Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 6:16 - کِتابِ مُقادّس

16 اور اُس کشتی میں ایک رَوشن دان بنانا اور اُوپر سے ہاتھ بھر چھوڑ کر اُسے ختم کر دینا اور اُس کشتی کا دروازہ اُس کے پہلُو میں رکھنا اور اُس میں تِین درجے بنانا۔ نِچلا۔ دُوسرا اور تِیسرا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 جہاز کی چھت سے لے کر ہاتھ بھر نیچے تک روشندان بنانا۔ جہاز کے اَندر تین درجے بنانا نِچلا، درمیانی اَور بالائی، اَور جہاز کا دروازہ جہاز کے پہلو میں رکھنا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 कश्ती की छत को यों बनाना कि उसके नीचे 18 इंच खुला रहे। एक तरफ़ दरवाज़ा हो, और उस की तीन मनज़िलें हों।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 کشتی کی چھت کو یوں بنانا کہ اُس کے نیچے 18 انچ کھلا رہے۔ ایک طرف دروازہ ہو، اور اُس کی تین منزلیں ہوں۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 6:16
9 حوالہ جات  

آستانوں اور جھروکوں اور گِرداگِرد کے برآمدوں کو جو سِہ منزلہ اور آستانوں کے مُقابِل تھے اور چاروں طرف سے لکڑی سے مڑھے ہُوئے تھے اور زمِین سے کِھڑکیوں تک اور کِھڑکیاں بھی مڑھی ہُوئی تھِیں۔


اور چالِیس دِن کے بعد یُوں ہُؤا کہ نُوحؔ نے کشتی کی کھِڑکی جو اُس نے بنائی تھی کھولی۔


اور جو اندر آئے وہ جَیسا خُدا نے اُسے حُکم دِیا تھا سب جانوروں کے نر و مادہ تھے۔ تب خُداوند نے اُس کو باہر سے بند کر دِیا۔


جب گھر کا مالِک اُٹھ کر دروازہ بند کر چُکا ہو اور تُم باہر کھڑے دروازہ کھٹکھٹا کر یہ کہنا شرُوع کرو کہ اَے خُداوند! ہمارے لِئے کھول دے اور وہ جواب دے کہ مَیں تُم کو نہیں جانتا کہ کہاں کے ہو۔


بِیس ہاتھ کے مُقابِل جو اندرُونی صحن کے لِئے تھے اور بیرُونی صحن کے فرش کے مُقابِل کوٹھریاں تِین طبقوں میں ایک دُوسری کے مُقابِل تِھیں۔


اور جب یاہُو یزرعیل میں آیا تو اِیزؔبِل نے سُنا اور اپنی آنکھوں میں سُرمہ لگا اور اپنا سر سنوار کِھڑکی سے جھانکنے لگی۔


اور جب خُداوند کا صندُوق داؤُد کے شہر کے اندر آ رہا تھا تو ساؤُل کی بیٹی مِیکل نے کِھڑکی سے نِگاہ کی اور داؤُد بادشاہ کو خُداوند کے حضُور اُچھلتے اور ناچتے دیکھا۔ سو اُس نے اپنے دِل ہی دِل میں اُسے حقِیر جانا۔


اور اَیسا کرنا کہ کشتی کی لمبائی تِین سَو ہاتھ۔ اُس کی چَوڑائی پچاس ہاتھ اور اُس کی اُونچائی تِیس ہاتھ ہو۔


اور دیکھ مَیں خود زمِین پر پانی کا طُوفان لانے والا ہُوں تاکہ ہر بشر کو جِس میں زِندگی کا دَم ہے دُنیا سے ہلاک کر ڈالُوں اور سب جو زمِین پر ہیں مَر جائیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات