Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 49:4 - کِتابِ مُقادّس

4 تُو پانی کی طرح بے ثبات ہے اِس لِئے تُجھے فضِیلت نہیں مِلے گی۔ کیونکہ تُو اپنے باپ کے بستر پر چڑھا۔ تُو نے اُسے نِجس کِیا۔ رُوبن میرے بِچھَونے پر چڑھ گیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 تُم پانی کی طرح سرکش ہو اِس لیٔے تُمہیں فضیلت نہیں ملے گی، کیونکہ تُم نے اَپنے باپ کے بِستر کو ناپاک کیا، میرے بچھونے پر چڑھ کر تُم نے اُسے ناپاک کر ڈالا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 लेकिन चूँकि तुम बेकाबू सैलाब की मानिंद हो इसलिए तुम्हारी अव्वल हैसियत जाती रहे। क्योंकि तुमने मेरी हरम से हमबिसतर होकर अपने बाप की बेहुरमती की है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 لیکن چونکہ تم بےقابو سیلاب کی مانند ہو اِس لئے تمہاری اوّل حیثیت جاتی رہے۔ کیونکہ تم نے میری حرم سے ہم بستر ہو کر اپنے باپ کی بےحرمتی کی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 49:4
11 حوالہ جات  

اور اِسرائیلؔ کے اُس مُلک میں رہتے ہُوئے یُوں ہُؤا کہ رُوبِن نے جا کر اپنے باپ کی حرم بِلہاؔہ سے مُباشرت کی اور اِسرائیلؔ کو یہ معلُوم ہو گیا۔ اُس وقت یعقُوبؔ کے بارہ بیٹے تھے۔


اور اِسرائیل کے پہلوٹھے رُوبِن کے بیٹے (کیونکہ وہ اُس کا پہلوٹھا تھا لیکن اِس لِئے کہ اُس نے اپنے باپ کے بِچَھونے کو ناپاک کِیا تھا اُس کے پہلوٹھے ہونے کا حق اِسرائیل کے بیٹے یُوسفؔ کی اَولاد کو دِیا گیا تاکہ نسب نامہ پہلوٹھے پَن کے مُطابِق نہ ہو۔


لَعنت اُس پر جو اپنے باپ کی بِیوی سے مُباشرت کرے کیونکہ وہ اپنے باپ کے دامن کو بے پردہ کرتا ہے اور سب لوگ کہیں آمِین۔


رُوبِن جِیتا رہے اور مَر نہ جائے تَو بھی اُس کے آدمی تھوڑے ہی ہوں۔


یہاں تک سُننے میں آیا ہے کہ تُم میں حرام کاری ہوتی ہے بلکہ اَیسی حرام کاری جو غَیر قَوموں میں بھی نہیں ہوتی چُنانچہ تُم میں سے ایک شخص اپنے باپ کی بِیوی کو رکھتا ہے۔


تُو اپنے پڑوسی کی بِیوی کا لالچ نہ کرنا اور نہ اپنے پڑوسی کے گھر یا اُس کے کھیت یا غُلام یا لَونڈی یا بَیل یا گدھے یا اُس کی کِسی اور چِیز کا خواہاں ہونا۔


اور یعقُوبؔ کے ساتھ جو اِسرائیلی یعنی اُس کے بیٹے وغیرہ مِصرؔ میں آئے اُن کے نام یہ ہیں۔ رُوبِنؔ یعقُوبؔ کا پہلوٹھا۔


اور اپنے سب خَطوں میں اِن باتوں کا ذِکر کِیا ہے جِن میں بعض باتیں اَیسی ہیں جِن کا سمجھنا مُشکِل ہے اور جاہِل اور بے قِیام لوگ اُن کے معنوں کو بھی اَور صحِیفوں کی طرح کھینچ تان کر اپنے لِئے ہلاکت پَیدا کرتے ہیں۔


اُن کی آنکھیں جِن میں زِنا کار عَورتیں بسی ہُوئی ہیں گُناہ سے رُک نہیں سکتِیں وہ بے قِیام دِلوں کو پھنساتے ہیں۔ اُن کا دِل لالچ کا مشّاق ہے۔ وہ لَعنت کی اَولاد ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات