Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 47:31 - کِتابِ مُقادّس

31 اور اُس نے کہا کہ تُو مُجھ سے قَسم کھا اور اُس نے اُس سے قَسم کھائی تب اِسرائیل اپنے بستر پر سرہانے کی طرف سِجدہ میں ہو گیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

31 یعقوب نے کہا، ”تُم مُجھ سے قَسم کھاؤ۔“ تَب یُوسیفؔ نے اُن سے قَسم کھائی اَور اِسرائیل نے اَپنے عصا کے سِرے کا سہارا لے کر سَجدہ کیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

31 याक़ूब ने कहा, “क़सम खा कि तू ऐसा ही करेगा।” यूसुफ़ ने क़सम खाई। तब इसराईल ने अपने बिस्तर के सिरहाने पर अल्लाह को सिजदा किया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

31 یعقوب نے کہا، ”قَسم کھا کہ تُو ایسا ہی کرے گا۔“ یوسف نے قَسم کھائی۔ تب اسرائیل نے اپنے بستر کے سرہانے پر اللہ کو سجدہ کیا۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 47:31
12 حوالہ جات  

ماسِوا اِس کے بادشاہ کے مُلازِم ہمارے مالِک داؤُد بادشاہ کو مُبارک باد دینے آئے اور کہنے لگے کہ تیرا خُدا سُلیماؔن کے نام کو تیرے نام سے زِیادہ مُمتاز کرے اور اُس کے تخت کو تیرے تخت سے بڑا بنائے اور بادشاہ اپنے بِستر پر سرنگُون ہو گیا۔


اِیمان ہی سے یعقُوب نے مَرتے وقت یُوسفؔ کے دونوں بیٹوں میں سے ہر ایک کو دُعا دی اور اپنے عصا کے سِرے پر سہارا لے کر سِجدہ کِیا۔


مَیں تُجھ سے خُداوند کی جو زمِین و آسمان کا خُدا ہے قَسم لُوں کہ تُو کنعانیوں کی بیٹِیوں میں سے جِن میں مَیں رہتا ہُوں کِسی کو میرے بیٹے سے نہیں بیاہے گا۔


اور اِسرائیل کے مَرنے کا وقت نزدِیک آیا۔ تب اُس نے اپنے بیٹے یُوسفؔ کو بُلا کر اُس سے کہا اگر مُجھ پر تیرے کرم کی نظر ہے تو اپنا ہاتھ میری ران کے نِیچے رکھ اور دیکھ! مِہربانی اور صداقت سے میرے ساتھ پیش آنا۔ مُجھ کو مِصرؔ میں دفن نہ کرنا۔


تب اُس آدمی نے جُھک کر خُداوند کو سِجدہ کِیا۔


اِس لِئے تُو اب مُجھ سے خُدا کی قَسم کھا کہ تُو نہ مُجھ سے نہ میرے بیٹے سے اور نہ میرے پوتے سے دغا کرے گا بلکہ جو مِہربانی مَیں نے تُجھ پر کی ہے وَیسی ہی تُو بھی مُجھ پر اور اِس مُلک پر جِس میں تُو نے قیام کِیا ہے کرے گا۔


تب ابرہامؔ نے کہا مَیں قَسم کھاؤں گا۔


ابرہامؔ کا خُدا اور نحُورؔ کا خُدا اور اُن کے باپ کا خُدا ہمارے بِیچ میں اِنصاف کرے اور یعقُوبؔ نے اُس ذات کی قَسم کھائی جِس کا رُعب اُس کا باپ اِضحاقؔ مانتا تھا۔


اور یُوسفؔ نے بنی اِسرائیل سے قَسم لے کر کہا خُدا یقیناً تُم کو یاد کرے گا۔ سو تُم ضرُور ہی میری ہڈَّیوں کو یہاں سے لے جانا۔


اور ابرہامؔ نے اپنے گھر کے سال خُوردہ نوکر سے جو اُس کی سب چِیزوں کا مُختار تھا کہا تُو اپنا ہاتھ ذرا میری ران کے نِیچے رکھ کہ


کہ میرے باپ نے یہ مُجھ سے قَسم لے کر کہا ہے کہ مَیں تو مَرتا ہُوں۔ تُو مُجھ کو میری گور میں جو مَیں نے مُلکِ کنعانؔ میں اپنے لِئے کُھدوائی ہے دفن کرنا اِس لِئے ذرا مُجھے اِجازت دے کہ مَیں وہاں جاکر اپنے باپ کو دفن کرُوں اور مَیں لَوٹ کر آ جاؤں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات