Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ہوسیع 10:11 - کِتابِ مُقادّس

11 اِفرائِیم سدھائی ہُوئی بچِھیا ہے جو داؤنا پسند کرتی ہے اور مَیں نے اُس کی خُوش نُما گردن کو دریغ کِیا لیکن مَیں اِفرائِیم پر سوار بِٹھاؤُں گا۔ یہُوداؔہ ہل چلائے گا اور یعقُوبؔ ڈھیلے توڑے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 اِفرائیمؔ تربّیت یافتہ بچھیا ہے جو اناج گاہنا پسند کرتی ہے؛ چنانچہ مَیں اُس کی خُوبصورت گردن پر جُوا رکھ دُوں گا۔ اَور اِفرائیمؔ کو ہانکوں گا، یہُوداہؔ کو ہل چلانا ہوگا، اَور یعقوب ڈھیلے توڑے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 इसराईल जवान गाय था जिसे गंदुम गाहने की तरबियत दी गई थी और जो शौक़ से यह काम करती थी। तब मैंने उसके ख़ूबसूरत गले पर जुआ रखकर उसे जोत लिया। यहूदाह को हल खींचना और याक़ूब को ज़मीन पर सुहागा फेरना था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 اسرائیل جوان گائے تھا جسے گندم گاہنے کی تربیت دی گئی تھی اور جو شوق سے یہ کام کرتی تھی۔ تب مَیں نے اُس کے خوب صورت گلے پر جوا رکھ کر اُسے جوت لیا۔ یہوداہ کو ہل کھینچنا اور یعقوب کو زمین پر سہاگہ پھیرنا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




ہوسیع 10:11
13 حوالہ جات  

کیونکہ اِسرائیل نے سرکش بچھیا کی مانِند سرکشی کی ہے۔ اب خُداوند اُن کو کُشادہ جگہ میں برّہ کی مانِند چرائے گا۔


اَے میری مِیراث کو لُوٹنے والو چُونکہ تُم شادمان اور خُوش ہو اور داؤنے والی بچھیا کی مانِند کُودتے پھاندتے اور طاقتور گھوڑوں کی مانِند ہِنہناتے ہو۔


تُو دائیں میں چلتے ہُوئے بَیل کا مُنہ نہ باندھنا۔


کیونکہ اَیسے لوگ ہمارے خُداوند مسِیح کی نہیں بلکہ اپنے پیٹ کی خِدمت کرتے ہیں اور چِکنی چُپڑی باتوں سے سادہ دِلوں کو بہکاتے ہیں۔


مَیں نے اُن کو اِنسانی رِشتوں اور مُحبّت کی ڈوریوں سے کھینچا۔ مَیں اُن کے حق میں اُن کی گردن پر سے جُؤا اُتارنے والوں کی مانِند ہُؤا اور مَیں نے اُن کے آگے کھانا رکھّا۔


اَے اِسرائیل دُوسری قَوموں کی طرح خُوشی و شادمانی نہ کر کیونکہ تُو نے اپنے خُدا سے بیوفائی کی ہے۔ تُو نے ہر ایک کھلِیہان میں اُجرت تلاش کی ہے۔


خُداوند نے مُجھے فرمایا جا اُس عَورت سے جو اپنے یار کی پِیاری اور بدکار ہے مُحبّت رکھ جِس طرح کہ خُداوند بنی اِسرائیل سے جو غَیر معبُودوں پر نِگاہ کرتے ہیں اور کِشمِش کے کُلچے چاہتے ہیں مُحبّت رکھتا ہے۔


اُن کی ماں نے چِھنالا کِیا۔ اُن کی والِدہ نے رُوسِیاہی کی کیونکہ اُس نے کہا مَیں اپنے یاروں کے پِیچھے جاؤُں گی جو مُجھ کو روٹی پانی اور اُونی اور کتانی کپڑے اور رَوغن و شربت دیتے ہیں۔


کیا کِسان بونے کے لِئے ہر روز ہل چلایا کرتا ہے؟ کیا وہ ہر وقت اپنی زمِین کو کھودتا اور اُس کے ڈھیلے پھوڑا کرتا ہے؟


کیونکہ ربُّ الافواج اِسرائیل کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ مَیں نے اِن سب قَوموں کی گردن پر لوہے کا جُؤا ڈال دِیا ہے تاکہ وہ شاہِ بابل نبُوکدؔنضر کی خِدمت کریں۔ پس وہ اُس کی خِدمت گُذاری کریں گی اور مَیں نے مَیدان کے جانور بھی اُسے دے دِئے ہیں۔


مِصرؔ نِہایت خُوب صُورت بچِھیا ہے لیکن شِمال سے تباہی آتی ہے بلکہ آ پُہنچی۔


اَے بِنتِ صِیُّون اُٹھ اور پایمال کر کیونکہ مَیں تیرے سِینگ کو لوہا اور تیرے کُھروں کو پِیتل بناؤُں گا اور تُو بُہت سی اُمّتوں کو ٹُکڑے ٹُکڑے کرے گی۔ اُن کے ذخِیرے خُداوند کی نذر کرے گی اور اُن کا مال ربُّ العالمِین کے حضُور لائے گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات