Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 50:3 - کِتابِ مُقادّس

3 اور اُس کے چالِیس دِن پُورے ہُوئے کیونکہ خُوشبُو بھرنے میں اِتنے ہی دِن لگتے ہیں اور مِصری اُس کے لِئے ستّر دِن تک ماتم کرتے رہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 جِس میں پُورے چالیس دِن لگے کیونکہ لاش کو محفوظ کرنے کے لیٔے اِتنا ہی وقت درکار ہوتاہے۔ اَور مِصریوں نے ستّر دِن تک یعقوب کے لیٔے ماتم کیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 इसमें 40 दिन लग गए। आम तौर पर हनूत करने के लिए इतने ही दिन लगते हैं। मिसरियों ने 70 दिन तक याक़ूब का मातम किया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 اِس میں 40 دن لگ گئے۔ عام طور پر حنوط کرنے کے لئے اِتنے ہی دن لگتے ہیں۔ مصریوں نے 70 دن تک یعقوب کا ماتم کیا۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 50:3
5 حوالہ جات  

اور بنی اِسرائیل مُوسیٰ کے لِئے موآب کے مَیدانوں میں تِیس دِن تک روتے رہے۔ پِھر مُوسیٰ کے لِئے ماتم کرنے اور رونے پِیٹنے کے دِن ختم ہُوئے۔


جب جماعت نے دیکھا کہ ہارُون نے وفات پائی تو اِسرائیلؔ کے سارے گھرانے کے لوگ ہارُون پر تِیس دِن تک ماتم کرتے رہے۔


اور اپنی اسِیری کا لِباس اُتار کر تیرے گھر میں رہے اور ایک مہِینہ تک اپنے ماں باپ کے لِئے ماتم کرے۔ اِس کے بعد تُو اُس کے پاس جا کر اُس کا شَوہر ہونا اور وہ تیری بِیوی بنے۔


اور وہ اتد کے کھلیہان پر جو یَردنؔ کے پار ہے پُہنچے اور وہاں اُنہوں نے بُلند اور دِل سُوز آواز سے نوحہ کِیا اور یُوسفؔ نے اپنے باپ کے لِئے سات دِن تک ماتم کرایا۔


اور جب ماتم کے دِن گُذر گئے تو یُوسفؔ نے فرِعونؔ کے گھر کے لوگوں سے کہا اگر مُجھ پر تُمہارے کرم کی نظر ہے تو فرِعونؔ سے ذرا عرض کر دو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات