Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 8:1 - کِتابِ مُقادّس

1 پِھر خُدا نے نُوحؔ کو اور کُل جان داروں اور کُل چَوپایوں کو جو اُس کے ساتھ کشتی میں تھے یاد کِیا اور خُدا نے زمِین پر ایک ہوا چلائی اور پانی رُک گیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 لیکن خُدا نے نوحؔا اَور تمام جنگلی جانوروں اَور مویشیوں کو، جو اُن کے ساتھ جہاز میں تھے یاد رکھا اَور خُدا نے زمین پر ہَوا چلائی اَور پانی کم ہو گیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 लेकिन अल्लाह को नूह और तमाम जानवर याद रहे जो कश्ती में थे। उसने हवा चला दी जिससे पानी कम होने लगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 لیکن اللہ کو نوح اور تمام جانور یاد رہے جو کشتی میں تھے۔ اُس نے ہَوا چلا دی جس سے پانی کم ہونے لگا۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 8:1
35 حوالہ جات  

اور خُدا نے راخِلؔ کو یاد کِیا اور خُدا نے اُس کی سُن کر اُس کے رَحِم کو کھولا۔


اور یُوں ہُؤا کہ جب خُدا نے اُس ترائی کے شہروں کو نیست کِیا تو خُدا نے ابرہامؔ کو یاد کِیا اور اُن شہروں کو جہاں لُوطؔ رہتا تھا غارت کرتے وقت لُوطؔ کو اُس بلا سے بچایا۔


اور خُدا نے اُن کا کراہنا سُنا اور خُدا نے اپنے عہد کو جو ابرہامؔ اور اِضحاقؔ اور یعقُوبؔ کے ساتھ تھا یاد کِیا۔


جِس نے ہماری پستی میں ہم کو یاد کِیا کہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔


اور صُبح کو وہ سویرے اُٹھے اور خُداوند کے آگے سِجدہ کِیا اور رامہ کو اپنے گھر لَوٹ گئے اور القانہ نے اپنی بِیوی حنّہ سے مُباشرت کی اور خُداوند نے اُسے یاد کِیا۔


پِھر مُوسیٰؔ نے اپنا ہاتھ سمُندر کے اُوپر بڑھایا اور خُداوند نے رات بھر تُند پُوربی آندھی چلا کر اور سمُندر کو پِیچھے ہٹا کر اُسے خُشک زمِین بنا دِیا اور پانی دو حِصّے ہو گیا۔


اَے خُداوند! اُس کرم سے جو تُو اپنے لوگوں پر کرتا ہے مُجھے یاد کر۔ اپنی نجات مُجھے عِنایت فرما۔


خُداوند نے یعقُوبؔ کی حشمت کی قَسم کھا کر فرمایا ہے مَیں اُن کے کاموں میں سے ایک کو بھی ہرگِز نہ بُھولُوں گا۔


اَے خُداوند مَیں نے تیری شُہرت سُنی اور ڈر گیا۔ اَے خُداوند اِسی زمانہ میں اپنے کام کو بحال کر۔ اِسی زمانہ میں اُس کو ظاہِر کر۔ قہر کے وقت رحم کو یاد فرما۔


اَے خُداوند! یروشلِیم کے دِن کو بنی ادُوم کے خِلاف یاد کر جو کہتے تھے اِسے ڈھا دو۔ اِسے بُنیاد تک ڈھا دو۔


اَے خُداوند! داؤُد کی خاطِر اُس کی سب مُصِیبتوں کو یاد کر


اور مُقرّرہ وقتوں پر لکڑی کے ہدئے اور پہلے پَھلوں کے لِئے حلقے مُقرّر کر دِئے۔ اَے میرے خُدا بھلائی کے لِئے مُجھے یاد کر۔


اور مَیں نے لاویوں کو حُکم کِیا کہ اپنے آپ کو پاک کریں اور سبت کے دِن کی تقدِیس کی غرض سے آ کر پھاٹکوں کی رکھوالی کریں۔ اَے میرے خُدا اِسے بھی میرے حق میں یاد کر اور اپنی بڑی رحمت کے مُطابِق مُجھ پر ترس کھا۔


اَے میرے خُدا اُن کو یاد کر اِس لِئے کہ اُنہوں نے کہانت کو اور کہانت اور لاویوں کے عہد کو ناپاک کِیا ہے۔


اَے میرے خُدا اِس کے لِئے مُجھے یاد کر اور میرے نیک کاموں کو جو مَیں نے اپنے خُدا کے گھر اور اُس کی رسُوم کے لِئے کِئے مِٹا نہ ڈال۔


کیونکہ اُس کے گُناہ آسمان تک پُہنچ گئے ہیں اور اُس کی بدکارِیاں خُدا کو یاد آ گئی ہیں۔


اور اُس بڑے شہر کے تِین ٹُکڑے ہو گئے اور قَوموں کے شہر گِر گئے اور بڑے شہر بابل کی خُدا کے ہاں یاد ہُوئی تاکہ اُسے اپنے سخت غضب کی مَے کا جام پِلائے۔


شِمالی ہوا مینہ کو لاتی ہے اور غِیبت گو زُبان تُرش رُوئی کو۔


کاش کہ تُو مُجھے پاتال میں چِھپا دے اور جب تک تیرا قہر ٹل نہ جائے مُجھے پوشِیدہ رکھّے اور کوئی مُعیّن وقت میرے لِئے ٹھہرائے اور مُجھے یاد کرے!


خُداوند کے فرِشتہ نے اُسے کہا کہ تُو نے اپنی گدھی کو تِین بار کیوں مارا؟ دیکھ مَیں تُجھ سے مُزاحمت کرنے کو آیا ہُوں اِس لِئے کہ تیری چال میری نظر میں ٹیڑھی ہے۔


اور کیا مُجھے لازِم نہ تھا کہ مَیں اِتنے بڑے شہر نِینوؔہ کا خیال کرُوں جِس میں ایک لاکھ بِیس ہزار سے زیادہ اَیسے ہیں جو اپنے دہنے اور بائیں ہاتھ میں اِمتِیاز نہیں کر سکتے اور بے شُمار مویشی ہیں؟


تیری صداقت خُدا کے پہاڑوں کی مانِند ہے تیرے احکام نِہایت عمِیق ہیں۔ اَے خُداوند! تُو اِنسان اور حَیوان دونوں کو محفُوظ رکھتا ہے۔


تُو نے اپنی آندھی کو پُھونک ماری تو سمُندر نے اُن کو چِھپا لِیا۔ وہ زور کے پانی میں سیسے کی طرح ڈُوب گئے۔


اور جب تُم اپنے مُلک میں اَیسے دُشمن سے جو تُم کو ستاتا ہو لڑنے کو نِکلو تو تُم نرسِنگوں کو سانس باندھ کر زور سے پُھونکنا۔ اِس حال میں خُداوند تُمہارے خُدا کے حضُور تُمہاری یاد ہو گی اور تُم اپنے دُشمنوں سے نجات پاؤ گے۔


دیکھو! وہ مِینہہ کو روک لیتا ہے تو پانی سُوکھ جاتا ہے۔ پِھر جب وہ اُسے بھیجتا ہے تو وہ زمِین کو اُلٹ دیتا ہے۔


خُداوند طُوفان کے وقت تخت نشِین تھا۔ بلکہ خُداوند ہمیشہ تک تخت نشِین ہے۔


کیونکہ اُس نے اپنے پاک قَول کو اور اپنے بندہ ابرہامؔ کو یاد کِیا


جو سمُندر کو کہتا ہُوں کہ سُوکھ جا اور مَیں تیری ندیاں سُکھا ڈالُوں گا۔


وُہی سمُندر کو ڈانٹتا اور سُکھا دیتا ہے اور سب ندِیوں کو خُشک کر ڈالتا ہے۔ بسن اور کرمِل کُملا جاتے ہیں اور لُبناؔن کی کونپلیں مُرجھا جاتی ہیں۔


اور سب جان داروں سے جو تُمہارے ساتھ ہیں کیا پرِندے کیا چَوپائے کیا زمِین کے جانور یعنی زمِین کے اُن سب جانوروں کے بارے میں جو کشتی سے اُترے عہد کرتا ہُوں۔


خُداوند نے ہم کو یاد رکھّا۔ وہ برکت دے گا۔ وہ اِسرائیل کے گھرانے کو برکت دے گا۔ وہ ہارُون کے گھرانے کو برکت دے گا۔


اُس کی نہروں پر خُشک سالی ہے۔ وہ سُوکھ جائیں گی کیونکہ وہ تراشی ہُوئی مُورتوں کی مُملکت ہے اور وہ بُتوں پرشیفتہ ہیں۔


اور وہ مُصِیبت کے سمُندر سے گُذر جائے گا اور اُس کی لہروں کو مارے گا اور دریایِ نِیل تہ تک سُوکھ جائے گا اور اؔسُور کا تکبُّر ٹُوٹ جائے گا اور مِصرؔ کا عصا جاتا رہے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات