ نہیں؟ کیا تیرا صلاح کار نیست ہو گیا؟


کیونکہ بنی اِسرائیل بُہت دِنوں تک بادشاہ اور حاکِم اور قُربانی اور سُتُون اور افُود اور تِراؔفِیم کے بغَیر رہیں گے۔


یہُوداؔہ سے سلطنت نہیں چھُوٹے گی اور نہ اُس کی نسل سے حُکُومت کا عصا موقُوف ہو گا۔ جب تک شِیلوؔہ نہ آئے اور قَومیں اُس کی مُطِیع ہوں گی


وہ پِھر مُلکِ مِصرؔ میں نہ جائیں گے بلکہ اسُور اُن کا بادشاہ ہو گا کیونکہ وہ واپس آنے سے اِنکار کرتے ہیں۔


پر اگر تُم اب بھی شرارت ہی کرتے جاؤ تو تُم اور تُمہارا بادشاہ دونوں کے دونوں نابُود کر دِئے جاؤ گے۔


وہ کہتے ہیں ہم اپنی زُبان سے جِیتیں گے۔ ہمارے ہونٹ ہمارے ہی ہیں۔ ہمارا مالِک کَون ہے؟


اور جو کہتے ہیں کہ وہ جلدی کرے اور پُھرتی سے اپنا کام کرے کہ ہم دیکھیں اور اِسرائیل کے قُدُّوس کی مشورَت نزدِیک ہو اور آن پُہنچے تاکہ ہم اُسے جانیں!


اور شاہِ یہُوداؔہ عُزّیاہ کے اُنتالِیسویں برس یبِیس کا بیٹا سلُوم بادشاہی کرنے لگا اور اُس نے سامرِؔیہ میں مہِینہ بھر سلطنت کی۔


خُداوند پر توکُّل کرنا اُمرا پر بھروسا رکھنے سے بہتر ہے۔


اب تیرا بادشاہ کہاں ہے کہ تُجھے تیرے سب شہروں میں بچائے؟ اور تیرے قاضی کہاں ہیں جِن کی بابت تُو کہتا تھا کہ مُجھے بادشاہ اور اُمرا عِنایت کر؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات