Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 49:28 - کِتابِ مُقادّس

28 اِسرائیلؔ کے بارہ قبیلے یِہی ہیں اور اُن کے باپ نے جو جو باتیں کہہ کر اُن کو برکت دی وہ بھی یِہی ہیں۔ ہر ایک کو اُس کی برکت کے مُوافِق اُس نے برکت دی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

28 یہ سَب اِسرائیل کے بَارہ قبیلے ہیں اَور یہی وہ باتیں ہیں جو اُن کے باپ نے اُنہیں برکت دیتے وقت کہیں اَور ہر ایک کو وُہی برکت دی جِس کے وہ لائق تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

28 यह इसराईल के कुल बारह क़बीले हैं। और यह वह कुछ है जो उनके बाप ने उनसे बरकत देते वक़्त कहा। उसने हर एक को उस की अपनी बरकत दी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

28 یہ اسرائیل کے کُل بارہ قبیلے ہیں۔ اور یہ وہ کچھ ہے جو اُن کے باپ نے اُن سے برکت دیتے وقت کہا۔ اُس نے ہر ایک کو اُس کی اپنی برکت دی۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 49:28
16 حوالہ جات  

اور جِن پر مُہر کی گئی مَیں نے اُن کا شُمار سُنا کہ بنی اِسرائیل کے سب قبِیلوں میں سے ایک لاکھ چَوالِیس ہزار پر مُہر کی گئی۔


اُسی وعدہ کے پُورا ہونے کی اُمّید پر ہمارے بارہ کے بارہ قبِیلے دِل و جان سے رات دِن عِبادت کِیا کرتے ہیں۔ اِسی اُمّید کے سبب سے اَے بادشاہ! یہُودی مُجھ پر نالِش کرتے ہیں۔


اِن میں بادشاہ نے یہُودیوں کو جو ہر شہر میں تھے اِجازت دی کہ اِکٹّھے ہو کر اپنی جان بچانے کے لِئے مُقابلہ پر اڑ جائیں اور اُس قَوم اور اُس صُوبہ کی ساری فَوج کو جو اُن پر اور اُن کے چھوٹے بچّوں اور بِیویوں پر حملہ آور ہو ہلاک اور قتل کریں اور نیست و نابُود کر دیں اور اُن کا مال لُوٹ لیں۔


سو اُسی وقت تِیسرے مہِینے یعنی سَیواؔن مہِینے کی تئیسوِیں تارِیخ کو بادشاہ کے مُنشی طلب کِئے گئے اور جو کُچھ مردؔکَی نے ہندو ستان سے کُوش تک ایک سَو ستائِیس صُوبوں کے یہُودیوں اور نوّابوں اور حاکِموں اور صُوبوں کے امِیروں کو حُکم دِیا وہ سب ہر صُوبہ کو اُسی کے حرُوف اور ہر قَوم کو اُسی کی زُبان اور یہُودیوں کو اُن کے حرُوف اور اُن کی زُبان کے مُطابِق لِکھا گیا۔


تب اخسویرؔس بادشاہ نے آستر ملِکہ اور مردؔکَی یہُودی سے کہا کہ دیکھو مَیں نے ہامان کا گھر آستر کو بخشا ہے اور اُسے اُنہوں نے سُولی پر ٹانگ دِیا ہے اِس لِئے کہ اُس نے یہُودیوں پر ہاتھ چلایا۔


اور ایلیّاہؔ نے یعقُوب کے بیٹوں کے قبِیلوں کے شُمار کے مُطابِق جِس پر خُداوند کا یہ کلام نازِل ہُؤا تھا کہ تیرا نام اِسرائیلؔ ہو گا بارہ پتّھر لِئے۔


دیکھ یہ گُروہ شیرنی کی طرح اُٹھتی ہے اور شیر کی مانِند تن کر کھڑی ہوتی ہے۔ وہ اب نہیں لیٹنے کی جب تک شِکار نہ کھا لے اور مقتُولوں کا خُون نہ پی لے۔


اور اِسرائیلؔ کے اُس مُلک میں رہتے ہُوئے یُوں ہُؤا کہ رُوبِن نے جا کر اپنے باپ کی حرم بِلہاؔہ سے مُباشرت کی اور اِسرائیلؔ کو یہ معلُوم ہو گیا۔ اُس وقت یعقُوبؔ کے بارہ بیٹے تھے۔


خُدا کے اور خُداوند یِسُوعؔ مسِیح کے بندہ یعقُوبؔ کی طرف سے اُن بارہ قبِیلوں کو جو جا بجا رہتے ہیں سلام پُہنچے۔


یہ جواہر اِسرائیلؔ کے بیٹوں کے ناموں کے مُطابِق شُمار میں بارہ ہوں اور انگشتری کے نقش کی طرح یہ نام جو بارہ قبیلوں کے نام ہوں گے اُن پر کندہ کِئے جائیں۔


بِنیمِینؔ پھاڑنے والا بھیڑیا ہے۔ وہ صُبح کو شِکار کھائے گا اور شام کو لُوٹ کا مال بانٹے گا۔


پِھر اُس نے اُن کو حُکم کِیا اور کہا کہ مَیں اپنے لوگوں میں شامِل ہونے پر ہُوں۔ مُجھے میرے باپ دادا کے پاس اُس مغارہؔ میں جو عِفرونؔ حِتّی کے کھیت میں ہے دفن کرنا۔


اور مَردِ خُدا مُوسیٰ نے جو دُعایِ خَیر دے کر اپنی وفات سے پہلے بنی اِسرائیل کو برکت دی وہ یہ ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات