Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




حبقوق 1:8 - کِتابِ مُقادّس

8 اُن کے گھوڑے چِیتوں سے بھی تیز رفتار اور شام کو نِکلنے والے بھیڑیوں سے زیادہ خُون خوار ہیں اور اُن کے سوار کُودتے پھاندتے آتے ہیں۔ ہاں وہ دُور سے چلے آتے ہیں۔ وہ عُقاب کی مانِند ہیں جو اپنے شِکار پر جھپٹتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 اُن کے گھوڑے چیتوں سے زِیادہ تیز رفتار، اَور شام کو نکلنے والے بھیڑیوں سے زِیادہ خُونخوار ہیں۔ اُن کے گُھڑسوار کودتے پھاندتے آگے کو بڑھتے چلے جاتے ہیں؛ اُن کے گُھڑسوار دُور سے آئے ہیں۔ وہ اُڑتے ہُوئے گِدھ کی مانند ہیں جو شِکار کو نگلنے کے لیٔے جھپٹتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 उनके घोड़े चीतों से तेज़ हैं, और शाम के वक़्त शिकार करनेवाले भेड़ीए भी उन जैसे फुरतीले नहीं होते। वह सरपट दौड़कर दूर दूर से आते हैं। जिस तरह उक़ाब लाश पर झपट्टा मारता है उसी तरह वह अपने शिकार पर हमला करते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 اُن کے گھوڑے چیتوں سے تیز ہیں، اور شام کے وقت شکار کرنے والے بھیڑیئے بھی اُن جیسے پُھرتیلے نہیں ہوتے۔ وہ سرپٹ دوڑ کر دُور دُور سے آتے ہیں۔ جس طرح عقاب لاش پر جھپٹا مارتا ہے اُسی طرح وہ اپنے شکار پر حملہ کرتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




حبقوق 1:8
17 حوالہ جات  

دیکھو وہ گھٹا کی طرح چڑھ آئے گا۔ اُس کے رتھ گِردباد کی مانِند اور اُس کے گھوڑے عُقابوں سے تیزتر ہیں۔ ہم پر افسوس! کہ ہائے ہم غارت ہو گئے۔


اُس کے اُمرا اُس میں گرجنے والے بَبر ہیں۔ اُس کے قاضی بھیڑئے ہیں جو شام کو نِکلتے ہیں اور صُبح تک کُچھ نہیں چھوڑتے۔


تُرہی اپنے مُنہ سے لگا۔ وہ عُقاب کی طرح خُداوند کے گھر پر ٹُوٹ پڑا ہے کیونکہ اُنہوں نے میرے عہد سے تجاوُز کِیا اور میری شرِیعت کے خِلاف چلے۔


اور کہہ خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ ایک بڑا عُقاب جو بڑے بازُو اور لمبے پر رکھتا تھا اپنے رنگا رنگ کے بال و پر میں چِھپا ہُؤا لُبناؔن میں آیا اور اُس نے دیودار کی چوٹی توڑ لی۔


اِس لِئے جنگل کا شیرِ بَبر اُن کو پھاڑے گا۔ بیابان کا بھیڑِیا اُن کو ہلاک کرے گا۔ چِیتا اُن کے شہروں کی گھات میں بَیٹھا رہے گا۔ جو کوئی اُن میں سے نِکلے پھاڑا جائے گا کیونکہ اُن کی سرکشی بُہت ہُوئی اور اُن کی برگشتگی بڑھ گئی۔


خُداوند دُور سے بلکہ زمِین کے کنارے سے ایک قَوم کو تُجھ پر چڑھا لائے گا جَیسے عُقاب ٹُوٹ کر آتا ہے۔ اُس قَوم کی زُبان کو تُو نہیں سمجھے گا۔


اُنہوں نے جواب میں اُس سے کہا کہ اَے خُداوند! یہ کہاں ہو گا؟ اُس نے اُن سے کہا جہاں مُردار ہے وہاں گِدھ بھی جمع ہوں گے۔


جہاں مُردار ہے وہاں گِدھ جمع ہو جائیں گے۔


کہ اِس باغی خاندان سے کہہ کیا تُم اِن باتوں کا مطلب نہیں جانتے؟ اِن سے کہہ دیکھو شاہِ بابل نے یروشلیِم پر چڑھائی کی اور اُس کے بادشاہ کو اور اُس کے اُمرا کو اسِیر کر کے اپنے ساتھ بابل کو لے گیا۔


ہم کو رگیدنے والے آسمان کے عُقابوں سے بھی تیز ہیں۔ اُنہوں نے پہاڑوں پر ہمارا پِیچھا کِیا۔ وہ بیابان میں ہماری گھات میں بَیٹھے۔


وہ تیز جہازوں کی طرح نِکل گئے اور اُس عُقاب کی مانِند جو شِکار پر جھپٹتا ہو۔


اور وہ مغرِب کی طرف فلِستیوں کے کندھوں پر جھپٹیں گے اور وہ مِل کر مشرِق کے بسنے والوں کو لُوٹیں گے اور ادُوؔم اور موآؔب پر ہاتھ ڈالیں گے اور بنی عمُّون اُن کے فرمانبردار ہوں گے۔


کیونکہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ وہ عُقاب کی مانِند اُڑے گا اور موآؔب کے خِلاف بازُو پَھیلائے گا۔


وہ تِیرانداز و نیزہ باز ہیں۔ وہ سنگ دِل و بے رحم ہیں۔ اُن کے نعروں کی صدا سمُندر کی سی ہے۔ وہ گھوڑوں پر سوار ہیں۔ اَے دُخترِ بابل وہ جنگی مَردوں کی مانِند تیرے مُقابِل صف آرائی کرتے ہیں۔


وہ اپنے گھوڑوں کے سُموں سے تیری سب سڑکوں کو روند ڈالے گا اور تیرے لوگوں کو تلوار سے قتل کرے گا اور تیری توانائی کے سُتُون زمِین پر گِر جائیں گے۔


وہ اپنے سرداروں کو بُلاتا ہے۔ وہ ٹکرّیں کھاتے آتے ہیں۔ وہ جلدی جلدی فصِیل پر چڑھتے ہیں اور اڑتلا تیّار کِیا جاتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات