Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 48:12 - کِتابِ مُقادّس

12 اور یُوسفؔ اُن کو اپنے گُھٹنوں کے بیچ سے ہٹا کر مُنہ کے بل زمِین تک جُھکا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 تَب یُوسیفؔ نے اُنہیں اِسرائیل کے گھٹنوں پر سے نیچے اُتارا اَور مُنہ کے بَل زمین پر جھُک کر سَجدہ کیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 फिर यूसुफ़ उन्हें याक़ूब की गोद में से लेकर ख़ुद उसके सामने मुँह के बल झुक गया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 پھر یوسف اُنہیں یعقوب کی گود میں سے لے کر خود اُس کے سامنے منہ کے بل جھک گیا۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 48:12
15 حوالہ جات  

اور یُوسفؔ مُلکِ مِصرؔ کا حاکِم تھا اور وُہی مُلک کے سب لوگوں کے ہاتھ غلّہ بیچتا تھا۔ سو یُوسفؔ کے بھائی آئے اور اپنے سر زمِین پر ٹیک کر اُس کے حضُور آداب بجا لائے۔


اَے فرزندو! خُداوند میں اپنے ماں باپ کے فرمانبردار رہو کیونکہ یہ واجِب ہے۔


اُس کے بیٹے اُٹھتے ہیں اور اُسے مُبارک کہتے ہیں۔ اُس کا شَوہر بھی اُس کی تعرِیف کرتا ہے


تب وہ اندر جا کر اُس کے قدموں پر گِری اور زمِین پر سرنگُون ہو گئی۔ پِھر اپنے بیٹے کو اُٹھا کر باہر چلی گئی۔


پس بت سبع سُلیماؔن بادشاہ کے پاس گئی تاکہ اُس سے ادُوؔنیّاہ کے لِئے عرض کرے۔ بادشاہ اُس کے اِستِقبال کے واسطے اُٹھا اور اُس کے سامنے جُھکا۔ پِھر اپنے تخت پر بَیٹھا اور اُس نے بادشاہ کی ماں کے لِئے ایک تخت لگوایا۔ سو وہ اُس کے دہنے ہاتھ بَیٹھی۔


جِن کے سر کے بال سفید ہیں تُو اُن کے سامنے اُٹھ کھڑے ہونا اور بڑے بُوڑھے کا ادب کرنا اور اپنے خُدا سے ڈرنا۔ مَیں خُداوند ہُوں۔


تُم میں سے ہر ایک اپنی ماں اور اپنے باپ سے ڈرتا رہے اور تُم میرے سبتوں کو ماننا۔ مَیں خُداوند تُمہارا خُدا ہُوں۔


تب مُوسیٰؔ نے جلدی سے سر جُھکا کر سِجدہ کِیا۔


تُو اپنے باپ اور اپنی ماں کی عِزّت کرنا تاکہ تیری عمر اُس مُلک میں جو خُداوند تیرا خُدا تُجھے دیتا ہے دراز ہو۔


اور وہ خُود اُن کے آگے آگے چلا اور اپنے بھائی کے پاس پُہنچتے پُہنچتے سات بار زمِین تک جُھکا۔


ابرہامؔ نے اُٹھ کر اور بنی حِت کے آگے جو اُس مُلک کے لوگ ہیں آداب بجا لا کر۔


اور وہ دونوں فرِشتے شام کو سدُوؔم میں آئے اور لُوطؔ سدُوؔم کے پھاٹک پر بَیٹھا تھا اور لُوطؔ اُن کو دیکھ کر اُن کے اِستقبال کے لِئے اُٹھا اور زمِین تک جُھکا۔


اور اُس نے اپنی آنکھیں اُٹھا کر نظر کی اور کیا دیکھتا ہے کہ تِین مَرد اُس کے سامنے کھڑے ہیں۔ وہ اُن کو دیکھ کر خَیمہ کے دروازہ سے اُن سے مِلنے کو دَوڑا اور زمِین تک جُھکا۔


اور اِسرائیل نے یُوسفؔ سے کہا مُجھے تو خیال بھی نہ تھا کہ تیرا مُنہ دیکھُوں گا لیکن خُدا نے تیری اَولاد بھی مُجھے دِکھائی۔


اور یُوسفؔ اُن دونوں کو لے کر یعنی اِفرائِیمؔ کو اپنے دہنے ہاتھ سے اِسرائیلؔ کے بائیں ہاتھ کے مُقابِل اور مُنّسیؔ کو اپنے بائیں ہاتھ سے اِسرائیلؔ کے دہنے ہاتھ کے مُقابِل کر کے اُن کو اُس کے نزدِیک لایا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات