حجّی 1:14 - کِتابِ مُقادّس14 پِھر خُداوند نے یہُوداؔہ کے ناظِم زرُبّاؔبل بِن سیالتی ایل کی اور سردار کاہِن یشُوع بِن یہُوصدؔق کی اور لوگوں کے بقِیّہ کی رُوح کو ترغِیب دی۔ پس وہ آ کر ربُّ الافواج اپنے خُدا کے گھر کی تعمِیر میں مشغُول ہُوئے۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ14 تَب یَاہوِہ نے شیالتی ایل کے بیٹے زرُبّابِیل یہُوداہؔ کے حاکم اَور یہُوصدقؔ کے بیٹے یہوشُعؔ اعلیٰ کاہِن اَور باقی لوگوں کی رُوح کو اُبھارا اَور اُنہُوں نے آکر اَپنے قادرمُطلق یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں کام کرنا شروع کر دیا۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस14-15 यों रब ने यहूदाह के गवर्नर ज़रुब्बाबल बिन सियालतियेल, इमामे-आज़म यशुअ बिन यहूसदक़ और क़ौम के बचे हुए हिस्से को रब के घर की तामीर करने की तहरीक दी। दारा बादशाह की हुकूमत के दूसरे साल में वह आकर रब्बुल-अफ़वाज अपने ख़ुदा के घर पर काम करने लगे। छटे महीने का 24वाँ दिन था। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن14-15 یوں رب نے یہوداہ کے گورنر زرُبابل بن سیالتی ایل، امامِ اعظم یشوع بن یہوصدق اور قوم کے بچے ہوئے حصے کو رب کے گھر کی تعمیر کرنے کی تحریک دی۔ دارا بادشاہ کی حکومت کے دوسرے سال میں وہ آ کر رب الافواج اپنے خدا کے گھر پر کام کرنے لگے۔ چھٹے مہینے کا 24واں دن تھا۔ باب دیکھیں |