Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عبرانیوں 2:6 - کِتابِ مُقادّس

6 بلکہ کِسی نے کِسی مَوقع پر یہ بیان کِیا ہے کہ اِنسان کیا چِیز ہے جو تُو اُس کا خیال کرتا ہے؟ یا آدمؔ زاد کیا ہے جو تُو اُس پر نِگاہ کرتا ہے؟

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 جَیسا کہ کلامِ مُقدّس میں فرمایا گیا ہے: ”اِنسان کیا چیز ہے کہ تُو اُس کا خیال کرے، اَور اِبن آدمؔ کیا ہے کہ تُو اُس کی خبرگیری کرے؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 क्योंकि कलामे-मुक़द्दस में किसी ने कहीं यह गवाही दी है, “इनसान कौन है कि तू उसे याद करे या आदमज़ाद कि तू उसका ख़याल रखे?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 کیونکہ کلامِ مُقدّس میں کسی نے کہیں یہ گواہی دی ہے، ”انسان کون ہے کہ تُو اُسے یاد کرے یا آدم زاد کہ تُو اُس کا خیال رکھے؟

باب دیکھیں کاپی




عبرانیوں 2:6
16 حوالہ جات  

اَے خُداوند! اِنسان کیا ہے کہ تُو اُسے یاد رکھّے؟ اور آدمؔ زاد کیا ہے کہ تُو اُس کا خیال کرے؟


تُم کو تسلّی دینے والا مَیں ہی ہُوں۔ تُو کَون ہے جو فانی اِنسان سے اور آدمؔ زاد سے جو گھاس کی مانِند ہو جائے گا ڈرتا ہے۔


پِھر بھلا اِنسان کا جو محض کِیڑا ہے اور آدمؔ زاد کا جو صِرف کِرم ہے کیا ذِکر؟


اِنسان ہے کیا کہ وہ پاک ہو؟ اور وہ جو عَورت سے پَیدا ہُؤا کیا ہے کہ صادِق ہو؟


چُنانچہ اُس نے ساتویں دِن کی بابت کِسی مَوقع پر اِس طرح کہا ہے کہ خُدا نے اپنے سب کاموں کو پُورا کر کے ساتویں دِن آرام کِیا۔


اُنہوں نے اِس بات کی تحقِیق کی کہ مسِیح کا رُوح جو اُن میں تھا اور پیشتر سے مسِیح کے دُکھوں کی اور اُن کے بعد کے جلال کی گواہی دیتا تھا وہ کَون سے اور کَیسے وقت کی طرف اِشارہ کرتا تھا۔


اور سب پر دہشت چھا گئی اور وہ خُدا کی تمجِید کر کے کہنے لگے کہ ایک بڑا نبی ہم میں برپا ہُؤا ہے اور خُدا نے اپنی اُمّت پر توجُّہ کی ہے۔


اور یُوسفؔ نے اپنے بھائِیوں سے کہا مَیں مَرتا ہُوں اور خُدا یقیناً تُم کو یاد کرے گا اور تُم کو اِس مُلک سے نِکال کر اُس مُلک میں پُہنچائے گا جِس کے دینے کی قَسم اُس نے ابرہامؔ اور اِضحاقؔ اور یعقُوبؔ سے کھائی تھی۔


چُنانچہ وہ دُوسرے مقام پر بھی کہتا ہے کہ تُو مَلکِ صِدؔق کے طور پر ابد تک کاہِن ہے۔


یہ ہمارے خُدا کی عَین رحمت سے ہو گا جِس کے سبب سے عالمِ بالا کا آفتاب ہم پر طلُوع کرے گا۔


خُداوند اِسرائیلؔ کے خُدا کی حمد ہو کیونکہ اُس نے اپنی اُمّت پر توجُّہ کر کے اُسے چُھٹکارا دِیا


سب قَومیں اُس کی نظر میں ہیچ ہیں بلکہ وہ اُس کے نزدِیک بطالت اور ناچِیز سے بھی کمتر گِنی جاتی ہیں۔


اور کوئی شخص اپنے بھائی کے ساتھ اِس اَمر میں زِیادتی اور دَغا نہ کرے کیونکہ خُداوند اِن سب کاموں کا بدلہ لینے والا ہے چُنانچہ ہم نے پہلے بھی تُم کو تَنبِیہ کر کے جتا دِیا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات