Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عبرانیوں 6:16 - کِتابِ مُقادّس

16 آدمی تو اپنے سے بڑے کی قَسم کھایا کرتے ہیں اور اُن کے ہر قضِیّہ کا آخِری ثبُوت قَسم سے ہوتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 آدمی تو اَپنے سے بڑے کی قَسم کھایا کرتے ہیں اَور اِس طرح قَسم کھانے سے ہر بات پکّی ہو جاتی ہے اَور ہر جھگڑے و حُجّت کی گنجائش کو ختم کردیتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 क़सम खाते वक़्त लोग उस की क़सम खाते हैं जो उनसे बड़ा होता है। इस तरह से क़सम में बयानकरदा बात की तसदीक़ बहस-मुबाहसा की हर गुंजाइश को ख़त्म कर देती है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 قَسم کھاتے وقت لوگ اُس کی قَسم کھاتے ہیں جو اُن سے بڑا ہوتا ہے۔ اِس طرح سے قَسم میں بیان کردہ بات کی تصدیق بحث مباحثہ کی ہر گنجائش کو ختم کر دیتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




عبرانیوں 6:16
12 حوالہ جات  

تو اُن دونوں کے درمیان خُداوند کی قَسم ہو کہ اُس نے اپنے ہمسایہ کے مال کو ہاتھ نہیں لگایا اور مالِک اِسے سچ مانے اور دُوسرا اُس کا مُعاوضہ نہ دے۔


چُنانچہ جب خُدا نے ابرہامؔ سے وعدہ کرتے وقت قَسم کھانے کے واسطے کِسی کو اپنے سے بڑا نہ پایا تو اپنی ہی قَسم کھا کر


ابرہامؔ کا خُدا اور نحُورؔ کا خُدا اور اُن کے باپ کا خُدا ہمارے بِیچ میں اِنصاف کرے اور یعقُوبؔ نے اُس ذات کی قَسم کھائی جِس کا رُعب اُس کا باپ اِضحاقؔ مانتا تھا۔


اِس لِئے تُو اب مُجھ سے خُدا کی قَسم کھا کہ تُو نہ مُجھ سے نہ میرے بیٹے سے اور نہ میرے پوتے سے دغا کرے گا بلکہ جو مِہربانی مَیں نے تُجھ پر کی ہے وَیسی ہی تُو بھی مُجھ پر اور اِس مُلک پر جِس میں تُو نے قیام کِیا ہے کرے گا۔


پر ابرامؔ نے سدُوؔم کے بادشاہ سے کہا کہ مَیں نے خُداوند خُدا تعالیٰ آسمان اور زمِین کے مالِک کی قَسم کھائی ہے۔


تب بادشاہ نے جِبعُونیوں کو بُلا کر اُن سے بات کی۔ یہ جِبعُونی بنی اِسرائیل میں سے نہیں بلکہ بچے ہُوئے امورِیوں میں سے تھے اور بنی اِسرائیل نے اُن سے قَسم کھائی تھی اور ساؤُل نے بنی اِسرائیل اور بنی یہُوداؔہ کی خاطِر اپنی گرمجوشی میں اُن کو قتل کر ڈالنا چاہا تھا۔


اَے بھائِیو! مَیں اِنسان کے طَور پر کہتا ہُوں کہ اگرچہ آدمی ہی کا عہد ہو جب اُس کی تصدِیق ہو گئی تو کوئی اُس کو باطِل نہیں کرتا اور نہ اُس پر کُچھ بڑھاتا ہے۔


تب ابرہامؔ نے کہا مَیں قَسم کھاؤں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات