Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




حجّی 1:12 - کِتابِ مُقادّس

12 تب زرُبّاؔبل بِن سیالتی ایل اور سردار کاہِن یشُوع بِن یہُوصدؔق اور لوگوں کا سب بقِیّہ خُداوند اپنے خُدا کے کلام اور اُس کے بھیجے ہُوئے حجَّی نبی کی باتوں کے شِنوا ہُوئے اور لوگ خُداوند کے حضُور ترسان ہُوئے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 تَب شیالتی ایل کے بیٹے زرُبّابِیل اَور یہُوصدقؔ کے بیٹے یہوشُعؔ اعلیٰ کاہِن اَور تمام باقی لوگوں نے اَپنے یَاہوِہ کے کلام کی فرمانبرداری کی اَور حگّیؔ نبی کے پیغام کو سُنا کیونکہ یَاہوِہ اُن کے خُدا نے اُسے بھیجا تھا۔ اَور لوگ یَاہوِہ سے خوفزدہ ہُوئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 तब ज़रुब्बाबल बिन सियालतियेल, इमामे-आज़म यशुअ बिन यहूसदक़ और क़ौम के पूरे बचे हुए हिस्से ने रब अपने ख़ुदा की सुनी। जो भी बात रब उनके ख़ुदा ने हज्जी नबी को सुनाने को कहा था उसे उन्होंने मान लिया। रब का ख़ौफ़ पूरी क़ौम पर तारी हुआ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 تب زرُبابل بن سیالتی ایل، امامِ اعظم یشوع بن یہوصدق اور قوم کے پورے بچے ہوئے حصے نے رب اپنے خدا کی سنی۔ جو بھی بات رب اُن کے خدا نے حجی نبی کو سنانے کو کہا تھا اُسے اُنہوں نے مان لیا۔ رب کا خوف پوری قوم پر طاری ہوا۔

باب دیکھیں کاپی




حجّی 1:12
19 حوالہ جات  

تُمہارے درمِیان کَون ہے جو خُداوند سے ڈرتا اور اُس کے خادِم کی باتیں سُنتا ہے؟ جو اندھیرے میں چلتا اور رَوشنی نہیں پاتا۔ وہ خُداوند کے نام پر توکُّل کرے اور اپنے خُدا پر بھروسا رکھّے۔


پِھر خُداوند نے یہُوداؔہ کے ناظِم زرُبّاؔبل بِن سیالتی ایل کی اور سردار کاہِن یشُوع بِن یہُوصدؔق کی اور لوگوں کے بقِیّہ کی رُوح کو ترغِیب دی۔ پس وہ آ کر ربُّ الافواج اپنے خُدا کے گھر کی تعمِیر میں مشغُول ہُوئے۔


تب زرُبّابل بِن سِالتی ایل اور یشُوع بِن یُوصدؔق اُٹھے اور خُدا کے گھر کو جو یروشلیِم میں ہے بنانے لگے اور خُدا کے وہ نبی اُن کے ساتھ ہو کر اُن کی مدد کرتے تھے۔


خُداوند کا خَوف عِلم کا شرُوع ہے لیکن احمق حِکمت اور تربِیّت کی حقارت کرتے ہیں۔


خُداوند کی حمد کرو۔ مُبارک ہے وہ آدمی جو خُداوند سے ڈرتا ہے اور اُس کے حُکموں میں خُوب مسرُور رہتا ہے۔


کہ یہُوداؔہ کے ناظِم زرُبّاؔبل بِن سیالتی ایل سردار کاہِن یشُوع بِن یہُوصدؔق اور لوگوں کے بقِیّہ سے یُوں کہہ۔


دارا بادشاہ کی سلطنت کے دُوسرے برس کے چھٹے مہِینے کی پہلی تارِیخ کو یہُوداؔہ کے ناظِم زرُبّاؔبل بِن سیالتی ایل اور سردار کاہِن یشُوع بِن یہُوصدؔق کو حجَّی نبی کی معرفت خُداوند کا کلام پُہنچا۔


اب سب کُچھ سُنایا گیا۔ حاصِلِ کلام یہ ہے۔ خُدا سے ڈر اور اُس کے حُکموں کو مان کہ اِنسان کا فرضِ کُلّی یِہی ہے۔


پس ہم وہ بادشاہی پا کر جو ہِلنے کی نہیں اُس فضل کو ہاتھ سے نہ دیں جِس کے سبب سے پسندِیدہ طَور پر خُدا کی عِبادت خُدا ترسی اور خَوف کے ساتھ کریں۔


جو تُمہارے پاس پُہنچی ہے جَیسے سارے جہان میں بھی پَھل دیتی اور ترقّی کرتی جاتی ہے۔ چُنانچہ جِس دِن سے تُم نے اُس کو سُنا اور خُدا کے فضل کو سچّے طَور پر پہچانا تُم میں بھی اَیسا ہی کرتی ہے۔


پس تمام یہُودیہ اور گلِیل اور سامریہ میں کلِیسیا کو چَین ہو گیا اور اُس کی ترقّی ہوتی گئی اور وہ خُداوند کے خَوف اور رُوحُ القُدس کی تسلّی پر چلتی اور بڑھتی جاتی تھی۔


تُو سب لوگوں کو یعنی مَردوں اور عَورتوں اور بچّوں اور اپنی بستِیوں کے مُسافِروں کو جمع کرنا تاکہ وہ سُنیں اور سِیکھیں اور خُداوند تُمہارے خُدا کا خَوف مانیں اور اِس شرِیعت کی سب باتوں پر اِحتیاط رکھ کر عمل کریں۔


پِھر اُس نے کہا کہ تُو اپنا ہاتھ لڑکے پر نہ چلا اور نہ اُس سے کُچھ کر کیونکہ مَیں اب جان گیا کہ تُو خُدا سے ڈرتا ہے اِس لِئے کہ تُو نے اپنے بیٹے کو بھی جو تیرا اِکلوتا ہے مُجھ سے دریغ نہ کِیا۔


اور اُن کے لڑکے جِن کو کُچھ معلُوم نہیں وہ بھی سُنیں اور جب تک تُم اُس مُلک میں جِیتے رہو جِس پر قبضہ کرنے کو تُم یَردن پار جاتے ہو تب تک وہ برابر خُداوند تُمہارے خُدا کا خَوف ماننا سِیکھیں۔


اور کاہِنوں کی اَولاد میں یہ لوگ مِلے جِنہوں نے اجنبی عَورتیں بیاہ لی تِھیں یعنی بنی یشُوع میں سے یُوصدؔق کا بیٹا اور اُس کے بھائی معسیاؔہ اور الِیعزر اور یارِب اور جِدلیاؔہ۔


اگر تُم راضی اور فرمانبردار ہو تو زمِین کے اچّھے اچّھے پَھل کھاؤ گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات