Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




حبقوق 3:9 - کِتابِ مُقادّس

9 تیری کمان غِلاف سے نِکالی گئی۔ تیرا عہد قبائِل کے ساتھ اُستوار تھا۔ سِلاہ تُو نے زمِین کو ندیوں سے چِیر ڈالا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 آپ نے اَپنی کمان کو غلاف سے نکالا، آپ نے بہت سے تیر لانے کو کہا۔ آپ نے زمین کو دریاؤں سے چیر ڈالا؛

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 तूने अपनी कमान को निकाल लिया, तेरी लानतें तीरों की तरह बरसने लगी हैं। (सिलाह) तू ज़मीन को फाड़कर उन जगहों पर दरिया बहने देता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 تُو نے اپنی کمان کو نکال لیا، تیری لعنتیں تیروں کی طرح برسنے لگی ہیں۔ (سِلاہ) تُو زمین کو پھاڑ کر اُن جگہوں پر دریا بہنے دیتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




حبقوق 3:9
22 حوالہ جات  

اُس نے چٹان کو چِیرا اور پانی پُھوٹ نِکلا اور خُشک زمِین پر ندی کی طرح بہنے لگا۔


اور سب نے ایک ہی رُوحانی پانی پِیا کیونکہ وہ اُس رُوحانی چٹان میں سے پانی پِیتے تھے جو اُن کے ساتھ ساتھ چلتی تھی اور وہ چٹان مسِیح تھا۔


اُس نے دُشمن کی طرح کمان کھینچی۔ مُخالِف کی طرح دہنا ہاتھ بڑھایا۔ اور دُخترِ صِیُّون کے خَیمہ میں سب حسِینوں کو قتل کِیا۔ اُس نے اپنے قہر کی آگ کو اُنڈیل دِیا۔


خُداوند نے اپنا پاک بازُو تمام قَوموں کی آنکھوں کے سامنے ننگا کِیا ہے اور زمِین سراسر ہمارے خُدا کی نجات کو دیکھے گی۔


مَیں اپنے ہاتھ تیری طرف پَھیلاتا ہُوں۔ میری جان خُشک زمِین کی مانِند تیری پیاسی ہے۔ (سِلاہ)


مَیں اُن پر آفتوں کا ڈھیر لگاؤُں گا اور اپنے تیروں کو اُن پر ختم کرُوں گا۔


تب مُوسیٰ نے اپنا ہاتھ اُٹھایا اور اُس چٹان پر دو بار لاٹھی ماری اور کثرت سے پانی بہہ نِکلا اور جماعت نے اور اُن کے چَوپایوں نے پِیا۔


دیکھ مَیں تیرے آگے جا کر وہاں حورِبؔ کی ایک چٹان پر کھڑا رہُوں گا اور تُو اُس چٹان پر مارنا تو اُس میں سے پانی نِکلے گا کہ یہ لوگ پِئیں۔ چُنانچہ مُوسیٰؔ نے بنی اِسرائیل کے بزُرگوں کے سامنے یہی کِیا۔


تیرے اُڑنے والے تِیروں کی رَوشنی سے تیرے چمکِیلے بھالے کی جھلک سے آفتاب و مہتاب اپنے بُرجوں میں ٹھہر گئے۔


وہ چٹانوں میں سے نالِیاں کاٹتا ہے۔ اُس کی آنکھ ہر بیش قِیمت چِیز کو دیکھ لیتی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات