Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




حبقوق 3:7 - کِتابِ مُقادّس

7 مَیں نے کُوشن کے خَیموں کو مُصِیبت میں دیکھا۔ مُلکِ مِدیاؔن کے پردے ہِل گئے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 مَیں نے کوشن کے خیموں کو مُصیبت میں دیکھا، اَور مُلک مِدیان کے رِہائشی قِیام گاہیں غم میں ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 मैंने कूशान के ख़ैमों को मुसीबत में देखा, मिदियान के तंबू काँप रहे थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 مَیں نے کُوشان کے خیموں کو مصیبت میں دیکھا، مِدیان کے تنبو کانپ رہے تھے۔

باب دیکھیں کاپی




حبقوق 3:7
12 حوالہ جات  

اُنہوں نے یشُوع کو جواب دِیا کہ تیرے خادِموں کو تحقِیق یہ خبر مِلی تھی کہ خُداوند تیرے خُدا نے اپنے بندہ مُوسیٰ کو فرمایا کہ سارا مُلک تُم کو دے اور اِس مُلک کے سب باشِندوں کو تُمہارے سامنے سے نیست و نابُود کرے۔ سو ہم کو تُمہارے سبب سے اپنی جانوں کے لالے پڑ گئے اِس لِئے ہم نے یہ کام کِیا۔


کیونکہ ہم نے سُن لِیا ہے کہ جب تُم مِصرؔ سے نِکلے تو خُداوند نے تُمہارے آگے بحرِ قُلزم کے پانی کو سُکھا دِیا اور تُم نے امورِیوں کے دونوں بادشاہوں سِیحوؔن اور عوج سے جو یَردن کے اُس پار تھے اور جِن کو تُم نے بِالکُل ہلاک کر ڈالا کیا کیا کِیا۔


اور زِبح اور ضلِمنع بھاگے اور اُس نے اُن کا پِیچھا کر کے اُن دونوں مِدیانی بادشاہوں زِبح اور ضلِمنع کو پکڑ لِیا اور سارے لشکر کو بھگا دِیا۔


وہ اُن کے خَیموں اور گلّوں کو لے لیں گے۔ اُن کے پردوں اور برتنوں اور اُونٹوں کو چِھین لے جائیں گے اور وہ چِلاّ کر اُن سے کہیں گے کہ چاروں طرف خَوف ہے۔


جب فرِعونؔ نے یہ سُنا تو چاہا کہ مُوسیٰؔ کو قتل کرے پر مُوسیٰؔ فرِعونؔ کے حضُور سے بھاگ کر مُلکِ مِدیاؔن میں جا بسا۔ وہاں وہ ایک کُنوئیں کے نزدِیک بَیٹھا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات