Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 49:21 - کِتابِ مُقادّس

21 نفتالیؔ اَیسا ہے جَیسے چُھوٹی ہُوئی ہرنی۔ وہ مِیٹھی مِیٹھی باتیں کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 ”نفتالی ایک آزاد کی ہُوئی ہِرنی کی مانند ہے، اُس کے مُنہ سے میٹھی میٹھی باتیں نکلتی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 नफ़ताली आज़ाद छोड़ी हुई हिरनी है। वह ख़ूबसूरत बातें करता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 نفتالی آزاد چھوڑی ہوئی ہرنی ہے۔ وہ خوب صورت باتیں کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 49:21
13 حوالہ جات  

اور نفتالی کے حق میں اُس نے کہا:- اَے نفتالی! جو لُطف و کرم سے آسُودہ اور خُداوند کی برکت سے معمُور ہے تُو مغرِب اور جنُوب کا مالِک ہو!


تب راخِلؔ نے کہا مَیں اپنی بہن کے ساتھ نِہایت زور مار مار کر کُشتی لڑی اور مَیں نے فتح پائی۔ سو اُس نے اُس کا نام نفتالیؔ رکھّا۔


زبُولُون اپنی جان پر کھیلنے والے لوگ تھے اور نفتالی بھی مُلک کے اُونچے اُونچے مقاموں پر اَیسا ہی نِکلا۔


اور برق نے زبُولُون اور نفتالی کو قادِس میں بُلایا اور دس ہزار مَرد اپنے ہمراہ لے کر چڑھا اور دبورؔہ بھی اُس کے ساتھ چڑھی۔


اور اُس نے قادِس نفتالی سے ابی نُوعم کے بیٹے برق کو بُلا بھیجا اور اُس سے کہا کہ کیا خُداوند اِسرائیلؔ کے خُدا نے حُکم نہیں کِیا کہ تُو تبُور کے پہاڑ پر چڑھ جا اور بنی نفتالی اور بنی زبُولُون میں سے دس ہزار آدمی اپنے ساتھ لے لے؟


اور بنی نفتالی یہ ہیں۔ یحصی ایلؔ اور جُونیؔ اور یِصر ؔاور سلیمؔ۔


پیاری ہرنی اور دِل فریب غزال کی مانِند اُس کی چھاتِیاں تُجھے ہر وقت آسُودہ کریں اور اُس کی مُحبّت تُجھے ہمیشہ فریفتہ رکھّے۔


اَے یروشلِیم کی بیٹیو! مَیں تُم کو غزالوں اور مَیدان کی ہرنِیوں کی قَسم دیتی ہُوں کہ تُم میرے پِیارے کو نہ جگاؤ نہ اُٹھاؤ جب تک کہ وہ اُٹھنا نہ چاہے۔


چُنانچہ ہرنی مَیدان میں بچّہ دے کر اُسے چھوڑ دیتی ہے کیونکہ گھاس نہیں مِلتی۔


اُنہوں نے اُس سے کہا کہ اگر تُو اِن لوگوں پر مِہربان ہو اور اِن کو راضی کرے اور اِن سے اچّھی اچّھی باتیں کہے تو وہ ہمیشہ تیری خِدمت کریں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات