Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عبرانیوں 8:1 - کِتابِ مُقادّس

1 اب جو باتیں ہم کہہ رہے ہیں اُن میں سے بڑی بات یہ ہے کہ ہمارا اَیسا سردار کاہِن ہے جو آسمانوں پر کِبریا کے تخت کی دہنی طرف جا بَیٹھا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 جو باتیں ہم اَب کہہ رہے ہیں اُس میں بڑی بات یہ ہے کہ ہمارا اَیسا اعلیٰ کاہِن ہے جو آسمان پر قادرمُطلق خُدا کے داہنی طرف تخت نشین ہُوئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 जो कुछ हम कह रहे हैं उस की मरकज़ी बात यह है, हमारा एक ऐसा इमामे-आज़म है जो आसमान पर जलाली ख़ुदा के तख़्त के दहने हाथ बैठा है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 جو کچھ ہم کہہ رہے ہیں اُس کی مرکزی بات یہ ہے، ہمارا ایک ایسا امامِ اعظم ہے جو آسمان پر جلالی خدا کے تخت کے دہنے ہاتھ بیٹھا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




عبرانیوں 8:1
21 حوالہ جات  

پس جب تُم مسِیح کے ساتھ جِلائے گئے تو عالَمِ بالا کی چِیزوں کی تلاش میں رہو جہاں مسِیح مَوجُود ہے اور خُدا کی دہنی طرف بَیٹھا ہے۔


وہ اُس کے جلال کا پرتَو اور اُس کی ذات کا نقش ہو کر سب چِیزوں کو اپنی قُدرت کے کلام سے سنبھالتا ہے۔ وہ گُناہوں کو دھو کر عالَمِ بالا پر کِبریا کی دہنی طرف جا بَیٹھا۔


جو غالِب آئے مَیں اُسے اپنے ساتھ اپنے تخت پر بِٹھاؤں گا۔ جِس طرح مَیں غالِب آ کر اپنے باپ کے ساتھ اُس کے تخت پر بَیٹھ گیا۔


اور اِیمان کے بانی اور کامِل کرنے والے یِسُوع کو تکتے رہیں جِس نے اُس خُوشی کے لِئے جو اُس کی نظروں کے سامنے تھی شرمِندگی کی پرواہ نہ کر کے صلِیب کا دُکھ سہا اور خُدا کے تخت کی دہنی طرف جا بَیٹھا۔


پس اُس کو سب باتوں میں اپنے بھائِیوں کی مانِند بننا لازِم ہُؤا تاکہ اُمّت کے گُناہوں کا کفّارہ دینے کے واسطے اُن باتوں میں جو خُدا سے عِلاقہ رکھتی ہیں ایک رحم دِل اور دِیانت دار سردار کاہِن بنے۔


لیکن یہ شخص ہمیشہ کے لِئے گُناہوں کے واسطے ایک ہی قُربانی گُذران کر خُدا کی دہنی طرف جا بَیٹھا۔


اور وہ کھڑا ہو گا اور خُداوند کی قُدرت سے اور خُداوند اپنے خُدا کے نام کی بزُرگی سے گلّہ بانی کرے گا اور وہ قائِم رہیں گے کیونکہ وہ اُس وقت اِنتہایِ زمِین تک بزُرگ ہو گا۔


اَے میری جان! تُو خُداوند کو مُبارک کہہ۔ اَے خُداوند میرے خُدا! تُو نِہایت بزُرگ ہے۔ تُو حشمت اور جلال سے مُلبّس ہے۔


تیری نجات کے سبب سے اُس کی شوکت عظیِم ہے۔ تُو اُسے حشمت و جلال سے آراستہ کرتا ہے۔


اَے خُداوند عظمت اور قُدرت اور جلال اور غلبہ اور حشمت تیرے ہی لِئے ہیں کیونکہ سب کُچھ جو آسمان اور زمِین میں ہے تیرا ہے۔ اَے خُداوند بادشاہی تیری ہے اور تُو ہی بحَیثیتِ سردار سبھوں سے مُمتاز ہے۔


لیکن اُس نے فرِشتوں میں سے کِسی کے بارے میں کب کہا کہ تُو میری دہنی طرف بَیٹھ جب تک مَیں تیرے دُشمنوں کو تیرے پاؤں تَلے کی چَوکی نہ کر دُوں؟


جِس کے لِئے زنجِیر سے جکڑا ہُؤا ایلچی ہُوں اور اُس کو اَیسی دِلیری سے بیان کرُوں جَیسا بیان کرنا مُجھ پر فرض ہے۔


وہ اپنی آواز بُلند کریں گے۔ وہ گِیت گائیں گے۔ خُداوند کے جلال کے سبب سے سمُندر سے للکاریں گے۔


تاکہ بنی آدمؔ پر اُس کی قُدرت کے کاموں کو اور اُس کی سلطنت کے جلال کی شان کو ظاہِر کریں۔


یہوواہ نے میرے خُداوند سے کہا تُو میرے دہنے ہاتھ بَیٹھ جب تک کہ مَیں تیرے دُشمنوں کو تیرے پاؤں کی چَوکی نہ کر دُوں۔


شِمال سے سُنہری روشنی آتی ہے۔ خُدا مُہِیب شَوکت سے مُلبّس ہے۔


غرض خُداوند یِسُوعؔ اُن سے کلام کرنے کے بعد آسمان پر اُٹھایا گیا اور خُدا کی دہنی طرف بَیٹھ گیا۔


پس اَے پاک بھائِیو! تُم جو آسمانی بُلاوے میں شرِیک ہو۔ اُس رسُول اور سردار کاہِن یِسُوعؔ پر غَور کرو جِس کا ہم اِقرار کرتے ہیں۔


پس جب ہمارا ایک اَیسا بڑا سردار کاہِن ہے جو آسمانوں سے گُذر گیا یعنی خُدا کا بیٹا یِسُوعؔ تو آؤ ہم اپنے اِقرار پر قائِم رہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات