Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ہوسیع 10:15 - کِتابِ مُقادّس

15 تُمہاری بے نِہایت شرارت کے سبب سے بَیت ایل میں تُمہارا یِہی حال ہو گا۔ شاہِ اِسرائیلؔ علیٰ الصَّباح بِالکُل فنا ہو جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 چونکہ تیری خباثت اِس قدر زِیادہ ہے، اِس لیٔے اَے بیت ایل تیرے ساتھ بھی اَیسا ہی سلُوک کیا جائے گا۔ جَب وہ دِن آئے گا، تَب اِسرائیل کا بادشاہ فنا ہو جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 ऐ बैतेल के बाशिंदो, तुम्हारे साथ भी ऐसा ही किया जाएगा, क्योंकि तुम्हारी बदकारी हद से ज़्यादा है। पौ फटते ही इसराईल का बादशाह नेस्त हो जाएगा।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 اے بیت ایل کے باشندو، تمہارے ساتھ بھی ایسا ہی کیا جائے گا، کیونکہ تمہاری بدکاری حد سے زیادہ ہے۔ پَو پھٹتے ہی اسرائیل کا بادشاہ نیست ہو جائے گا۔“

باب دیکھیں کاپی




ہوسیع 10:15
8 حوالہ جات  

بَیت آون کی بچِھیوں کے سبب سے سامرؔیہ کے باشِندے خَوف زدہ ہوں گے کیونکہ وہاں کے لوگ اُس پر ماتم کریں گے اور وہاں کے کاہِن بھی جو اُس کی گُذشتہ شَوکت کے سبب سے شادمان تھے۔


سامرؔیہ کا بادشاہ کٹ گیا ہے۔ وہ پانی پر تَیرتی شاخ کی مانِند ہے۔


پس جو چِیز اچھّی ہے کیا وہ میرے لِئے مَوت ٹھہری؟ ہرگِز نہیں بلکہ گُناہ نے اچّھی چِیز کے ذرِیعہ سے میرے لِئے مَوت پَیدا کر کے مُجھے مار ڈالا تاکہ اُس کا گُناہ ہونا ظاہِر ہو اور حُکم کے ذرِیعہ سے گُناہ حدّ سے زِیادہ مکرُوہ معلُوم ہو۔


یقِیناً اب وہ کہیں گے ہمارا کوئی بادشاہ نہیں کیونکہ جب ہم خُداوند سے نہیں ڈرتے تو بادشاہ ہمارے لِئے کیا کر سکتا ہے؟


پر اب خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ تِین برس کے اندر جو مزدُوروں کے برسوں کی مانِند ہوں موآؔب کی شَوکت اُس کے تمام لشکروں سمیت حقِیر ہو جائے گی اور بُہت تھوڑے باقی بچیں گے اور وہ کِسی حِساب میں نہ ہوں گے۔


اِس لِئے تیرے لوگوں کے خِلاف ہنگامہ برپا ہو گا اور تیرے سب قلعے مِسمار کِئے جائیں گے جِس طرح شلمنؔ نے لڑائی کے دِن بَیت اربیلؔ کو مِسمار کِیا تھا جب کہ ماں اپنے بچّوں سمیت ٹُکڑے ٹُکڑے ہو گئی۔


جب اِسرائیل ابھی بچّہ ہی تھا مَیں نے اُس سے مُحبّت رکھّی اور اپنے بیٹے کو مِصرؔ سے بُلایا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات