Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




حجّی 2:3 - کِتابِ مُقادّس

3 کہ تُم میں سے کِس نے اِس ہَیکل کی پہلی رَونق کو دیکھا؟ اور اب کَیسی دِکھائی دیتی ہے؟ کیا یہ تُمہاری نظر میں ناچِیز نہیں ہے؟

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 ’تُم میں سے اَب کون بچا ہے جِس نے اِس بیت المُقدّس کی پہلی شان و شوکت دیکھی تھی؟ اَور اَب یہ تُمہیں کیسی دِکھائی دیتی ہے؟ کیا یہ سچ نہیں ہے کہ اَب یہ تمہاری نظر میں اُس پہلے بیت المُقدّس کی موازنہ میں کچھ بھی نہیں ہے؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 ‘तुममें से किस को याद है कि रब का घर तबाह होने से पहले कितना शानदार था? जो इस वक़्त उस की जगह तामीर हो रहा है वह तुम्हें कैसा लगता है? रब के पहले घर की निसबत यह कुछ भी नहीं लगता।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 ’تم میں سے کس کو یاد ہے کہ رب کا گھر تباہ ہونے سے پہلے کتنا شاندار تھا؟ جو اِس وقت اُس کی جگہ تعمیر ہو رہا ہے وہ تمہیں کیسا لگتا ہے؟ رب کے پہلے گھر کی نسبت یہ کچھ بھی نہیں لگتا۔

باب دیکھیں کاپی




حجّی 2:3
8 حوالہ جات  

لیکن کاہِنوں اور لاویوں اور آبائی خاندانوں کے سرداروں میں سے بُہت سے عُمر رسِیدہ لوگ جِنہوں نے پہلے گھر کو دیکھا تھا اُس وقت جب اِس گھر کی بُنیاد اُن کی آنکھوں کے سامنے ڈالی گئی تو بڑی آواز سے چِلاّ کر رونے لگے اور بُہتیرے خُوشی کے مارے زور زور سے للکارے۔


اور اُن کے خُوب صُورت زیور شَوکت کے لِئے تھے پر اُنہوں نے اُن سے اپنی نفرتی مُورتیں اور مکرُوہ چِیزیں بنائِیں اِس لِئے مَیں نے اُن کے لِئے اُن کو ناپاک چِیز کی مانِند کر دِیا۔


اِس پِچھلے گھر کی رَونق پہلے گھر کی رَونق سے زِیادہ ہو گی ربُّ الافواج فرماتا ہے اور مَیں اِس مکان میں سلامتی بخشُوں گا ربُّ الافواج فرماتا ہے۔


اور داؤُد نے کہا کہ میرا بیٹا سُلیماؔن لڑکا اور ناتجربہ کار ہے اور ضرُور ہے کہ وہ گھر جو خُداوند کے لِئے بنایا جائے نِہایت عظِیم اُلشان ہو اور سب مُلکوں میں اُس کا نام اور شُہرت ہو۔ سو مَیں اُس کے لِئے تیّاری کرُوں گا۔ چُنانچہ داؤُد نے اپنے مَرنے سے پہلے بُہت تیّاری کی۔


سو وہ باہم نَوبت بہ نَوبت خُداوند کی سِتایش اور شُکرگُذاری میں گا گا کر کہنے لگے کہ وہ بھلا ہے کیونکہ اُس کی رحمت ہمیشہ اِسرائیل پر ہے۔ جب وہ خُداوند کی سِتایش کر رہے تھے تو سب لوگوں نے بُلند آواز سے نعرہ مارا اِس لِئے کہ خُداوند کے گھر کی بُنیاد پڑی تھی۔


تیرے پاک شہر بیابان بن گئے۔ صِیُّون سُنسان اور یروشلیِم وِیران ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات