Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عبرانیوں 7:14 - کِتابِ مُقادّس

14 چُنانچہ ظاہِر ہے کہ ہمارا خُداوند یہُوداؔہ میں سے پَیدا ہُؤا اور اِس فِرقہ کے حق میں مُوسیٰ نے کہانت کا کُچھ ذِکر نہیں کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 چنانچہ یہ ظاہر ہے کہ ہمارے خُداوؔند یہُوداہؔ کی نَسل میں پیدا ہویٔے تھے اَور حضرت مَوشہ نے اِس فرقہ کی کہانت کے حق میں کُچھ ذِکر نہیں کیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 क्योंकि साफ़ मालूम है कि ख़ुदावंद मसीह यहूदाह क़बीले का फ़रद था, और मूसा ने इस क़बीले को इमामों की ख़िदमत में शामिल न किया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 کیونکہ صاف معلوم ہے کہ خداوند مسیح یہوداہ قبیلے کا فرد تھا، اور موسیٰ نے اِس قبیلے کو اماموں کی خدمت میں شامل نہ کیا۔

باب دیکھیں کاپی




عبرانیوں 7:14
22 حوالہ جات  

لیکن اَے بَیت لحم اِفراتاہ اگرچہ تُو یہُوداؔہ کے ہزاروں میں شامِل ہونے کے لِئے چھوٹا ہے تَو بھی تُجھ میں سے ایک شخص نِکلے گا اور میرے حضُور اِسرائیلؔ کا حاکِم ہو گا اور اُس کا مصدر زمانۂِ سابِق ہاں قدِیمُ الایّام سے ہے۔


اور یسّی کے تنے سے ایک کونپل نِکلے گی اور اُس کی جڑوں سے ایک بارآور شاخ پَیدا ہو گی۔


تب اُن بزُرگوں میں سے ایک نے مُجھ سے کہا کہ مَت رو۔ دیکھ۔ یہُوداؔہ کے قبِیلہ کا وہ بَبر جو داؤُد کی اصل ہے اُس کِتاب اور اُس کی ساتوں مُہروں کو کھولنے کے لِئے غالِب آیا۔


اور وہ عَمّینداؔب کا اور وہ ارؔنی کا اور وہ حصروؔن کا اور وہ فارؔص کا اور وہ یہُوداؔہ کا۔


مُجھ یِسُوع نے اپنا فرِشتہ اِس لِئے بھیجا کہ کلِیسیاؤں کے بارے میں تُمہارے آگے اِن باتوں کی گواہی دے۔ مَیں داؤُد کی اَصل و نسل اور صُبح کا چمکتا ہُؤا سِتارہ ہُوں۔


اپنے بیٹے ہمارے خُداوند یِسُوعؔ مسِیح کی نِسبت وعدہ کِیا تھا جو جِسم کے اِعتبار سے تو داؤُد کی نسل سے پَیدا ہُؤا۔


ہمارے خُداوند یِسُوعؔ مسِیح کے خُدا اور باپ کی حمد ہو جِس نے ہم کو مسِیح میں آسمانی مقاموں پر ہر طرح کی رُوحانی برکت بخشی۔


یہُوداؔہ سے سلطنت نہیں چھُوٹے گی اور نہ اُس کی نسل سے حُکُومت کا عصا موقُوف ہو گا۔ جب تک شِیلوؔہ نہ آئے اور قَومیں اُس کی مُطِیع ہوں گی


اَے اِنسان! تُو جو اَیسے کام کرنے والوں پر اِلزام لگاتا ہے اور خُود وُہی کام کرتا ہے کیا یہ سمجھتا ہے کہ تُو خُدا کی عدالت سے بچ جائے گا؟


توؔما نے جواب میں اُس سے کہا اَے میرے خُداوند! اَے میرے خُدا!


اُنہوں نے اُس سے کہا اَے عَورت تُو کیوں روتی ہے؟ اُس نے اُن سے کہا اِس لِئے کہ میرے خُداوند کو اُٹھا لے گئے ہیں اور معلُوم نہیں کہ اُسے کہاں رکھّا ہے۔


اور مُجھ پر یہ فضل کہاں سے ہُؤا کہ میرے خُداوند کی ماں میرے پاس آئی؟


مَیں اُسے دیکُھوں گا تو سہی پر ابھی نہیں۔ وہ مُجھے نظر بھی آئے گا پر نزدِیک سے نہیں۔ یعقُوبؔ میں سے ایک سِتارہ نِکلے گا اور اِسرائیلؔ میں سے ایک عصا اُٹھے گا اور موآب کی نواحی کو مار مار کر صاف کر دے گا اور سب ہنگامہ کرنے والوں کو ہلاک کر ڈالے گا۔


اور بنی یہُوداہ یہ ہیں۔ عیر ؔاور اوناؔن اور سیلہؔ اور فارصؔ اور زارَحؔ۔ اِن میں سے عیرؔ اور اونانؔ مُلکِ کنعانؔ میں مَر چُکے تھے اور فارصؔ کے بیٹے یہ ہیں۔ حصروؔن اور حمُولؔ۔


بلکہ مَیں اپنے خُداوند مسِیح یِسُوعؔ کی پہچان کی بڑی خُوبی کے سبب سے سب چِیزوں کو نُقصان سمجھتا ہُوں۔ جِس کی خاطِر مَیں نے سب چِیزوں کا نُقصان اُٹھایا اور اُن کو کُوڑا سمجھتا ہُوں تاکہ مسِیح کو حاصِل کرُوں۔


اَے بَیت لحم یہُوداؔہ کے علاقے تُو یہُوداؔہ کے حاکِموں میں ہرگِز سب سے چھوٹا نہیں۔ کیونکہ تُجھ میں سے ایک سردار نکِلے گا جو میری اُمّت اِسرائیلؔ کی گلّہ بانی کرے گا۔


کیونکہ جِس کی بابت یہ باتیں کہی جاتی ہیں وہ دُوسرے قبِیلہ میں شامِل ہے جِس میں سے کِسی نے قُربان گاہ کی خِدمت نہیں کی۔


اور جب مَلکِ صِدؔق کی مانِند ایک اَور اَیسا کاہِن پَیدا ہونے والا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات