Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




حجّی 1:8 - کِتابِ مُقادّس

8 پہاڑوں سے لکڑی لا کر یہ گھر تعمِیر کرو اور مَیں اِس سے خُوش ہُوں گا اور میری تمجِید ہو گی خُداوند فرماتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 پہاڑوں پر جاؤ اَور لکڑی لاکر میرا بیت المُقدّس تعمیر کرو تاکہ اُسے دیکھ کر مُجھے خُوشی مِلے اَور میری تمجید ہو۔“ یَاہوِہ کا یہی فرمان ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 पहाड़ों पर चढ़कर लकड़ी ले आओ और रब के घर की तामीर शुरू करो। ऐसा ही रवैया मुझे पसंद होगा, और इस तरह ही तुम मुझे जलाल दोगे।” यह रब का फ़रमान है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 پہاڑوں پر چڑھ کر لکڑی لے آؤ اور رب کے گھر کی تعمیر شروع کرو۔ ایسا ہی رویہ مجھے پسند ہو گا، اور اِس طرح ہی تم مجھے جلال دو گے۔“ یہ رب کا فرمان ہے۔

باب دیکھیں کاپی




حجّی 1:8
21 حوالہ جات  

اور اُنہوں نے مِعماروں اور بڑھیوں کی نقدی دی اور صَیدانیوں اور صُوریوں کو کھانا پِینا اور تیل دِیا تاکہ وہ دیودار کے لٹّھے لُبناؔن سے یافا کو سمُندر کی راہ سے لائیں جَیسا اُن کو شاہِ فارِس خورس سے پروانہ مِلا تھا۔


کیونکہ مَیں نے اِس گھر کو اب چُنا اور مُقدّس کِیا ہے کہ میرا نام یہاں سدا رہے اور میری آنکھیں اور میرا دِل برابر یہِیں لگے رہیں گے۔


مَیں سب قَوموں کو ہِلا دُوں گا اور اُن کی مرغُوب چِیزیں آئیں گی اور مَیں اِس گھر کو جلال سے معمُور کرُوں گا ربُّ الافواج فرماتا ہے۔


اور خُداوند نے اُس سے کہا مَیں نے تیری دُعا اور مُناجات جو تُو نے میرے حضُور کی ہے سُن لی اور اِس گھر میں جِسے تُو نے بنایا ہے اپنا نام ہمیشہ تک رکھنے کے لِئے مَیں نے اُسے مُقدّس کِیا اور میری آنکھیں اور میرا دِل سدا وہاں لگے رہیں گے۔


اور وہیں مَیں بنی اِسرائیل سے مُلاقات کرُوں گا اور وہ مقام میرے جلال سے مُقدّس ہو گا۔


اِس پِچھلے گھر کی رَونق پہلے گھر کی رَونق سے زِیادہ ہو گی ربُّ الافواج فرماتا ہے اور مَیں اِس مکان میں سلامتی بخشُوں گا ربُّ الافواج فرماتا ہے۔


تاکہ تُم دُودھ پِیو اور اُس کے تسلّی کے پِستانوں سے سیر ہو تاکہ تُم نِچوڑو اور اُس کی شَوکت کی فراوانی سے حظّ اُٹھاؤ۔


لُبناؔن کا جلال تیرے پاس آئے گا۔ سرو اور صنَوبر اور دیودار سب آئیں گے تاکہ میرے مَقدِس کو آراستہ کریں اور مَیں اپنے پاؤں کی کُرسی کو رَونق بخشُوں گا۔


قِیدار کی سب بھیڑیں تیرے پاس جمع ہوں گی۔ نبایوؔت کے مینڈھے تیری خِدمت میں حاضِر ہوں گے۔ وہ میرے مذبح پر مقبُول ہوں گے اور مَیں اپنی شَوکت کے گھر کو جلال بخشُوں گا۔


تِین ردّے بھاری پتّھروں کے اور ایک ردّہ نئی لکڑی کا ہو اور خرچ شاہی محلّ سے دِیا جائے۔


اور بنی اِسرائیل کے مُلکِ مِصرؔ سے نِکل آنے کے بعد چار سَو اسِّیویں سال اِسرائیلؔ پر سُلیماؔن کی سلطنت کے چَوتھے برس زِیو کے مہِینہ میں جو دُوسرا مہِینہ ہے اَیسا ہُؤا کہ اُس نے خُداوند کا گھر بنانا شرُوع کِیا۔


ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ اپنی روِش پر غَور کرو۔


سو اب تُم اپنے دِل کو اور اپنی جان کو خُداوند اپنے خُدا کی تلاش میں لگاؤ اور اُٹھو اور خُداوند خُدا کا مَقدِس بناؤ تاکہ تُم خُداوند کے عہد کے صندُوق کو اور خُدا کے پاک برتنوں کو اُس گھر میں جو خُداوند کے نام کا بنے گا لے آؤ۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات