Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 49:27 - کِتابِ مُقادّس

27 بِنیمِینؔ پھاڑنے والا بھیڑیا ہے۔ وہ صُبح کو شِکار کھائے گا اور شام کو لُوٹ کا مال بانٹے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

27 ”بِنیامین بھُوکا بھیڑیا ہے؛ جو صُبح کو شِکار کو پھاڑ کھاتا ہے، اَور شام کو لُوٹ کا مال بانٹتا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

27 बिनयमीन फाड़नेवाला भेड़िया है। सुबह वह अपना शिकार खा जाता और रात को अपना लूटा हुआ माल तक़सीम कर देता है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

27 بن یمین پھاڑنے والا بھیڑیا ہے۔ صبح وہ اپنا شکار کھا جاتا اور رات کو اپنا لُوٹا ہوا مال تقسیم کر دیتا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 49:27
25 حوالہ جات  

اُس کے اُمرا اُس میں شِکار کو پھاڑنے والے بھیڑِیوں کی مانِند ہیں جو ناجائِز نفع کی خاطِر خُون ریزی کرتے اور جانوں کو ہلاک کرتے ہیں۔


اور اُس دُوسرے دِن بنی بِنیمِین اُن کے مُقابِل جِبعہ سے نِکلے اور اٹھارہ ہزار اِسرائیلِیوں کو قتل کر کے خاک میں مِلا دِیا۔ یہ سب شمشِیر زن تھے۔


تب بنی بِنیمِین نے جِبعہ سے نِکل کر اُس دِن بائِیس ہزار اِسرائیلِیوں کو قتل کر کے خاک میں مِلا دِیا۔


اور بنی بِنیمِین یہ ہیں۔ بالَعؔ اور بکرؔ اور اَشبیلؔ اور جیراؔ اور نعماؔن اخی اور روس مُفیّمؔ اور حفیّمؔ اور اردؔ۔


اور یُوں ہُؤا کہ اُس نے مَرتے مَرتے اُس کا نام بِنؤنیؔ رکھّا اور مَر گئی پر اُس کے باپ نے اُس کا نام بِنیمِینؔ رکھّا۔


آٹھویں دِن میرا خَتنہ ہُؤا۔ اِسرائیل کی قَوم اور بِنیمِینؔ کے قبِیلہ کا ہُوں۔ عِبرانِیوں کا عِبرانی۔ شرِیعت کے اِعتبار سے فرِیسی ہُوں۔


مَیں یہ جانتا ہُوں کہ میرے جانے کے بعد پھاڑنے والے بھیڑئے تُم میں آئیں گے جِنہیں گلّہ پر کُچھ ترس نہ آئے گا۔


اور ساؤُل جو ابھی تک خُداوند کے شاگِردوں کے دھمکانے اور قتل کرنے کی دُھن میں تھا سردار کاہِن کے پاس گیا۔


اور ساؤُؔل کلِیسیا کو اِس طرح تباہ کرتا رہا کہ گھر گھر گُھس کر اور مَردوں اور عَورتوں کو گھسِیٹ کر قَید کراتا تھا۔


دیکھو مَیں تُم کو بھیجتا ہُوں گویا بھیڑوں کو بھیڑِیوں کے بیچ میں۔ پس سانپوں کی مانِند ہوشیار اور کبُوتروں کی مانِند بے آزار بنو۔


جُھوٹے نبیوں سے خبردار رہو جو تُمہارے پاس بھیڑوں کے بھیس میں آتے ہیں مگر باطِن میں پھاڑنے والے بھیڑئے ہیں۔


اُس کے اُمرا اُس میں گرجنے والے بَبر ہیں۔ اُس کے قاضی بھیڑئے ہیں جو شام کو نِکلتے ہیں اور صُبح تک کُچھ نہیں چھوڑتے۔


جِس میں اُس کے نبِیوں نے سازِش کی ہے۔ شِکار کو پھاڑتے ہُوئے گرجنے والے شیرِ بَبر کی مانِند وہ جانوں کو کھا گئے ہیں۔ وہ مال اور قِیمتی چِیزوں کو چِھین لیتے ہیں۔ اُنہوں نے اُس میں بُہت سی عَورتوں کو بیوہ بنا دِیا ہے۔


اِس لِئے جنگل کا شیرِ بَبر اُن کو پھاڑے گا۔ بیابان کا بھیڑِیا اُن کو ہلاک کرے گا۔ چِیتا اُن کے شہروں کی گھات میں بَیٹھا رہے گا۔ جو کوئی اُن میں سے نِکلے پھاڑا جائے گا کیونکہ اُن کی سرکشی بُہت ہُوئی اور اُن کی برگشتگی بڑھ گئی۔


اور بِنیمِین کے حق میں اُس نے کہا:- خُداوند کا پیارا سلامتی کے ساتھ اُس کے پاس رہے گا۔ وہ سارے دِن اُسے ڈھانکے رہتا ہے اور وہ اُس کے کندھوں کے بِیچ سکُونت کرتا ہے۔


دیکھ یہ گُروہ شیرنی کی طرح اُٹھتی ہے اور شیر کی مانِند تن کر کھڑی ہوتی ہے۔ وہ اب نہیں لیٹنے کی جب تک شِکار نہ کھا لے اور مقتُولوں کا خُون نہ پی لے۔


تیرے باپ کی برکتیں میرے باپ دادا کی برکتوں سے کہِیں زِیادہ ہیں اور قدِیم پہاڑوں کی اِنتہا تک پُہنچی ہیں۔ وہ یُوسفؔ کے سر بلکہ اُس کے سر کی چاندی پر جو اپنے بھائِیوں سے جُدا ہُؤا نازِل ہوں گی۔


اِسرائیلؔ کے بارہ قبیلے یِہی ہیں اور اُن کے باپ نے جو جو باتیں کہہ کر اُن کو برکت دی وہ بھی یِہی ہیں۔ ہر ایک کو اُس کی برکت کے مُوافِق اُس نے برکت دی۔


اور بِنیمِین ؔکی نسل کے لوگوں میں سے ایک ایک مَرد جو بِیس برس یا اُس سے اُوپر اُوپر کی عُمر کا اور جنگ کرنے کے قابِل تھا وہ اپنے گھرانے اور آبائی خاندان کے مُطابِق گِنا گیا۔


اور بِنیمِین کے قبِیلہ سے کِسلُون کا بیٹا الِیداد۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات