Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ہوسیع 1:4 - کِتابِ مُقادّس

4 اور خُداوند نے اُسے کہا اُس کا نام یزرعیل رکھ کیونکہ مَیں عنقرِیب ہی یاہُو کے گھرانے سے یِزرعیل کے خُون کا بدلہ لُوں گا اور اِسرائیل کے گھرانے کی سلطنت کو تمام کرُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 تَب یَاہوِہ نے ہوشِیعؔ سے فرمایا، ”اُس کا نام یزرعیلؔ رکھ کیونکہ مَیں بہت جلد یِہُو کے خاندان سے یزرعیلؔ کے خُون کا بدلہ لُوں گا اَور مَیں اِسرائیل کی بادشاہی کا خاتِمہ کر دُوں گا۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 तब रब ने होसेअ से कहा, “उसका नाम यज़्रएल रखना। क्योंकि जल्द ही मैं याहू के ख़ानदान को यज़्रएल में उस क़त्लो-ग़ारत की सज़ा दूँगा जो उससे सरज़द हुई। साथ साथ मैं इसराईली बादशाही को भी ख़त्म करूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 تب رب نے ہوسیع سے کہا، ”اُس کا نام یزرعیل رکھنا۔ کیونکہ جلد ہی مَیں یاہو کے خاندان کو یزرعیل میں اُس قتل و غارت کی سزا دوں گا جو اُس سے سرزد ہوئی۔ ساتھ ساتھ مَیں اسرائیلی بادشاہی کو بھی ختم کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی




ہوسیع 1:4
32 حوالہ جات  

اور اُس نے فرمایا کہ اُس کا نام لوعمّی رکھ کیونکہ تُم میرے لوگ نہیں ہو اور مَیں تُمہارا نہیں ہُوں گا۔


اور وہ پِھر حامِلہ ہُوئی اور بیٹی پَیدا ہُوئی اور خُداوند نے اُسے فرمایا کہ اُس کا نام لورُحاؔمہ رکھ کیونکہ مَیں اِسرائیل کے گھرانے پر پِھر رحم نہ کرُوں گا کہ اُن کو مُعاف کرُوں۔


تُو اپنی بہن کی راہ پر چلی اِس لِئے مَیں اُس کا پِیالہ تیرے ہاتھ میں دُوں گا۔


اُنہوں نے اُس کو بے ستر کِیا اور اُس کے بیٹوں اور بیٹِیوں کو چِھین لِیا اور اُسے تلوار سے قتل کِیا۔ پس وہ عَورتوں میں انگُشت نُما ہُوئی کیونکہ اُنہوں نے اُسے عدالت سے سزا دی۔


اِس لِئے خُداوند اِسرائیل کا خُدا اُن چرواہوں کی مُخالفت میں جو میرے لوگوں کی چَوپانی کرتے ہیں یُوں فرماتا ہے کہ تُم نے میرے گلّہ کو پراگندہ کِیا اور اُن کو ہانک کر نِکال دِیا اور نِگہبانی نہیں کی۔ دیکھو مَیں تُمہارے کاموں کی بُرائی تُم پر لاؤُں گا خُداوند فرماتا ہے۔


پِھر مَیں نے دیکھا کہ جب برگشتہ اِسرائیل کی زِناکاری کے سبب سے مَیں نے اُس کو طلاق دے دی اور اُسے طلاق نامہ لِکھ دِیا تَو بھی اُس کی بے وفا بہن یہُوداؔہ نہ ڈری بلکہ اُس نے بھی جا کر بدکاری کی۔


اِس لِئے ہمارے لِئے ایک لڑکا تولُّد ہُؤا اور ہم کو ایک بیٹا بخشا گیا اور سلطنت اُس کے کندھے پر ہو گی اور اُس کا نام عجِیب مُشِیر خُدایِ قادِر ابدِیت کا باپ سلامتی کا شاہزادہ ہو گا۔


لیکن خُداوند آپ تُم کو ایک نِشان بخشے گا۔ دیکھو ایک کُنواری حامِلہ ہو گی اور بیٹا پَیدا ہو گا اور وہ اُس کا نام عِمّانُوایل رکھّے گی۔


اور شاہِ اِسرائیلؔ فِقح کے ایّام میں شاہِ اسُور تِگلت پِلاسر نے آ کر ایُّوؔن اور ابِیل بَیت معکہ اور ینُوحہَ اور قادِؔس اور حصُور اور جِلعاد اور گلِیل اور نفتالی کے سارے مُلک کو لے لِیا اور لوگوں کو اسِیر کر کے اسُور میں لے گیا۔


اور جب وہ سامرِؔیہ میں پُہنچا تو اخیاؔب کے سب باقی لوگوں کو جو سامرؔیہ میں تھے قتل کِیا یہاں تک کہ اُس نے جَیسا خُداوند نے ایلیّاہؔ سے کہا تھا اُس کو نیست و نابُود کر دِیا۔


وہ اُسے یِسُوعؔ کے پاس لایا۔ یِسُوعؔ نے اُس پر نِگاہ کر کے کہا کہ تُو یُوحنّا کا بیٹا شمعُوؔن ہے۔ تُو کیفا یعنی پطرؔس کہلائے گا۔


اُس نے تختی منگا کر یہ لِکھا کہ اُس کا نام یُوحنّا ہے اور سب نے تعجُّب کِیا۔


اور دیکھ تُو حامِلہ ہو گی اور تیرے بیٹا ہو گا۔ اُس کا نام یِسُوعؔ رکھنا۔


مگر فرِشتہ نے اُس سے کہا اَے زکریاؔہ! خَوف نہ کر کیونکہ تیری دُعا سُن لی گئی اور تیرے لِئے تیری بِیوی اِلیشِبَع کے بیٹا ہو گا۔ تُو اُس کا نام یُوحنّا رکھنا


اُس کے بیٹا ہو گا اور تُو اُس کا نام یسُوؔع رکھنا کیونکہ وُہی اپنے لوگوں کو اُن کے گُناہوں سے نجات دے گا۔


میرا خُدا اُن کو ردّ کر دے گا کیونکہ وہ اُس کے شِنوا نہیں ہُوئے اور وہ اقوامِ عالَم میں آوارہ پِھریں گے۔


اور زمِین اناج اور مَے اور تیل کی سُنے گی اور وہ یِزرعیل کی سُنیں گے۔


اور خُداوند فرماتا ہے مَیں اُسے بعلِیم کے ایّام کے لِئے سزا دُوں گا جِن میں اُس نے اُن کے لِئے بخُور جلایا جب وہ بالِیوں اور زیوروں سے آراستہ ہو کر اپنے یاروں کے پِیچھے گئی اور مُجھے بُھول گئی۔


اور شاہِ یہُوداؔہ عزرؔیاہ کے اڑتِیسویں سال یرُبعاؔم کے بیٹے زکرؔیاہ نے اِسرائیلؔ پر سامرِؔیہ میں چھ مہِینے بادشاہی کی۔


اور دُوسرے دِن یُوں ہوا کہ فشحُور نے یَرمِیاؔہ کو کاٹھ سے نِکالا۔ تب یَرمِیاؔہ نے اُسے کہا کہ خُداوند نے تیرا نام فشحُور نہیں بلکہ مُجورمِسّاؔبِیب رکھّا ہے۔


اور اُن کی حد یِزرعیل اور کِسُولوؔت اور شُونِیم۔


اور سامرِؔیہ میں اخیاؔب کے ستّر بیٹے تھے۔ سو یاہُو نے سامرِؔیہ میں یزرعیل کے امِیروں یعنی بزُرگوں کے پاس اور اُن کے پاس جو اخیاؔب کے بیٹوں کے پالنے والے تھے خط لِکھ بھیجے۔


اور مَیں نبِیّہ کے پاس گیا۔ سو وہ حامِلہ ہُوئی اور بیٹا پَیدا ہُؤا۔ تب خُداوند نے مُجھے فرمایا کہ اُس کا نام مہیرشالال حاش بز رکھ۔


دیکھو خُداوند خُدا کی آنکھیں اِس گُنہگار مُملکت پر لگی ہیں۔ خُداوند فرماتا ہے مَیں اُسے رُویِ زمِین سے نیست و نابُود کر دُوں گا مگر یعقوُؔب کے گھرانے کو بِالکُل نابُود نہ کرُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات