Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




حجّی 2:19 - کِتابِ مُقادّس

19 کیا اِس وقت بِیج کھتّے میں ہے؟ ابھی تو تاک اور انجِیر اور انار اور زَیتُون میں پَھل نہیں لگا۔ آج ہی سے مَیں تُم کو برکت دُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 کیا ابھی تک کوئی بیج کھتّے میں بچا ہے؟ ابھی تک انگور، اَنجیر، انار اَور زَیتُون کے درختوں میں کوئی پھل نہیں لگا ہے۔ لیکن آج ہی کے دِن سے میں تُمہیں برکت دیتا رہُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 कि क्या आइंदा भी गोदाम में जमाशुदा बीज ज़ाया हो जाएगा, कि क्या आइंदा भी अंगूर, अंजीर, अनार और ज़ैतून का फल न होने के बराबर होगा। क्योंकि आज से मैं तुम्हें बरकत दूँगा।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 کہ کیا آئندہ بھی گودام میں جمع شدہ بیج ضائع ہو جائے گا، کہ کیا آئندہ بھی انگور، انجیر، انار اور زیتون کا پھل نہ ہونے کے برابر ہو گا۔ کیونکہ آج سے مَیں تمہیں برکت دوں گا۔“

باب دیکھیں کاپی




حجّی 2:19
19 حوالہ جات  

پُوری دَہ یکی ذخِیرہ خانہ میں لاؤ تاکہ میرے گھر میں خُوراک ہو اور اِسی سے میرا اِمتحان کرو ربُّ الافواج فرماتا ہے کہ مَیں تُم پر آسمان کے درِیچوں کو کھول کر برکت برساتا ہُوں کہ نہیں یہاں تک کہ تُمہارے پاس اُس کے لِئے جگہ نہ رہے۔


بلکہ تُم پہلے اُس کی بادشاہی اور اُس کی راست بازی کی تلاش کرو تو یہ سب چِیزیں بھی تُم کو مِل جائیں گی۔


اَے لشکروں کے خُداوند! مُبارک ہے وہ آدمی جِس کا توکُّل تُجھ پر ہے۔


بلکہ تُجھ کو اُسے ضرُور دینا ہو گا اور اُس کو دیتے وقت تیرے دِل کو بُرا بھی نہ لگے اِس لِئے کہ اَیسی بات کے سبب سے خُداوند تیرا خُدا تیرے سب کاموں میں اور سب مُعاملوں میں جِن کو تُو اپنے ہاتھ میں لے گا تُجھ کو برکت بخشے گا۔


اور اِضحاقؔ نے اُس مُلک میں کھیتی کی اور اُسی سال اُسے سَو گُنا پَھل مِلا اور خُداوند نے اُسے برکت بخشی۔


یا حرمُون کی اَوس کی مانِند ہے جو صِیُّون کے پہاڑوں پر پڑتی ہے کیونکہ وہِیں خُداوند نے برکت کا یعنی ہمیشہ کی زِندگی کا حُکم فرمایا۔


پس وہ آئیں گے اور صِیُّون کی چوٹی پر گائیں گے اور خُداوند کی نِعمتوں یعنی اناج اور مَے اور تیل اور گائے بَیل کے اور بھیڑ بکری کے بچّوں کی طرف اِکٹّھے رواں ہوں گے اور اُن کی جان سیراب باغ کی مانِند ہو گی اور وہ پِھر کبھی غم زدہ نہ ہوں گے۔


اور مَیں کاہِنوں کی جان کو چِکنائی سے سیر کرُوں گا اور میرے لوگ میری نِعمتوں سے آسُودہ ہوں گے خُداوند فرماتا ہے۔


تاک خُشک ہو گئی۔ انجِیر کا درخت مُرجھا گیا۔ انار اور کھجُور اور سیب کے درخت ہاں مَیدان کے تمام درخت مُرجھا گئے اور بنی آدمؔ سے خُوشی جاتی رہی۔


کَون جانتا ہے کہ وہ باز رہے اور برکت باقی چھوڑے جو خُداوند تُمہارے خُدا کے لِئے نذر کی قُربانی اور تپاون ہو۔


خُداوند تُجھ کو تپِ دِق اور بُخار اور سوزِش اور شدِید حرارت اور تلوار اور بادِ سمُوم اور گیروئی سے مارے گا اور یہ تیرے پِیچھے پڑے رہیں گے جب تک کہ تُو فنا نہ ہو جائے۔


کیا تُو اُس پر اِعتماد کرے گا کہ وہ تیرا غلّہ گھر لے آئے اور تیرے کھلِیہان کا اناج اِکٹّھا کرے؟


اور مَیں نے خُشک سالی کو طلب کِیا کہ مُلک اور پہاڑوں پر اور اناج اور نئی مَے اور تیل اور زمِین کی سب پَیداوار پر اور اِنسان و حَیوان پر اور ہاتھ کی ساری مِحنت پر آئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات