Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




حبقوق 2:1 - کِتابِ مُقادّس

1 مَیں اپنی دِیدگاہ پر کھڑا رہُوں گا اور بُرج پر چڑھ کر اِنتظار کرُوں گا کہ وہ مُجھ سے کیا کہتا ہے اور مَیں اپنی فریاد کی بابت کیا جواب دُوں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 میں اَپنی پہرےداری پر کھڑا رہُوں گا اَور فصیل پر مضبُوطی سے ٹھہرا رہُوں گا؛ اَور اِنتظار کروں گا کہ وہ مُجھ سے کیا کہتاہے، اَور مَیں اُس کی شکایت کا کیا جَواب دُوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 अब मैं पहरा देने के लिए अपनी बुर्जी पर चढ़ जाऊँगा, क़िले की ऊँची जगह पर खड़ा होकर चारों तरफ़ देखता रहूँगा। क्योंकि मैं जानना चाहता हूँ कि अल्लाह मुझे क्या कुछ बताएगा, कि वह मेरी शिकायत का क्या जवाब देगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 اب مَیں پہرا دینے کے لئے اپنی بُرجی پر چڑھ جاؤں گا، قلعے کی اونچی جگہ پر کھڑا ہو کر چاروں طرف دیکھتا رہوں گا۔ کیونکہ مَیں جاننا چاہتا ہوں کہ اللہ مجھے کیا کچھ بتائے گا، کہ وہ میری شکایت کا کیا جواب دے گا۔

باب دیکھیں کاپی




حبقوق 2:1
23 حوالہ جات  

تب اُس نے شیر کی سی آواز سے پُکارا اَے خُداوند! مَیں اپنی دِیدگاہ پر تمام دِن کھڑا رہا اور مَیں نے ہر رات پہرے کی جگہ پر کاٹی۔


اَے یروشلیِم مَیں نے تیری دِیواروں پر نِگہبان مُقرّر کِئے ہیں۔ وہ دِن رات کبھی خاموش نہ ہوں گے۔ اَے خُداوند کا ذِکر کرنے والو خاموش نہ ہو۔


اور داؤُد دونوں پھاٹکوں کے درمِیان بَیٹھا تھا اور پہرے والا پھاٹک کی چھت سے ہو کر فصِیل پر گیا اور کیا دیکھتا ہے کہ ایک شخص اکیلا دَوڑا آتا ہے۔


مَیں سنُوں گا کہ خُداوند خُدا کیا فرماتا ہے کیونکہ وہ اپنے لوگوں اور اپنے مُقدّسوں سے سلامتی کی باتیں کرے گا۔ پر وہ پِھر حماقت کی طرف رجُوع نہ کریں۔


اَے خُداوند! تُو صُبح کو میری آواز سُنے گا۔ مَیں سویرے ہی تُجھ سے دُعا کر کے اِنتظار کرُوں گا


کیونکہ تُم اِس کی دلِیل چاہتے ہو کہ مسِیح مُجھ میں بولتا ہے اور وہ تُمہارے واسطے کمزور نہیں بلکہ تُم میں زورآور ہے۔


اَے خُداوند! اگر مَیں تیرے ساتھ حُجّت کرُوں تو تُو ہی صادِق ٹھہرے گا تَو بھی مَیں تُجھ سے اِس امر پر بحث کرنا چاہتا ہُوں کہ شرِیر اپنی روِش میں کیوں کامیاب ہوتے ہیں؟ سب دغاباز کیوں آرام سے رہتے ہیں؟


مَیں اُسے اپنے قدموں کی تعداد بتاتا۔ امِیر کی طرح مَیں اُس کے پاس جاتا۔


اور یزرعیل میں نِگہبان بُرج پر کھڑا تھا اور اُس نے جو یاہُو کے جتھے کو آتے ہُوئے دیکھا تو کہا مُجھے ایک جتھا دِکھائی دیتا ہے۔ یُوراؔم نے کہا ایک سوار کو لے کر اُن سے مِلنے کو بھیج۔ وہ یہ پُوچھے ”خَیر ہے؟“


کہ اپنے بیٹے کو مُجھ میں ظاہِر کرے تاکہ مَیں غَیر قَوموں میں اُس کی خُوشخبری دُوں تو نہ مَیں نے گوشت اور خُون سے صلاح لی۔


دسترخوان بِچھایا گیا۔ نِگہبان کھڑا کِیا گیا۔ وہ کھاتے ہیں اور پِیتے ہیں۔ اُٹھو اَے سردارو! سِپر پر تیل ملو۔


کاش کہ کوئی میری سُننے والا ہوتا! (یہ لو میرا دستخط۔ قادرِ مُطلق مُجھے جواب دے)۔ کاش کہ میرے مُخالِف کے دعویٰ کی تحرِیر ہوتی!


اور بنی اِسرائیل نے خُداوند اپنے خُدا کے خِلاف چِھپ کر وہ کام کِئے جو بھلے نہ تھے اور اُنہوں نے اپنے سب شہروں میں نِگہبانوں کے بُرج سے فصِیل دار شہر تک اپنے لِئے اُونچے مقام بنائے۔


اور مَیں نے تُم پر نِگہبان بھی مُقرّر کِئے اور کہا نرسِنگے کی آواز سُنو پر اُنہوں نے کہا ہم نہ سُنیں گے۔


کہ اَے آدمؔ زاد مَیں نے تُجھے بنی اِسرائیل کا نِگہبان مُقرّر کِیا۔ پس تُو میرے مُنہ کا کلام سُن اور میری طرف سے اُن کو آگاہ کر دے۔


لیکن مَیں خُداوند کی راہ دیکُھوں گا اور اپنے نجات دینے والے خُدا کا اِنتِظار کرُوں گا میرا خُدا میری سُنے گا۔


یقِیناً اُس کی نجات اُس سے ڈرنے والوں کے قرِیب ہے تاکہ جلال ہمارے مُلک میں بسے۔


کیونکہ خُداوند نے مُجھے یُوں فرمایا کہ جا نِگہبان بِٹھا۔ وہ جو کُچھ دیکھے سو بتائے۔


سو تُو اَے آدمؔ زاد اِس لِئے کہ مَیں نے تُجھے بنی اِسرائیل کا نِگہبان مُقرّر کِیا میرے مُنہ کا کلام سُن رکھ اور میری طرف سے اُن کو ہوشیار کر۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات