Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 48:18 - کِتابِ مُقادّس

18 اور یُوسفؔ نے اپنے باپ سے کہا کہ اَے میرے باپ اَیسا نہ کر کیونکہ پہلوٹھا یہ ہے اپنا دہنا ہاتھ اِس کے سر پر رکھ۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 یُوسیفؔ نے اُن سے کہا، ”اَے میرے باپ اَیسا نہ کریں کیونکہ پہلوٹھا یہ ہے۔ اِس لیٔے اَپنا داہنا ہاتھ اِس کے سَر پر رکھیں۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 उसने कहा, “अब्बू, ऐसे नहीं। दूसरा लड़का बड़ा है। उसी पर अपना दहना हाथ रखें।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 اُس نے کہا، ”ابو، ایسے نہیں۔ دوسرا لڑکا بڑا ہے۔ اُسی پر اپنا دہنا ہاتھ رکھیں۔“

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 48:18
11 حوالہ جات  

لیکن مَیں نے کہا اَے خُداوند ہرگِز نہیں کیونکہ کبھی کوئی حرام یا ناپاک چِیز میرے مُنہ میں نہیں گئی۔


مگر پطرؔس نے کہا اَے خُداوند! ہرگِز نہیں کیونکہ مَیں نے کبھی کوئی حرام یا ناپاک چِیز نہیں کھائی۔


عقل مندوں نے جواب دِیا کہ شاید ہمارے تُمہارے دونوں کے لِئے کافی نہ ہو۔ بِہتر یہ کہ بیچنے والوں کے پاس جا کر اپنے واسطے مول لے لو۔


نہیں۔ اَیسا نہیں ہونے پائے گا۔ سو تُم مَرد ہی مَرد جا کر خُداوند کی عِبادت کرو کیونکہ تُم یہی چاہتے تھے اور وہ فرِعونؔ کے پاس سے نِکال دِئے گئے۔


اَے رُوبنؔ! تُو میرا پہلوٹھا میری قُوّت اور میری شہزوری کا پہلا پَھل ہے۔ تُو میرے رُعب کی اور میری طاقت کی شان ہے۔


اور یُوسفؔ کے بھائی اُس کے سامنے ترتِیب وار اپنی عُمر کی بڑائی اور چھوٹائی کے مُطابِق بَیٹھے اور آپس میں حَیران تھے۔


لابنؔ نے کہا ہمارے مُلک میں یہ دستُور نہیں کہ پہلوٹھی سے پہلے چھوٹی کو بیاہ دیں۔


اور رِبقہؔ نے اپنے بڑے بیٹے عیسوؔ کے نفِیس لِباس جو اُس کے پاس گھر میں تھے لے کر اُن کو اپنے چھوٹے بیٹے یعقُوبؔ کو پہنایا۔


اور لُوط ؔنے اُن سے کہا کہ اَے میرے خُداوند اَیسا نہ کر۔


اور یُوسفؔ یہ دیکھ کر کہ اُس کے باپ نے اپنا دہنا ہاتھ اِفرائِیمؔ کے سر پر رکھّا ناخُوش ہُؤا اور اُس نے اپنے باپ کا ہاتھ تھام لِیا تاکہ اُسے اِفرائِیمؔ کے سر پر سے ہٹا کر مُنّسیؔ کے سر پر رکھّے۔


اُس کے باپ نے نہ مانا اور کہا اَے میرے بیٹے! مُجھے خُوب معلُوم ہے۔ اِس سے بھی ایک گُروہ پَیدا ہو گی اور یہ بھی بزُرگ ہو گا۔ پر اِس کا چھوٹا بھائی اِس سے بُہت بڑا ہو گا اور اُس کی نسل سے بُہت سی قَومیں ہوں گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات