Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




حجّی 2:6 - کِتابِ مُقادّس

6 کیونکہ ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ مَیں تھوڑی دیر میں پِھر ایک بار آسمان و زمِین اور بحر و برّ کو ہِلا دُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 ”کیونکہ قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، ’میں تھوڑی ہی دیر میں پھر ایک بار آسمانوں، زمین، سمُندر اَور خُشکی کو ہلاؤں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 रब्बुल-अफ़वाज फ़रमाता है कि थोड़ी देर के बाद मैं एक बार फिर आसमानो-ज़मीन और बहरो-बर्र को हिला दूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 رب الافواج فرماتا ہے کہ تھوڑی دیر کے بعد مَیں ایک بار پھر آسمان و زمین اور بحر و بر کو ہلا دوں گا۔

باب دیکھیں کاپی




حجّی 2:6
25 حوالہ جات  

لیکن تھوڑی ہی دیر ہے کہ جوش و خروش مَوقُوف ہو گا اور اُن کی ہلاکت سے میرے قہر کی تسکِین ہو گی۔


اور مَیں اُوپر آسمان پر عجِیب کام اور نِیچے زمِین پر نِشانیاں یعنی خُون اور آگ اور دُھوئیں کا بادل دِکھاؤں گا۔


کیونکہ خُداوند صِیّوُن سے نعرہ مارے گا اور یروشلیِم سے آواز بُلند کرے گا اور آسمان و زمِین کانپیں گے لیکن خُداوند اپنے لوگوں کی پناہ گاہ اور بنی اِسرائیل کا قلعہ ہے۔


کیا تھوڑا ہی عرصہ باقی نہیں کہ لُبناؔن شاداب مَیدان ہو جائے گا اور شاداب مَیدان جنگل گِنا جائے گا؟


اور اب بُہت ہی تھوڑی مُدّت باقی ہے کہ آنے والا آئے گا اور دیر نہ کرے گا۔


یہاں تک کہ سمُندر کی مچھلِیاں اور آسمان کے پرِندے اور مَیدان کے چرِندے اور سب کِیڑے مکَوڑے جو زمِین پر رینگتے پِھرتے ہیں اور تمام اِنسان جو رُویِ زمِین پر ہیں میرے حضُور تھرتھرائیں گے اور پہاڑ گِر پڑیں گے اور کراڑے بَیٹھ جائیں گے اور ہر ایک دِیوار زمِین پر گِر پڑے گی۔


کیونکہ ربُّ الافواج اِسرائیل کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ دُخترِ بابل کھلِیہان کی مانِند ہے جب اُسے رَوندنے کا وقت آئے۔ تھوڑی دیر ہے کہ اُس کی کٹائی کا وقت آ پُہنچے گا۔


اور تمام اجرامِ فلک گُداز ہو جائیں گے اور آسمان طُومار کی مانِند لپیٹے جائیں گے اور اُن کی تمام افواج تاک اور انجِیر کے مُرجھائے ہُوئے پتّوں کی مانِند گِر جائیں گی۔


کیونکہ تھوڑی دیر میں شرِیر نابُود ہو جائے گا۔ تُو اُس کی جگہ کو غَور سے دیکھے گا پر وہ نہ ہو گا۔


اور اُمّتوں اور قبِیلوں اور اہلِ زُبان اور قَوموں میں سے لوگ اُن کی لاشوں کو ساڑھے تِین دِن تک دیکھتے رہیں گے اور اُن کی لاشوں کو قبر میں نہ رکھنے دیں گے۔


وہ زمِین کو اُس کی جگہ سے ہِلا دیتا ہے اور اُس کے سُتُون کانپنے لگتے ہیں۔


تب زمِین ہِل گئی اور کانپ اُٹھی۔ پہاڑوں کی بُنیادوں نے جُنبِش کھائی اور ہِل گئِیں اِس لِئے کہ وہ غضب ناک ہُؤا۔


اور جب خُداوند اُٹھے گا کہ زمِین کو شِدّت سے ہِلائے تو لوگ اُس کے ڈر سے اور اُس کے جلال کی شَوکت سے پہاڑوں کے غاروں اور زمِین کے شِگافوں میں گُھسیں گے۔


اِس لِئے مَیں آسمانوں کو لرزاؤُں گا اور ربُّ الافواج کے غضب سے اور اُس کے قہرِ شدِید کے روز زمِین اپنی جگہ سے جھٹکی جائے گی۔


دیکھ وہ دِن آتے ہیں خُداوند فرماتا ہے کہ وہ نیک بات جو مَیں نے اِسرائیل کے گھرانے اور یہُوداؔہ کے گھرانے کے حق میں فرمائی ہے پُوری کرُوں گا۔


کیونکہ مَیں نے اپنی غَیرت اور آتشِ قہر میں فرمایا کہ یقِیناً اُس روز اِسرائیل کی سرزمِین میں سخت زلزلہ آئے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات