حبقوق 1:12 - کِتابِ مُقادّس12 اَے خُداوند میرے خُدا! اَے میرے قُدُّوس! کیا تُو ازل سے نہیں ہے؟ ہم نہیں مَریں گے۔ اَے خُداوند تُو نے اُن کو عدالت کے لِئے ٹھہرایا ہے اور اَے چٹان تُو نے اُن کو تادِیب کے لِئے مُقرّر کِیا ہے۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ12 اَے میرے یَاہوِہ، میرے خُدا میرے قُدُّوس کیا آپ اَبد سے نہیں ہے؟ آپ مَریں گے تو نہیں؟ اَے خُدا، تُونے اُنہیں اِنصاف کرنے کے لیٔے مُقرّر کیا ہے؛ اَے چٹّان تُونے اُنہیں سزا دینے کے لیٔے مخصُوص کیا ہے۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस12 ऐ रब, क्या तू क़दीम ज़माने से ही मेरा ख़ुदा, मेरा क़ुद्दूस नहीं है? हम नहीं मरेंगे। ऐ रब, तूने उन्हें सज़ा देने के लिए मुक़र्रर किया है। ऐ चट्टान, तेरी मरज़ी है कि वह हमारी तरबियत करें। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن12 اے رب، کیا تُو قدیم زمانے سے ہی میرا خدا، میرا قدوس نہیں ہے؟ ہم نہیں مریں گے۔ اے رب، تُو نے اُنہیں سزا دینے کے لئے مقرر کیا ہے۔ اے چٹان، تیری مرضی ہے کہ وہ ہماری تربیت کریں۔ باب دیکھیں |
خُداوند اِسرائیل کا فِدیہ دینے والا اور اُس کا قُدُّوس اُس کو جِسے اِنسان حقِیر جانتا ہے اور جِس سے قَوم کو نفرت ہے اور جو حاکِموں کا چاکر ہے یُوں فرماتا ہے کہ بادشاہ دیکھیں گے اور اُٹھ کھڑے ہوں گے اور اُمرا سِجدہ کریں گے۔ خُداوند کے لِئے جو صادِقُ القَول اور اِسرائیل کا قُدُّوس ہے جِس نے تُجھے برگُزِیدہ کِیا ہے۔
اور مَیں عدالت کے لِئے تُمہارے نزدِیک آؤُں گا اور جادُوگروں اور بدکاروں اور جُھوٹی قَسم کھانے والوں کے خِلاف اور اُن کے خِلاف بھی جو مزدُوروں کو مزدُوری نہیں دیتے اور بیواؤں اور یتِیموں پر سِتم کرتے اور مُسافِروں کی حق تلفی کرتے ہیں اور مُجھ سے نہیں ڈرتے مُستعِد گواہ ہُوں گا ربُّ الافواج فرماتا ہے۔